جامعہ اشاعۃ العلوم اکل کوا کے طلباء قابل فخر! مولانامحمد غلام وستانوی

جامعہ اشاعۃ العلوم اکل کوا کے طلباء قابل فخر! مولانامحمد غلام وستانوی
سہارنپور (احمد رضا) آج کے پر فتن دور میں ہم از خد اور ہماری نئی نسلیں دینی اور عصری تعلیم میں عبور حاصل کرنیکے بعد ہی خد کو دین اور دنیا کے مقابلہ جاتی میدان میں پیش کر کے اپنا لوہا منوا سکتے ہیں تعلیم کے بغیر ہمارا وجود صفر کے متعارف ہی ہے لازم ہیکہ ہم بھوکے رہیں مگر علم ضرور حاصل کریں مندرجہ بالا خیالات کاا ظہار کرتے ہوئے مولانا محمد غلام وستانوی نے کہاکہ علم وہ دولت ہی کہ جسکی تعظیم کیجاتی ہے اور اسکو کوئی چرا بھی نہی سکتاہے! ہزاروں مساجد او مدارس میں بے لوث تعاون فرماکر دین اسلام کی خدمت انجام دینے والے ہمارے قابل قدرخادم القرآن، خادم ملت،عالم دین اورمسلم اسکالر مولانا غلام محمد وستانوی کی زیر سرپرستی چلنے والے جامعہ اشاعۃ العلوم اکل کوا میں ڈپلومہ انجینئرنگ کا قیام 2001 میں وجود میں آیا تھا اور آج الحمد للہ ثم الحمد للہ اس کالج سے 2800 سٹوڈنٹس ڈپلومہ انجینئرنگ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر نیکے بعد ڈگری حاصل کر ہیں اور ان دنوں اکل کواں سے ٹیکنیکل تعلیم لیکرملک کے مختلف علاقوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں جو ہماری قوم کیلئے شاندار نظیر ہے!علاوہ ازیں اسی طرح جامعہ نے 2003 میں جامعہ کالج آف فارمیسی کی بنیاد رکھی اور اس کالج سے بھی اب تک 984 سٹوڈنٹس ڈپلومہ آف فارمیسی کی ڈگری حاصل کر چُکے ہیں اور بر سر روزگار ہیں اسی کے چلتے آج جامعہ کے کالجز کا یہ حال ہے کہ اس سال دونوں کالجز کا رزلٹ ۰۰۱ پرسنٹ آیا ہے تمام سٹوڈنٹس نے کامیابی حاصل کر کے جامعہ کا نام پورے ملک میں روشن کیا ہے!
ڈپلومہ آف الیکٹریکل، کمپیوٹر سائنس،الیکٹرونک، میکینیکل اور سول انجنئیرنگ میں 131 سٹوڈنٹس بھی مشترکہ طور پر کامیاب ہوئے ہیں اسی طرح علی علانہ کالج آف فارمیسی میں 120 سٹوڈنٹس اور اسماعیل میہتا کالج آف فارمیسی کی بنیاد ۹۱۰۲ میں رکھی گئی اسماعیل میہتا کالج آف فارمیسی میں 60 سٹوڈنٹ نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھی شاندار روایت قائم کی ہے! خدائے پاک خادم القرآن و المساجد مولانا غلام محمد وستانوی دامت برکاتہم العالیہ کی مجموعی خدماتِ جلیلہ رفیعہ کو شرف قبولیت سے نوازے آمین!