طیب اردگان صاحب، پر آج کی ملت اسلامیہ کو فخر انبساط, 

طیب اردگان صاحب، پر آج کی ملت اسلامیہ کو فخر انبساط,

مضمون نگار : سمیع احمد قریشی ممبئی مہاراشٹر

آج کے اس دور میں ملت اسلامیہ انتہائی برے دور سے گڈر رہی ہے۔ جس کی اک وجہ ۔ مشرکین و کافروں کی، ملت اسلامیہ اور اسلام کے خلاف، منظم طور پر یلغار اور سازشیں ہیں، تو دوسری طرف مسلمانوں کا حقیقی دین، دین اسلام سے دور ہوجانا ہی کہا جاسکتا ہے۔
ملت اسلامیہ کے اس پر آشوب دور میں، ترک کے صدر اور وزیراعظم محترم طیب اردگان، پوری دنیا میں واحد شخصیت ہیں، جنکی قیادت میں جہاں ترکی میں بے پناہ دینی وعصری
علوم کو فوقیت ملتی جا رہی ہے۔ مسلمانوں میں بے پناہ، دین اسلام سے عملی دلچسپی بھی ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ نماز، روزہ۔ جیسے ارکان میں ترکی کے مسلمان آگے آگے ہیں۔
صدر طیب اردگان عملی سطح پر اسلام، مسلمانوں کے دشمن یہود ونصاریٰ کے خلاف آگے آگے ہیں۔ ملت اسلامیہ کے دشمن عظیم امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ببانگ ودہل آنکھ میں آنکھ ملا کر بات کرتے ہیں۔
طیب اردگان کی قیادت میں، ترکی پہلے سے زیادہ ترقی پر گامزن ہے۔ یہاں مسلمان پہلے سے زیادہ حقیقی اسلام پر گامزن ہیں۔ بے پناہ معاشی ترقی و معاشی خوشحالی کا بھی دور دورہ ہے۔ ترکی عوام کو طیب اردگان سے بے پناہ محبت ہے۔
صدر طیب اردگان بے پناہ اسلام دشمنوں کی نظر میں کھٹکنے یہں۔ ان کی قیادت میں گویا اسلام کا نشاط شانیہ ہونے جارہا ہے۔ کبھی جو ترکوں کا وطیرہ خاص تھا۔
ترکی اور عالم اسلام میں صدر طیب اردگان کی مقبولیت، استقامت، دشمن اسلام کو اک آنکھ نہیں بھاتی۔ وہ انکے وجود تک کو برقرار رکھنا نہیں چاہتے۔
وہ ساری دنیا کے سربراہ بنے رہنا چاہتے ہیں۔ وہ ساری عالم کی سربراہی میں اور عالم اسلام کو حصہ بخرہ بنانے اور اسے تقسیم در تقسیم کرنے کے درپے ہیں۔ اسی لئے چند سالوں پہلے انہوں نے اک سازش کے تحت صدر طیب اردگان کی حکومت کا تختہ، ان کی ہی فوج کے ذریعے پلٹنے کی کوشش کی۔ مگر سازش بری طرح ناکام ہوگی۔
نور حق شمع الہی کو بجھا سکتا ہے کون۔
جسکا حامی ہو خدا اسے مٹا سکتا ہے کون
اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی
عوام صدر اردگان کے خلاف بغاوت کرنے والی فوج کے خلاف، سڑکوں پہ ڈٹ گے۔ ٹینکوں کے سامنے لیٹ گے۔ فوج کی بغاوت ناکام ہو گی۔
ذیل میں ویڈیو میں،ترکی کی موجودہ ترقی کی اک جھلک ہے۔ جسے ہم ضرور دیکھیں گے۔ آج پوری دنیا کی استعماراری، باطل طاقتوں کو پوری دنیا میں حکمرانی کے خواب میں اسلام اور اس سچے علمبردار صدر طیب اردگان ہی ہیں۔
۱۹۲۰ تک مسمانوں کی َترک کی خلافت عشمانیہ کے ذریعے ، پوری دنیا میں اک دھاگ تھی۔ انشاءاللہ صدر ترکی جناب طیب اردگان کے ذریعے پھر سے، وہ اسلامی دھاگ، دبدبہ، شان وشوکت بحال ہو کر رہے گا۔
جناب طیب اردگان کے تعلق سے،
ہم یہ کہہ سکتے ہیں۔
نگاہ بلند، سخن دل نواز، جان پر سوز
یہی ہے رخت سفر میر کاروں کے لئے
اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی