حضرت مولانا امان اللہ صاحب بروڈ کا سانحہ ارتحال، ملت ایک معتبر عالم ومصلح سے محروم ہوگئی- (محمد الیاس فلاحی ۔ معاون امیر جماعت اسلامی مہاراشٹر )
حضرت مولانا امان اللہ صاحب بروڈ کا سانحہ ارتحال، ملت ایک معتبر عالم ومصلح سے محروم ہوگئی-
(محمد الیاس فلاحی ۔ معاون امیر جماعت اسلامی مہاراشٹر )
سوشل میڈیا کے ذریعے حضرت مولانا امان الله صاحب بروڈ کے انتقال پرملال کی خبر موصول ہوئی، مرحوم ایک وسیع الفکر عالم دین، خدمت خلق اور خدمت دین کے کاموں میں ہمہ تن مصروف رہتے تھے، جمیعت علمائے ہند کے نائب صدراورعلاقہ کوکن کی معروف دینی درسگاہ دارالعلوم جامعہ حسینیہ کے مھتمم تھے، موصوف کے انتقال سے امت ایک مخلص قائد وعالم سے محروم ہوگئی۔ قحط الرجال کے اس دور میں مولانا مرحوم کی رحلت ملت اسلامیہ کا بڑا نقصان ہے، اللہ سے دعا ہے کہ وہ حضرت کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل اور ملت اسلامیہ کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے ۔
————————————————–
میڈیا سیل،
جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر
mediacell@jihmaharashtra.org
09137050873