روڑکی میں سینٹ مارکس اکیڈمی کے بچوں کا شاندار نتیجہ بر آمد!
اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے سخت محنت ضروری! کنور جاوید اقبال
سہارنپور (احمدرضا)اتراکھنڈ کے شہر روڑکی میں واقع سینٹ مارکس اکیڈمی کے بچوں نے سی بی ایس ای کی دسویں کلاس کے نتائج میں جو شاندارکامیابی حاصل کی وہ اتراکھنڈ کے تعلیمی اداروں کے لئے قابل فخرہے ڈائریکٹر کنور جاوید اقبال اور پرنسپل میڈم عزرا جاوید کی شاندار کوششوں کا نتیجہ ہیکہ ہر سال کی طرح امسال بھی سینٹ مارکس اکیڈمی کے سیکڑوں طلبہ نے سی بی ایس ای کے نتائج میں اپنی قابلیت کا لوہا منواتے ہوئے اکیڈمی کیساتھ ساتھ اسکول کے قابل ترین اسٹاف کا بھی نام روشن کیاہے! امسال سی بی ایس ای بورڈ کے سالانہ امتحان میں جس ہمت سے حصہ لیکر اپنی قابلیت کا جومظاہرہ کیا اسکی ہر سو تعریف کی جارہی ہے بیشتراسکولی بچوں نے۰۹ فیصدسے زائد نمبر حاصل کرتے ہوئے اتراکھنڈ کے تعلیمی اداروں کو حیرت میں ڈال دیا تیرہ سال سے پندرہ سال تک کی عمر کے اسکولی بچوں نے جس بیباکی اور صفائی کے ساتھ یہاں اپنے جوش ہوش اور تعلیمی لیاقت کا جو بھی مظاہرہ کیا وہ کم ہی دیکھنے کو ملتاہے اور اس ہنر مندی اور قابلیت کیلئے ہر حال میں سینٹ مارکس اکیڈمی اسکول کا اسٹاف اور اسکول کے ذمہ داران بھی داد کے مستحق ہیں!
مختلف اسکولوں کی جانب سے ملک کے بیشتر اسکولوں کے انٹر اسکول آرٹ کمپٹیشن، تعلیمی سیمینار، کھیل کود مقابلوں اور دیگر مقابلہ جاتی پروگراموں میں اپنی سینٹ مارکس اکیڈمی اور ضلع کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے خطاب میں بولتے ہوئے ڈائریکٹر کنور جاوید اقبال نے ہمیشہ ہی بچوں کی تعلیمی اہمیت پر ہی زور دیا اورکہاکہ قوم کے ہونہار طلبہ اور طالبات کو ہر صورت عصری علوم سے حد درجہ روشناس ہونا وقت کا تقاضہ ہے کنور جاوید اقبال نے زور دیکر کہا کہ ملک میں وہی کامیاب ہوگا کہ جو سبھی علوم بلخصوص عصری علوم میں مہارت رکھتاہوگا آج مقابلہ آرائی کا دور ہے ہر مورچہ پر اپنا دبدبہ اور اپنی چھاپ بنانیکے لئے ہمیں اپنی نئی نسل کو جدید سے جدید علوم سے آراستہ کرنا لازم ہیوہیں عصری علوم کیساتھ دینی علوم بھی ضروری ہے تاکہ ہماری تہذیب اور اخلاق قائم رہے اس کام میں چوک نئی نسل کے سنہرے مستقبل کیلئے بڑا خطرہ بن سکتی ہے مقابلہ آرائی کے اس دور میں ہر طرح کے علم سے وابستگی ہم سبھی کیلئے بیحد ضروری ہوگئی ہے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نئی نسل کو تعلیم سے جوڑیں تاکہ وہ اپنی قابلیت کی طاقت سے اپنے آپ اپنے گھر اور اپنے ملک کیلئے ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکیں! سی بی ایس ای بورڈ میں ہمارے طلبہ کی نمایاں دلچسپی اور شاندار کامیابی کی جتنی بھی تعریف کیجائے وہ کم ہے کنور جاوید اقبال کے مطابق اسکول اسٹاف کے ڈسپلن اور اس دور کے تعلیمی کمپٹیشن میں چھوٹے اور بڑے بچوں کی شاندار کارکردگی دیکھ کر مجھے یہ احساس ہوا کہ اب ہماری نسل مستقبل میں تعلیمی میدان میں ہر مقابلہ بہ آسانی اپنی اہلیت کے سہارے عبور کر سکتی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو ہر صورت بہتر تعلیمی مواقع دستیاب کرائیں اور انکو ہر حال میں بہتر سے بہتر تعلیم دلاکر مقابلہ کیلئے تیار کریں ہماری تھوڑی سی محنت اور دلچسپی ہمارے بچوں کا مستقبل سنوار سکتی ہے یہی بچے کل کے بھارت کے معمار ہوں گیں اس موقع پر مقامی ممبر اسمبلی نے مقابلہ میں کامیاب طلبہ کو انعام و اسناد سے سرفراز کیا اور اسکول اسٹاف کے اس اقدام کی سراہنا بھی کی