امیش دیوگن کے خلاف تادیبی کاروئی پر پابندی میں اضافہ
فرضی باباٶں کے آشرموں کو بند کروانے کا مطالبہ،دوہفتے بعد سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت
آج کی اہم خبریں
آمنا سامنا میڈیا
بشکریہ
ABD News
09/07/2020
فرضی باباٶں کے آشرموں کو بند کروانے کا مطالبہ،دوہفتے بعد سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت
واضح ہو کہ ملک بھر میں مختلف جعلی بابا آشرموں میں کی جارہی بدمعاشیوں کو روکنے کے لئے دائر درخواست پر سپریم کورٹ نے سماعت کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔بدھ کے روز سپریم کورٹ نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ وہ وضاحت کریں کہ حکومت اس معاملے میں کیا کر سکتی ہے۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایسے بہت سے جعلی آشرم ہیں جہاں جرائم پیشہ سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔ کچھ لوگ بابا کی آڑ میں غلط کام کرتے رہتے ہیں۔بعض اوقات میڈیا میں ان کے کارناموں کو بے نقاب کیا جاتا ہے۔ ابھی بھی بہت سارے آشرم غیر قانونی طور پر چل رہے ہیں۔اس معاملے کی سماعت دو ہفتے بعد ہوگی۔
—————————— ———
ملک میں کرونا متاثرین کے 7.42 لاکھ کیسز
واضح ہوکہ ملک میں کووڈ۔ 19 کے بڑھتے قہر کے درمیان کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7.42 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد 20،642 ہوچکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 22،752 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7،42،417 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 482 سے بڑھ کر 20،642 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران 16،883 مریض صحت مند ہوئے ہیں، جس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4،56،831 ہوگئی ہے۔ ابھی ملک میں کورونا وائرس کے 2،64،944 فعال کیسز ہیں۔
—————————— ———
امیش دیوگن کے خلاف تادیبی کاروئی پر پابندی میں اضافہ
واضح ہوکہ سپریم کورٹ نے خواجہ معین الدین چشتی سے متعلق متنازعہ بیان پر مختلف ریاستوں میں فوجداری مقدمات کا سامنا کرنے والے ٹیلی ویزن صحافی امیش دیوگن کے خلاف کاروئی پر روک بدھ کو بڑھا دی ہے جسٹس ایم خان ویلکر اور جسٹس سنجیو کھنہ پر مشتمل ڈویزن بنچ نے امیش دیوگن کے وکیل سدھارتھ لوتھرا کے دلاٸل سننے کے بعد درخواست گزار کے خلاف تحقیقات اور تادیبی کاروائی پر روک اگلے احکامات تک بڑھا دیا ہے
—————————— ———
ڈاکٹر امبیڈکر کی رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کی اعلی سطحی تحقیقات کا حکم
واضح ہوکہ مہارشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ہندوستان کے آٸین کے بانی ڈاکٹر بھیم راٶ امبیڈکر کی دادر ممبٸ واقع رہاٸش گاہ راجگرہ میں توڑ پھوڑ کے واقعہ کی اعلی سطحی جانچ کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعے کو برداشت نہیں کیا جاۓ گا اور ملزمین کے خلاف سخت کارواٸ کی جاۓگی
—————————— ——–
BS-VIگاڑیوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ،31 مارچ کے بعد فروخت ہونے والی گاڑیوں کا نہیں ہوگا رجسٹریشن
واضح ہو کہ ملک بھر میں 31 مارچ سے BS-IV گاڑیوں کی فروخت پر پابندی کے معاملے میں سپریم کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ دے دیا ہے۔اس معاملے میں سپریم کورٹ نے 27 مارچ کا اپنا حکم واپس لے لیا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد ، 31 مارچ 2020 کے بعد فروخت ہونے والی BS – IV گاڑیوں کا رجسٹریشن نہیں ہوسکے گا۔بتادیں کہ بی ایس کا مطلب بھارت اسٹیج ہے۔ اس کا تعلق گاڑیوں کی وجہ سےہونےوالی آلودگی سے ہے۔ بی ایس سطح سے گاڑیوں کی آلودگی کا تعین ہوتا ہے۔ بی ایس لیول جتنا اونچا ہو گا ، گاڑیاں کم آلودگی پیدا کریں گی۔اس معاملے کی سماعت کے دوران عدالت نے مرکزی حکومت سے ان گاڑیوں کا ڈیٹا حاصل کرنے کو کہا ہے جن کی تفصیلات 31 مارچ کے بعد ای گاڑی پورٹل پر اپ لوڈ کی گئیں ہیں۔
—————————— ——–
کرونا مشتبہ لڑکی کو بس سے پھینکنے کے معاملے میں یوپی پولیس کو نوٹس
واضح ہوکہ گزشتہ دنوں دہلی سے تعلق رکھنے والی ایک 19 سالہ لڑکی اتر پردیش کی ایک بس میں سفر کر رہی تھی کہ اسے کورونا سے متاثر ہونے کے شبہے پر کنڈیکٹر نے بس سے باہرپھینک دیا جس سے بچی کی موت ہوگئی جس پرایکشن لیتے ہوئے کل دہلی خواتین کمیشن نے اترپردیش پولیس کو نوٹس جاری کیا ہےاور پولیس سے 15 جولائی تک جواب طلب کیا ہے۔
—————————— ——–
جموں و کشمیر : باندی پورہ میں ملی ٹینٹوں کے حملہ میں بی جے پی لیڈر وسیم باری جاں بحق
واضح ہوکہ جموں و کشمیر کے باندی پورہ میں بی جے پی لیڈر وسیم باری ، ان کے بھائی عمر باری اور ان کے والد بشیر احمد پر بدھ کو دیر رات ملینٹوں نے حملہ کردیا ۔ اس حملہ میں تینوں کی موت ہوگئی ۔ وسیم باری اور ان کے فیملی ممبران پر باندی پورہ پولیس اسٹیشن کے نزدیک واقع ان کی دوکان کے باہر فائرنگ کی گئی ۔
—————————— ——–
پٹنہ میں ایک بار پھر 10 سے 16 جولائی تک 7 روزہ لاک ڈاؤن نافذ
واضح ہوکہ بہار کےدارالحکومت پٹنہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کل ایک بار پھر لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔ فی الحال یہ 7 دن کے لئےہےجو10 جولائی سے 16 جولائی تک نافذ رہے گا۔ کلکٹر کے حکم کے مطابق ، دوسری چیزوں کےساتھ ساتھ حکومت ہند اور اس سے متعلقہ ادارے ،دفاتر اور سرکاری کارپوریشن بھی لاک ڈاؤن کے دوران بند رہیں گے۔
—————————— ——–
گاندھی خاندان سے متعلق تین ٹرسٹوں کے تحقیقات کےلئے بین وزارتی کمیٹی کی تشکیل
واضع ہوکہ کل مرکزی حکومت نے مالی لین دین میں بے ضابطگی کاالزام لگاتے ہوئے گاندھی خاندان سے متعلق تین ٹرسٹوں کے خلاف تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جس کی اطلاع کل مرکزی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں دی بتادیں کہ حکومت کاکہناہےکہ راجیو گاندھی فاؤنڈیشن، راجیو گاندھی چیریٹیبل ٹرسٹ، اور اندرا گاندھی میموریل ٹرسٹ نے انکم ٹیکس اور مالی اعانت سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی ہے
—————————— ——–
وارانسی : وزیر اعظم مودی آج سماجی تنظیموں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کریں گے بات چیت
واضح ہوکہ کورونا نامی عالمی وبا کی وجہ سےلگنےوالے لاک ڈاؤن کے دوران ، وارانسی کےبھت سارے رہائشیوں اور سماجی تنظیموں نے ضلعی انتظامیہ اور اپنی کوششوں کے ذریعے یہ یقینی بنایا کہ تمام ضرورت مندوں کو بروقت کھانا دستیاب ہو۔ لھذا آج وزیر اعظم اس طرح کے اداروں کے نمائندوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کریں گےتاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو
—————————— ——–
مودی ہر کسی کو دھمکا نہیں سکتے: راہل گاندھی
واضح ہوکہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم پر حملہ کرنے کے معاملے کا براہ راست ذکر نہیں کیا ہے ، لیکن ٹویٹ کی زبان سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حکومت کی طرف سے تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کے معاملے پر انہوں نے وار کیا ہے راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ، ‘مسٹر مودی کا ماننا ہے کہ دنیا ان کی طرح ہے۔ وہ سوچتے ہے کہ ہر ایک کی قیمت ہے یا اسے ڈرایا جاسکتا ہے۔ وہ کبھی نہیں سمجھیں گے کہ جو لوگ حق کے لئے لڑتے ہیں نہ انھیں خریدا جاسکتاہے اور نہ ہی ڈرایا نہیں جاسکتا۔
—————————— ——–
امریکہ نےغیرملکی طلباکےویزاقوانین میں کی مشروط ترمیم
واضح ہوکہ امریکہ نےغیرملکی طلباکےویزاقوانین میں کل مشروط ترمیم کی جس سے غیرملکی طلباکوکچھ وقت کےلیے تھوڑی راحت ملےگی۔کیونکہ اب یہ طلباء کچھ وقت کےلیےامریکہ میں تعلیم جاری رکھ سکیں گے ۔ترمیم کےتحت طلباکوویزاحاصل کرناہوگا اورطلباکوکوروناسےجڑےقوانین پربھی عمل کرنالازمی ہوگا۔دودن پہلےامریکہ نےویزاجاری کرنےپرپابندی لگائی تھی۔ترمیم کےمطابق سبھی غیرملکی طلباکواپنےوطن لوٹناہوگا۔یہ ترمیم ان طلباکےلیےہےجن کی آن لائن کلاسیں چل رہی ہیں
—————————— ——–
پاکستان کا دعویٰ ، کلبھوشن جادو نے ریپوٹیشن داخل کرنے سے کیا انکار
واضح ہوکہ پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ جاسوسی کے الزام میں پاکستانی جیل میں بند ہندوستانی بحریہ کے ریٹائرڈ افسر کلبھوشن جادھو نے ریویو پٹیشن داخل کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جادھو نے مرسی پٹیشن پر ہی آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کا دعوی ہے کہ اس نے جادھو کو دوسری مرتبہ قونصلر رسائی دینے کی پیش کش کی ہے ۔ حالانکہ کلبھوشن جادھو کے کنبہ کی طرف سے اس معاملہ میں کوئی بیان نہیں آیا ہے ۔ اس سے پہلے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس سے جادھو کو راحت مل چکی ہے ۔
—————————— ——–
ڈبلیو ایچ او نے ماناکہ ہوا سے پھلیتاہے کورونا
واضح ہو کہ عالمی ادارہ صحت (WHO)نےکل بالآخر یہ تسلیم کر لیا کہ کورونا وائرس ہوا سے پھلیتاہے اور اس کےانفیکشن کے ہوا سے پھیلنے کے کچھ ثبوت بھی ملے ہیں۔اور یہ بھی کہا کہ اس کا پورا اندیشہ ہے کہ انفیکشن ہوا کے ذریعہ پھیل رہا ہے،البتہ اس پر ابھی اور ڈیٹا اکھٹا کرنا باقی ہے۔بتادیں کہ اس سے پہلے 32 ملکوں کے 239 سائنسدانوں نے ڈبلیو ایچ او کو ایک کھلا خط لکھ کر اپیل کی تھی کہ وائرس ہوا سے پھیل رہا ہے اسلئے آپ کو اپنے رہنما ہدایات میں تبدیلی کرنی چاہئے۔لیکن ڈبلیو ایچ او نےاسے سنجیدگی سے نھیں لیاتھا
—————————— ——–
وکاس دوبے کے قریبی امر دوبے کا ہمیر پور میں انکاؤنٹر
واضح ہو کہ کانپور میں آٹھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے والے وکاس دوبے اور اس کے حواریوں کی تلاش تیز کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل پولیس نے امر دوبے ، جسے وکاس دبے کا دایاں ہاتھ سمجھا جاتا ہے ، کو مار گرایا بتادین کہ ہمیر پور کے موداہا میں پولیس اور امر دوبے کے مابین ایک تصادم ہوا جس میں پولیس نے امر دوبے کا انکاونٹر کردیا
—————————— ——–
چوبے پور کے سابق ایس او ونے تیواری اور بیٹ انچارج کے کے شرما گرفتار،بھیجے گئے جیل
واضح ہو کہ اترپردیش کے کانپور کے وکرو گاؤں شوٹ آوٹ معاملہ میں معطل کئے گئے چوبے پور کے سابق ایس او ونے تیواری اور بیٹ انچارج کے کے شرما کو کل گرفتار کرلیا گیا ہے۔بتادیں کہ انکاونٹر کے وقت پولیس ٹیم کی جان کو خطرے میں ڈالنے اور جائے واقعہ سے فرار ہونے کے ساتھ ہی مجرم وکاس دوبے سے تعلق رکھنے کاان پر الزام ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی الزام ہے کہ کے کے شرما نے دبش کی جانکاری لیک کی تھی۔ انہیں معلوم تھا کہ خونی کھیل ہونے والا ہے۔وہیں سپاہی راجیو نے وکاس کے منصوبوں کے بارے میں ایس او ونے تیواری کو بتادیا تھا۔جانکاری ہونے کے بعد ایس او ونے تیواری نے کسی کو الرٹ نہیں کیا۔
—————————— ——–
جب میں نے اقتصادی سونامی کا انتباہ دیا تو بی جے پی اور میڈیا نے میرا مذاق اڑایا: راہل
واضح ہو کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےکل ٹویٹ کر بھارتی معیشت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ اس دوران ، انہوں نے اقتصادی سونامی پردیئے گئے اپنے انتباہات پربھی بات کی اور بی جے پی اور میڈیا کے ذریعہ طنز کرنے کا بھی حوالہ دیا۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ میں کہاکہ ، "چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار تباہ کردیئے گئے ہیں۔ بڑی کمپنیاں شدید تناؤ کی حالت میں ہیں۔ بینک مشکل میں ہیں۔ میں نے کئی ماہ پہلے ہی کہا تھا کہ اقتصادی سونامی آنے والی ہے توبی جے پی اور میڈیا نے اس سچائی کے انتباہ پر میرا مذاق اڑایا تھا۔
—————————— ——–
ٹرمپ حکومت نے بھیجاڈبلیو ایچ او کوخط ڈبلیو ایچ او سے کیا مکمل علاحدگی کااعلان
واضح ہوکہ کچھ دنوں قبل ٹرمپ حکومت نے کورونا وائرس کیس میں ڈبلیو ایچ او پر الزام لگایا تھا کہ وہ چین کےماتحت کام کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اس نے ڈبلیو ایچ او کو اپریل سے مالی اعانت بھی بند کردی تھی اب کل اس نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے مکمل علاحدگی کا اعلان کردیا۔کل ڈونالڈ ٹرمپ حکومت نے اس سلسلے میں اپنا فیصلہ ڈبلیو ایچ او کو ارسال کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او اور دیگر ممالک کے لئے یہ زبردست دھچکا ہوسکتا ہے۔
—————————— ——–
*اعظم گڑھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 300 سے متجاوز*
واضح ہو کہ ضلع اعظم گڑھ میں کرونا کا قہر لگاتار جاری ہے۔گزشتہ 24گھنٹے میں کل 16 نئے کیسیز سامنے آئے ہیں،جس میں پی ایس سی کا ایک شخص بھی شامل ہے۔جس سے اب یہاں متاثرین کی کل تعداد 327 پہنچ گئی ہےجس میں اب تک 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 206 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور فی الحال 112 کیسز ایکٹیو ہیں۔
—————————— ——–
مدھیہ پردیش : شیوراج حکومت کا بڑا فیصلہ ، اتوار کو ریاست بھر میں لاک ڈاون
واضح ہوکہ مدھیہ پردیش میں کورونا کا قہر جاری ہے ۔ کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر شیوراج سنگھ حکومت نے اتوار کو پوری ریاست میں لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سی ایم شیوراج سنگھ نے یہ فیصلہ افسرا ن کے ساتھ کورونا کو لیکر ہونے والی جائزہ میٹنگ میں کیا ۔ مدھیہ پردیش میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد سولہ ہزار کے ہندسہ کو پار کرگئی ہے ۔ صوبہ میں کورونا کو لیکر سب سےزیادہ تشویشناک صورتحال اندور ، بھوپال ، اجین کے بعد گوالیار اور مرینہ کی ہے۔ صوبہ میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کرسولہ ہزار ایک سو تین ہوگئی ہے۔ صوبہ میں کورونا سےابتک چھ سو بیس لوگوں کی موت ہوچکی ہے ، جبکہ کورونا کی وبائی بیماری سے ابتک گیارہ ہزارسات سو باسٹھ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔
—————————— ——–
کانپور شوٹ آؤٹ: اے ڈی جی نے کہا – ایسی کارروائی کریں گے کہ مجرموں کو ان کے اقدامات پر ہوگا پچھتاوا
واضح ہو کہ کانپور مڈبھیڑ کو لیکر یوپی پولیس کی کارروائی پر یوپی کے ڈائریکٹر جنرل پولیس اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے بدھ کے روز پریس کانفرنس کی۔اس کے دوران پرشانت کمار نے حمیر پور ،کانپور اور فرید آباد (ہریانہ) میں گرفتاریوں اور شرپسندوں کے بارے میں معلومات دیں۔نیز یہ بھی کہا کہ ہم ایسی کارروائی کریں گے کہ مجرموں کو ان کے اقدامات پر پچھتاوا ہوگا۔
—————————— ———-
ممبئی میں ہوسکتی ہے رک رک کر بارش،متعدد ریاستوں میں سیلاب جیسی صورتحال
واضح ہو کہ شمال مشرقی اور مشرقی ہندوستان میں 9 جون سے 12 جون تک تیز بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اس کی پیش گوئی کی ہےمحکمہ موسمیات نے ایک ریلیز میں کہا ہے کہ 9 اور 10 جولائی کو مشرقی اتر پردیش، بہار،مغربی بنگال اور دیگر مقامات میں بارش کا امکان ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے اعلی عہدیداروں نے ممبئی اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بہار کے بہت سے علاقوں میں لوگ پہلے ہی سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ، اترپردیش کے متعدد اضلاع میں بھی پچھلے کچھ دنوں سے مانسون کی اچھی بارش ہوئی ہے
ReplyForward
|