•تاریخ کا سنہرا باب• “دیار ترک سے ٹھنڈی ہوا آئی ہے”

•تاریخ کا سنہرا باب•
“دیار ترک سے ٹھنڈی ہوا آئی ہے”

محمد سمیع اللہ شیخ

آج جب کہ سرکاری سطح پر آیا صوفیہ کو 85 سالوں کے بعد مسجد میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ اسلامی حمیت و دینی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے مرد مجاہد طیب اردوگان نے باطل قوتوں کو زیر کرتے ہوئے اللّٰہ کے گھر کو دوبارہ آباد کروایا ہے۔ سلطان محمد فاتح اور ہمارے اسلاف کی زریں تاریخ کو اس مرد مومن نے زندہ کرکے بتادیا ہے کہ “فان حزب اللّٰہ ھم الغلبون” بے شک اللّٰہ ہی کا لشکر غالب ہونے والا ہے۔
ان شاء اللّٰہ! عنقریب وہ وقت آلگا ہے۔۔۔۔ جس میں ہم وہ تمام معبود خانے۔۔۔۔ جہاں اللّٰہ کی کبریائی و بڑائی کا اعلان ہوتا تھا، جہاں جبین نیاز، اللّٰہ کے حضور سجدہ ریز ہوا کرتیں تھیں۔۔۔۔ وہاں ہم ببانگِ دہل رضائے الٰہی کے عمل کو دوبارہ اپنے کروفر سے جاری و ساری کریں گے۔ اللّٰہ اکبر، اللّٰہ اکبر
(محمد سمیع اللہ شیخ