اویسی نے وزیر اعظم مودی کی تقریر پر کہا – انہیں چین پر بولنا تھا لیکن وہ چنے پر بول گئے

لاک ڈاون نے کورونا پر قابو پایا،ان لاک میں لاپروائی سے بڑھی تشویش:وزیر اعظم

آج کی اہم خبریں
آمنا سامنا میڈیا اردو
ABD Newsبشکریہ
01/ 07/ 2020
لاک ڈاون نے کورونا پر قابو پایا،ان لاک میں لاپروائی سے بڑھی تشویش:وزیر اعظم

 

لاک ڈاؤن کے دوران نجی اسکولوں میں فیس کی وصولی،سپریم کورٹ میں پہنچا معاملہ

ان لاک 2 کیلئے یوپی حکومت نے جاری کی گائڈ لائن
اب نومبر تک ملیگا مفت اناج
ممتا بنرجی نے کہا ، بنگال کو جون 2021 تک ملے گا مفت اناج
حکومت غریبوں کیلئے نئی یوجنا شروع کرے:راہل

 

اویسی نے وزیر اعظم مودی کی تقریر پر کہا – انہیں چین پر بولنا تھا لیکن وہ چنے پر بول گئے

 

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18 ہزار سے زیادہ نئے معاملے،متاثرین کی تعداد 5.66 لاکھ سے متجاوز

انلاک2:گہلوت حکومت کا فیصلہ،31 جولائی تک ریاست میں اسکول اور کالج رہیں گے بند

دہلی حکومت کا بڑا اعلان،اب ستمبر تک اٹھا سکتے ہیں پانی بل چھوٹ اسکیم کا فائدہ

یوپی:کانگریس نیتا گرفتار، پریانکا نے کہا-آپ دوسری پارٹیوں کی آواز دبا سکتے ہیں ہماری نہیں

اساتذہ کی تنخواہ کے معاملے میں شمالی دہلی میونسپل کو ہائی کورٹ کی پھٹکار

4جولائی سے کھل جائیں گےدہلی جامع مسجد کےدروازے

خبریں تفصیل سے

لاک ڈاون نے کورونا پر قابو پایا،ان لاک میں لاپروائی سے بڑھی تشویش:وزیر اعظم

واضح ہوکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ان لاک ٹو میں داخل ہورہے ہیں اور ایسے وقت میں داخل ہورہے ہیں جب سردی،زکام اور بخار کا موسم بھی شروع ہونے والا ہے۔ہمیں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔لاک ڈاون نے کورونا سے لوگوں کو بچایا ہے۔لیکن اب ان لاک کے ساتھ لاپروائی بھی شروع ہوگئی ہے جو تشویشناک ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت غریبوں کو مفت راشن کی اسکیم کو پانچ مہینے بڑھایا جارہا ہے۔اب یہ اسکیم نومبر تک ملک میں لاگو رہے گی۔
—————————————
لاک ڈاؤن کے دوران نجی اسکولوں میں فیس کی وصولی،سپریم کورٹ میں پہنچا معاملہ
واضح ہوکہ ملک میں کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران نجی اسکولوں میں فیسوں کی وصولی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔آٹھ ریاستوں کی والدین ایسوسی ایشن نے اس معاملے میں درخواست دی ہے درخواست میں  عدالت عظمی سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اس من مانی کو روکیں درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسکول آن لائن کلاس کے نام پر پوری فیس وصول کررہے ہیں یہ سراسر غیر منصفانہ ہے۔صرف یہی نہیں بہت سے اسکول آن لائن کلاسوں کے لئے اضافی فیس بھی وصول کررہے ہیں۔  اس مسئلے پر سماعت اسی ہفتے سپریم کورٹ میں ہونے کے آثار ہیں۔
—————————————
ان لاک 2 کیلئے یوپی حکومت نے جاری کی گائڈ لائن
واضح ہوکہ ان لاک کا پھلا سیشن پورا ہوچکا آج سے دوسرا سیشن شروع ہونے جارہاہے لہذا کل اترپردیش حکومت نے انلاک -2 کے لئے اپنی ہدایات جاری کردیں،نئی گائڈ لائن کے مطابق نائٹ کرفیو اب رات 10بجے سے صبح 5بجے تک ہوگا، اسکول، کالج، تعلیمی، تربیت،کوچنگ انسٹی ٹیوٹ پہلے کی طرح بند رہیں گے حالانکہ اس دوران آن لائن/فاصلاتی تعلیم سیکھنے کی اجازت ہوگی۔کنٹینمنٹ زون کے علاوہ تمام بین الاقوامی ہوائی سفروں پر پابندی ہوگی،میٹرو ریل، سنیما ہال،جم،سوئمنگ پول،تفریحی پارک،تھیٹر ، بار وغیرہ بھی بند رہیں گے۔اس دوران تمام سماجی،سیاسی ، کھیلوں، تفریح، ثقافتی ، مذہبی سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔
—————————————
اب نومبر تک ملیگا مفت اناج
واضح ہوکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدوروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے جس کو کم کرنے کیلئے حکومت نے انہیں اناج مفت دینے کا فیصلہ کیا جس کی آخری تاریخ کل ختم ہوئی مگر کل مودی نے اس مین توسیع کی اور کہا کہ مزدوروں اور غریب کنبوں کے سامنے روزگار کا بحران اب بھی موجود ہے لہذا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نومبر تک فری فوڈ اسکیم کو جاری رکھیں۔مارچ میں حکومت نے اس اسکیم کے لئے 3500 کروڑ روپئے کی فراہمی کی تھی لیکن اب اس فوڈ اسکیم کی توسیع پر 90،000 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوں گے۔اس کے ساتھ ہی اس اسکیم پر مجموعی اخراجات تقریبا 1.50 لاکھ کروڑ روپے ہوں گے۔
—————————————
ممتا بنرجی نے کہا ، بنگال کو جون 2021 تک ملے گا مفت اناج
واضح ہوکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے قوم سے خطاب کے بعد وزیر اعظم غریب کلیان یوجنا نومبر کے آخر تک توسیع کی گئی ہے،مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اعلان کیا ہے کہ جون 2021 تک ان کی ریاست میں غریبوں کو مفت راشن دیا جائے گا وزیر اعظم کے خطاب کے فورا بعد ہی ممتا بنرجی نے کہا،’بنگال جون 2021 تک مفت راشن دے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست کے راشن کا معیار مرکز کے مقابلے میں بہتر ہے اور بنگال میں ملک کے راشن کا صرف 60فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔
—————————————
حکومت غریبوں کیلئے نئی یوجنا شروع کرے:راہل
واضح ہوکہ کل کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم کےخطاب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی نے باتیں تو بہت کیں لیکن ملک کے سامنے موجود پیچیدہ  سوالوں کا کوئی جواب نہیں دیا مسٹر گاندھی نے منگل کو ٹویٹ کرکے مودی  سے پوچھا تو ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتاکہ قافلہ کیوں لٹا مجھے رہزنوں سے گلہ نہیں تیری رہبری پہ سوال ہے راہل نے کہا کہ گزشتہ تین مہینوں میں کرونا نے ملک کو تباہ کردیا ہے اور غریب تباہ ہوگئے ہیں اس لئے حکومت غریبوں کی مدد کے لیے نئی یوجنا شروع کرے جو کم از کم 6مہینے کے لئے ہو۔
—————————————
اویسی نے وزیر اعظم مودی کی تقریر پر کہا – انہیں چین پر بولنا تھا لیکن وہ چنے پر بول گئے
واضح ہوکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو قوم سے خطاب کیا۔بنیادی توجہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن پر تھی۔ اگرچہ یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وزیر اعظم چین کے معاملے پر بھی بات کرسکتے ہیں۔آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی آئی ایم ایم) کے رکن اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم مودی کو اپنے خطاب میں چین کا ذکر نہ کرنے پر نشانہ بنایا ہے۔اویسی نے پی ایم او انڈیا کو ٹویٹر ہینڈل پر ٹیگ کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے لکھا، "آج چین پر بات کرنی تھی،چنے پر نہیں بولنا تھا۔ دراصل اس کی بھی ضرورت تھی کیونکہ آپ کے غیر منصوبہ بند لاک ڈاون نے بہت سارے لوگوں کو بھوکا چھوڑ دیا ہے۔” اویسی نے تہواروں سے متعلق وزیر اعظم مودی کے خطاب کو بھی نشانہ بنایا۔اویسی نے کہا ، "آپ نے آنے والے مہینے میں بہت سارے تہواروں کے نام رکھے ہیں لیکن عید الاضحٰی کو بھول گئے ہیں ہم آپ کو پہلے ہی عید مبارک کی مبارکباد دیتے ہیں۔
—————————————
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18 ہزار سے زیادہ نئے معاملے،متاثرین کی تعداد 5.66 لاکھ سے متجاوز
واضح ہوکہ ملک میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کے 18ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 418 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔جس سے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5،66،840 ہوگئی ہے۔اور مہلوکین کی تعداد 16،893 ہوگئی ہے۔اور اب تک مجموعی طور پر  کل 3،34،822 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔اور اس وقت کل 2،15،125 ایکٹیو کیسز ہیں۔
—————————————
انلاک2:گہلوت حکومت کا فیصلہ،31 جولائی تک ریاست میں اسکول اور کالج رہیں گے بند
واضح ہوکہ جے پور  ریاست کی اشوک گہلوت حکومت نے انلاک -2 کے لئے اپنی رہنما خطوط جاری کر دیئے ہیں ریاست میں اسکولوں،کالجوں، تعلیمی اداروں،کوچنگ انسٹی ٹیوٹ،میٹرو ٹرینوں،سنیما ، جم،سوئمنگ پول اور مذہبی تقاریب پر پابندی کو یکم جولائی سے 31 جولائی تک بڑھایا گیا ہے۔ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کی جانب سے کورونا انلاک -2 کے لئے جاری کردہ رہنما اصولوں پر پوری طرح عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریاستی حکومت نے یکم جولائی سے دیہی علاقوں میں محدود تعداد میں عقیدت مند مذہبی مقامات کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔  شہروں میں تمام مذہبی مقامات بند رہیں گے۔
—————————————
دہلی حکومت کا بڑا اعلان،اب ستمبر تک اٹھا سکتے ہیں پانی بل چھوٹ اسکیم کا فائدہ
واضح ہوکہ کورونا وائرس نے قومی دارالحکومت دہلی میں تباہی مچا رکھی ہے۔دریں اثنا کیجریوال حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے جو دہلی والوں کیلئے راحت کی خبر ہے۔دہلی حکومت نے پانی بل چھوٹ اسکیم میں 30ستمبر تک توسیع کردی ہے۔اس سے ان لوگوں کو فائدہ ہوگا جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے چھوٹ گئے تھے۔
—————————————
یوپی:کانگریس نیتا گرفتار، پریانکا نے کہا-آپ دوسری پارٹیوں کی آواز دبا سکتے ہیں ہماری نہیں
واضح ہوکہ لکھنؤ میں کانگریس لیڈر کی گرفتاری پر پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یوگی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔پرینکا نے منگل کے روز ٹویٹ کیا کہ بی جے پی حکومت یوپی پولیس کو جبر کا آلہ کار بنا کر دوسری پارٹیوں کو آواز اٹھانے سے روک سکتی ہماری نہیں انھوں نے آگے کہا کہ پہلے چار ہفتوں تک ہمارے ریاستی صدر کو جیل میں رکھا پولیس کی یہ کارروائی جابرانہ اور غیر جمہوری ہے۔کانگریس کے سپاہی پولیس کی لاٹھی اور جعلی مقدمات سے خوفزدہ نہیں ہیں۔
—————————————
اساتذہ کی تنخواہ کے معاملے میں شمالی دہلی میونسپل کو ہائی کورٹ کی پھٹکار
واضح ہوکہ اساتذہ اور شمالی میونسپل کے اہلکاروں کی تنخواہ کے معاملے پرسنوائی کرتے ہوئے کل ہائی کورٹ نے دہلی حکومت اور میونسپل کو پھٹکار لگائی اور ایک ہفتے میں حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیاجس کے بعد دہلی حکومت کے وکیل نے کہاکہ آج تنخواہ کیلئے 49کروڑ جاری کئے گئے ہیں ان سے تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔
—————————————
4جولائی سے کھل جائیں گےدہلی جامع مسجد کےدروازے
واضح ہوکہ دہلی میں میں کرونا انفیکشن کے بڑھتے اثرات  کو دیکھتے ہوئے جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے گزشتہ 11جون کو عام نمازیوں کے لیے مسجد کے دروازے بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ پابندی 30جون تک جاری رہے گی لیکن اب اس پابندی میں مزید کچھ دنوں کی توسیع کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ آئندہ 4جولائی سے عام نمازی جامع مسجد میں باجماعت نماز ادا کر سکیں گے البتہ عام نمازی صرف ظہر عصر اور مغرب میں ہی آ سکیں گے۔