کورونا کے بعد بچوں میں پی ایم آئی ایس (Paediatric Multisystem Inflammatory Syndrome (PMIS جیسی نایاب بیماری کی علامتوں نے ڈاکٹروں کو پریشان کردیا ہے۔ ممبئی میں اس بیماری کے سبب 6 ماہ کے ایک بچے کی موت
کورونا کے بعد بچوں میں پی ایم آئی ایس (Paediatric Multisystem Inflammatory Syndrome (PMIS جیسی نایاب بیماری کی علامتوں نے ڈاکٹروں کو پریشان کردیا ہے۔ ممبئی میں اس بیماری کے سبب 6 ماہ کے ایک بچے کی موت
ممبئی 22 جولائی ؛ آمنا سامنا میڈیا
مہاراشٹر میں کرونا کی رفتار روز روز نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ منگل کو کورونا کے 8 ہزار 369 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور مجموعی طور پر 246 افراد فوت ہوگئے۔ اب تک، مجموعی طور پر کورونا کیسز 3 لاکھ 27 ہزار کو عبور کرچکے ہیں۔ وہیں پرممبئی میں کورونا کے بعد بچوں میں پی ایم آئی ایس جیسی نایاب بیماری کی علامتوں نے ڈاکٹروں کو پریشان کردیا ہے۔ پمز نامی بیماری 6 ماہ سے 14 سال تک کے بچوں کو اپنی گرفت میں لیتی ہے۔ ممبئی میں اس بیماری کے سبب 6 ماہ کے ایک بچے کی موت ہوگئی ہے۔
خبروں کے مطابق اس بیماری سے جھوجھ رہے بچوں کے جسم میں سوجن آجاتی ہے مسلسل بخار رہتا ہے کھال پر ریشہ اور ڈائرہ ہونا بھی اس کی علامت ہے۔ اور بعد میں جسم کے اہم حصے جیسے ہارٹ کڈنی پر بھی اس کا اثر ہونے لگتا ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہیکہ عام طور پر چودہ سال کے بچوں تک کے لیے کورونا خطرناک نہیں ہوتا ہے پر کورونا کے بعد PMIS کی علامتیں ظاہر ہونے لگتی ہیں۔
خبروں کے مطابق ممبئی میں بچوں کے واڈیا اسپتال میں تقریبا ً چھہ سو بچے کورونا وبا کے اثرات سے متاثر والے داخل کیے گئے جن میں سو بچے COVID 19 میں مبتلا تھے۔ جن کا کامیاب علاج کیا گیا مگر اٹھارہ بچے تشویشناک حالت میں لائے گئے۔ PMIS کے لیے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے واڈیا اسپتال کی ڈاکٹر کا کہنا ہیکہ کورونا کے بعد لگاتار بخار ہو اور سانس لینے میں تکلیف ہو تو فوراً مریض کو اسپتال میں داخل کرنا چاہیے جس سے بظوں کو جلد صحتیاب ہونے میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔۔
وہی خبروں کے مظابق اس وقت، پونے اب ملک کے سب سے بڑے کورونا ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل ہو رہا ہے۔