اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے ہائی اسکول (سیکنڈری) کے نتائج میں جامعہ رحمت گھگرولی کے طلبہ اور طالبات نے شاندار کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے

اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے ہائی اسکول (سیکنڈری) کے نتائج میں جامعہ رحمت گھگرولی کے طلبہ اور طالبات نے شاندار کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے

جامعہ رحمت گھگرولی سہارنپور کے ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات نے اتر پردیش مدرسہ بورڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے مدرسہ اور اپنے اساتذہ و والدین کا نام روشن کیا ہے
یاد رہے کہ جامعہ ہذا دینی اور عصری تعلیم کا بہترین سنگم اور مرکز ہے جہاں ماہرین تعلیم کی نگرانی میں بہترین تعلیم کا نظم و انتظام ہے
جامعہ ہذا میں حفظ و ناظرہ اور فارسی سے عربی چہارم تک کی دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ حکومت سے منظور شدہ ہائی اسکول تک کی عصری تعلیم کا معیاری نظم ہے جسکا مظاہرہ وقتا فوقتاً ملت کے سامنے عیاں ہے

جامعہ ہذا عاشق ملت حکیم مولانا محمد عبد اللہ مغیثی قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل کی سرپرستی میں بہت قلیل عرصے میں اپنے مقصد میں کامیابی کی طرف گامزن ہے
جامعہ ہذا سے امسال 46 طلبہ و طالبات نےاترپردیش مدرسہ بورڈ سے ہائی اسکول کے لئے ریگولر اور پرائیویٹ فارم بھرے تھے
جنمیں سے اکثر طلبہ و طالبات نے امتیازی نمبرات (فرسٹ ڈویزن)ٹ سے کامیابی حاصل کی ہے
یاد رہے کہ جامعہ ہذا سے ہائی اسکول پاس کرنے والوں کی یہ پانچویں بیچ تھی جس نے الحمد للہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا
جامعہ سے فارم بھرنے والے طلبہ اور طالبات کا رزلٹ الحمد للہ مجموعی اعتبار سے 71 فی صد سے زیادہ رہا
طالبات میں سے
زلیخا بنت احسان شمس پور ڈھکہ نے اول پوزیشن 69% سے
سمیہ بنت افتخار شمس پور ڈھکہ نے دوم پوزیشن 66%سے
مرشدہ بنت عبد المالک شمس پور ڈھکہ نے سوم پوزیشن 65% سے
سے کامیابی درج کی ہے
اور طلبہ میں سے
قاری محمد اسجد جامعی استاذ جامعہ ہذا ساکن دمجھیڑہ نے 71% اول پوزیشن
ابصار احمد ابن افضال احمد دہلی نے دوم پوزیشن 70%
اور شکر دین ابن غلام مصطفی چمبہ ہماچل پردیش نے سوم پوزیشن 69% حاصل کی
جامعہ ہذا کے روح رواں مولانا ڈاکٹر عبد المالک مغیثی صدر آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور علم و عمل کو ہمیشہ اپنی زندگی کا مقصد بناۓ رکھنے کی تلقین کی