تبلیغی جماعت سے منسلک 3 مختلف ممالک کے 10 افراد اپنے ملک کے لۓ روانہ

تبلیغی جماعت سے منسلک 3 مختلف ممالک کے 10 افراد اپنے ملک کے لۓ  روانہ
سہارنپور ضلع جیل سے رہائی پانے والے 57 تبلیغی افراد میں سے 3 مزید مختلف ممالک کے 10, افراد کی انکے ملک روانگی کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور آج  شام یہ حضرات اندراگاندھی انٹر نیشنل ایئرپورٹ دہلی پہنچے گے جہاں سے وہ اپنے ملک روانہ ہونگے۔
ان تبلیغى حضرات میں 5 لوگ سوڈان سے تعلق رکهتے ہیں،3 انڈونیشیا ،جبکہ 2 کا تعلق ملیشیا سے ہے۔
سوڈان جانے والے حضرات کے نام مندرجہ ذیل ہیں :
1 ابو زید على بن غدل رب محمد
2 ابراہیم اسماعیل بن آدم محمد
3 عبد الرحیم بن محمد جدى الله
4 عادل آدم بن عبدالرحمن محمد
5 على محمد بن عبدالرحیم اسماعیل
اور ملیشیا جانے والے دو حضرات محمد بن زکریا اور محمد حکیم بن امین الدین ہیں۔
یاد رہے کہ
دہلی مرکز کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں دیگر اضلاع اور شہروں کی طرح سہارنپور ضلع میں بھی غیرملکی جماعتوں کے 57 افراد پر مقدمات درج کر انہے جیل بھیج دیا گیا تھا
انکی رہائی کے لئے سہارنپور کے رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن علیگ
انکے داماد حاجی اوصاف گڈو صاحب
معروف ایڈووکیٹ چودھری جاں نثار صاحب ،ملی کونسل کے ضلع صدر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی وغیرہ نے انسانیت کی بنیاد پر بیڑا اٹھایا اور بالآخر سہارنپور کی عدالت نے مضبوط پیروی کی بناء پر تمام افراد کو گذشتہ مہینہ بری کردیا
اسوقت سے یہ تمام افراد حاجی اوصاف گڈو کی تحویل میں سہارنپور میں ہی مقیم ہیں اور یہ پوری ٹیم انکی اپنے ملک واپسی کے لئے تگ و دو میں مصروف ہیں ۔
اسی کوشش کے نتیجہ میں آج الحمدللّٰہ 3 مختلف ممالک  کے 10 افراد  کی اپنے ملک واپسی ممکن ہوسکی اور کچھ دیر بعد انکو دہلی میں واقع اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچادیا جاۓگا جہاں سے وہ اپنے ملک روانہ ہوں گے۔
اپنے ملک لوٹنے والے افراد نے انکی ہر قدم پر مدد کرنے والے اور انکی رہائی کے سلسلہ میں مستقل محنت کرنے والے رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن علیگ صاحب
انکے داماد حاجی اوصاف گڈو صاحب ،ملی کونسل کے ضلع صدر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی
چودھری جاں نثار ایڈووکیٹ
کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا
روانگی کے وقت مذکورہ افراد کے ساتھ ساتھ سارم ساشا ، انوار احمد، ایڈوکیٹ چودھری دل نثار،اخلاق احمد تسلیم پہلوان
فرقان خلیفہ ثاقب مرزا وغیرہ موجود رھے