جمعیۃ علماء ہندکے آرگنائزر مولانا شفیق احمد قاسمی کے والدکی وفات پرناظم عمومی جمعیۃ علما ء ہند کا اظہار تعزیت

جمعیۃ علماء ہندکے آرگنائزر مولانا شفیق احمد قاسمی کے والدکی وفات پرناظم عمومی جمعیۃ علما ء ہند کا اظہار تعزیت
نئی دہلی۲۲/ جولائی
جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا محمود مدنی نے مولانا شفیق احمد قاسمی آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند و صدر جمعیۃعلماء مالیگاؤں کے والد بزرگوار حاجی محمد غفران مقادم (مالیگاؤں)کے انتقال پر رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے اہل خانہ کو تعزیت مسنونہ پیش کی ہے اور صبر کی تلقین کی ہے۔مرحوم نیک سیرت اور دیندار انسان تھے، ان کے پسماندگان میں چھ بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔
مولانا مدنی نے کہا کہ والدین، اولاد کے لیے شجر سایہ دار کی طرح ہوتے ہیں، ان کی جدائی پر غم و اندوہ ایک فطری امر ہے، لیکن مرضی مولی ازہمہ اولی،ہمیں رب قدیر کے فیصلے پر صبر و رضا کا حکم ہے، اس کے ذریعہ ا للہ اجر کو دوگنا کرتا ہے۔ مولانا مدنی نے اہل خانہ کے لیے دہلی ہمدردی و تعزیت مسنونہ پیش کی ہے اوردعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے او ران کو جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے۔انھوں نے جماعتی احباب سے اپیل کی ہے کہ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت و ایصال ثواب کا اہتمام کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔