57 تبلیغی افراد میں سے آج مختلف ممالک کے افراد کو حکومت ہند کی جانب سے اپنے گھرلوٹنے کی اجازت

تبلیغی جماعت سے وابستہ غیر ملکی افراد آج اپنے ملک کے لیے روانہ، سہارنپور جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہائی پانے والے مختلف ممالک کے 57 تبلیغی افراد میں سے آج مختلف ممالک کے افراد کو حکومت ہند کی جانب سے اپنے گھرلوٹنے کی اجازت فراہم کردی گئی ہے اور آج شام یہ افراد سہارنپور سے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ دہلی پہونچے گیں،جہاں سے یہ افراد خصوصی پروازوں کے ذریعہ اپنے ممالک کے لئے روانہ ہونگے۔ان تبلیغی حضرات میں 21 افراد کرغستان سے تعلق رکھتے ہیں،جو آج اپنے ملک روانہ ہورہے ہیں،بھارتی دارالحکومت دہلی کے مرکز نظام الدین کا معاملہ سامنے آنے سے ملک کے دیگر اضلاع اور شہروں کی طرح، ضلع سہارنپور میں بھی غیر ملکی جماعتوں کے 57 افراد پرمقدمات درج کئے گئے تھے اور ان افراد کو جیل میں قید کردیا گیا تھا،انکی رہائی کے لئے ضلع سہارنپور کے رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن علیگ، انکے نمائندہ محمداوصاف گڈوسماجی کارکن،معروف ایڈووکیٹ چودھری جاں نثار،ملی کونسل کے ضلع سھارنپور کے صدرمولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی سامنے آئے اور انسانیت کی بنیاد پر انکی رہاء کا بیڑا اٹھایا، بالآخر سہارنپور کی عدالت کو مضبوط پیروی کی بناء پر ان تمام افراد کو گذشتہ مہینہ بری کرنا پڑا،اسوقت سے یہ تمام افراد اوصاف گڈو کی تحویل میں سہارنپور میں ہی مقیم ہیں اور یہ ٹیم انکی اپنے ملک واپسی کے لئے تگ و دو میں مصروف و مشغول ہیں۔ انہیں کوشوں و جدوجہد کی بناء پر آج مختلف ممالک کے ان افراد کو حکومت کی جانب سے گھر لوٹنے کی اجازت میسر ہوئی اور شام میں یہ افراد سہارنپور سے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ دہلی پہونچے گے اور خصوصی پروازوں سے اپنے ملک کے لئے روانہ ہونگے۔اس سلسلے میں ہم ان تمام افراد کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جو ان تبلیغی حضرات کی مدد اور تعاون کے لئے سامنے آئے، خاص طور سے ہم بڑے ہی شکر گزار ہیں، اوصاف گڈو صاحب، اور ایڈووکیٹ چودھری جاں نثار،مولانا عبدالمالک مغیثی کے کہ جو قدم قدم پر ان حضرات کے ساتھ کھڑے رہے اور انکی رہائی سے لیکر گھر روانگی تک مسلسل محنت و جدوجہد کرتے رہے۔روانگی کے وقت مذکورہ افراد کے ساتھ ساتھ سارم ساشا،احمد حسین،سمیع الدین،شرافت خان،حسین احمد، انوار احمد،اخلاق احمد، تسلیم پہلوان، ثاقب مرزا وغیرہ موجود تھے۔