مشہور شاعرہ ڈاکٹر ناہید کیانی کی ادبی خد مات کا شاندار نتیجہ برآمد برطانیہ میں گلوبل ادبی فورم کی جانب سے لائیو ادبی خدمات کا سفر
مشہور شاعرہ ڈاکٹر ناہید کیانی کی ادبی خد مات کا شاندار نتیجہ برآمد
برطانیہ میں گلوبل ادبی فورم کی جانب سے لائیو ادبی خدمات کا سفر
سہارنپور (احمد رضا) عالمی شہرت یافتہ سنجیدہ لب و لہجہ کی شاعرہ ڈاکٹر ناہید کیانی کی ۰۱۰۲ میں پہلی نادر کتاب(شام کی مسافر) اور ۸۱۰۲ میں بیحدمتاثر کرنیوالی دوسری شاندار کتاب(دل کو آئینہ کر لیا میں نے) کے نام سے بازار میں موجود ہیں آپکے مجموعہ کلام سے ظاہر ہیکہ آپ عمدہ تخلیق کار اور شاعرہ ہیں یہ کتاب کا مطالعہ کرنیپر سبھی قارئین بہ خوبی سمجھ سکتے ہیں ہمکو ملت کی ایسی خواتین کی کاوشوں کی ہر صورت میں حوصلہ افزائی کرنی چاہئے! اپنے ادبی سفر میں گزشتہ عرصہ کے دورانبرطانیہ جیسے مہذب اور نزاکت پسند شہر میں گلوبل ادبی فورم کی بانی ڈاکٹر ناہید کیانی کی پہچان سہل انداز میں اردوزبان میں معیاری شاعری سے لبریز دو معیاری کتابوں کی اشاعت کرنا انکی ادبی حیثیت اور لیاقت کا لوہا ماننے کیلئے بہت کافی ہے! سہی معنوں میں اعلیٰ سطح کی ادیب، تخلیق کار اور شاعرہ ڈاکٹر ناہید کیانی کی ادبی خدمات ایک معجزہ سے کم نہی آپکی بکس کو جسنے بھی پڑھا دل سے داد ہی دی اردو کے سخت ترین ادبی میدان میں درجنوں اعزازات حاصل کر لینے کے بعد بھی سادہ لوح، با اخلاق اور شیریں زبان کے حوالہ سے جانی پہچانی جانیوالی شخصیت کو ہی آج ڈاکٹر ناہید کیانی کے نام سے ایشیا ہی نہی بلکہ یورپین ممالک میں عزت وقدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے! داکٹر ناہید اندنوں لائیو مشاعرہ پر کا کر رہی ہیں آپکے یہ پروگرام دن رات شہرت کی جانب کامزن ہیں برطانیہ میں ہر ہفتہ چار یا پانچ شعرائے کرام کا لائیو کلام لاکھوں سامعین کو کافی پسند آرہاہے جو شعراء کرام گلوبل ادبی فورم کے اس پروگرام میں اپنا کلام پیش کرتے ہیں واقعی وہ کلام آپنے سننے کے بعد کافی دیر تک گنگنا تا رہتاہے یہی خوبی ہے گلوبل ادبی فورم کے اس شاندار ادبی پروگرام کی! ادب سے وابسطہ لوگ کسی بھی طرح کی تعریف یا تشہیرکے محتاج نہی ہوتے انکی تعریف تو انکی قابلیت اور حیثیت تو انکی اہلیت اور ہنر کے سبب عوام کے درمیان خد بہ خد ظاہر جاتی ہے اردو ادب کے خوبصورت ماحول میں بچپن ہی سے اپنی ادبی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے اپنی عمر کے دوسرے پڑاؤ میں ہی پر اثر، سنجیدہ اورشاندار شعروں سے معطر اردو زبان میں اپنے دو شاعری مجموعہ قارئین کے لئے لکھ دینا بڑی ہمت کی دلیل ہے! گزشتہ ہفتہ جن قابل تعظیم نامور شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا ان میں جناب فیصل محمود،عابد علیم سھوبھکر، محمد مظہر نیازی، مبشر سعید اور ارشد عباس ذکی کے نام قابل ذکر ہیں ان معیاری اشعار کو کافی داد بھی ملی اور خوب پسند بھی کیا گیا!