ٹک ٹاک اور یوسی براؤزر سمیت چین کے 59ایپ پر حکومت نے لگایا پابندی بھارت چین تناؤ کو کم کرنے کلیئے دونوں ممالک کے کور کمانڈر کی میٹنگ آج

آج کی اہم خبریں
بشکریہ
ABD News
8 ذی القعدہ 1441ھ
30/ 06/ 2020

31 جولائی تک اسکول اور کالج رہیں گے بند،حکومت ہند نے نئی گائیڈ لائن  کی جاری

ایک دن کی راحت کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر ہوا اضافہ

سونیا گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو واپس لینے کا کیا مطالبہ

دہلی میں شروع ہوگا پلازما بینک

ٹک ٹاک اور یوسی براؤزر سمیت چین کے 59 ایپ پر حکومت نے لگایا پابندی

بھارت چین تناؤ کو کم کرنے کلیئے دونوں ممالک کے کور کمانڈر کی میٹنگ آج

غیرملکی تبلیغی جماعت کے لوگوں کی عرضی پر سماعت دو جولائی تک ملتوی

ہر ہندوستانی کو ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا, کانگریس رہنما پرینکا گاندھی

مہاراشٹر حکومت نے 31 جولائی تک بڑھایا لاک ڈاؤن

تمل ناڈو میں31 جولائی تک بڑھا لاک ڈاؤن

کورونا کے 88.94 فیصدی کیسز صرف 8 ریاستوں سے،مہاراشٹر اور دہلی میں سب سے زیادہ کیسز

دہلی میں کورونا کے 2084 نئے کیسز ،  مجموعی تعداد 85161 ہوئ

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملہ 9 افراد ہلاک 7 زخمی

31 جولائی تک اسکول اور کالج رہیں گے بند،حکومت ہند نے نئی گائیڈ لائن  کی جاری

———————————————————————————————

خبریں تفصیل سے

 

31 جولائی تک اسکول اور کالج رہیں گے بند،حکومت ہند نے نئی گائیڈ لائن  کی جاری

واضح ہوکہ حکومت ہند نے  انلاک کے دوسرے مرحلے کے لئے نئی ہدایات جاری کیں۔نئی ہدایات کے مطابق 31جولائی تک اسکول اور کالج بند رہیں گے۔کنٹونمنٹ زون میں صرف ضروری سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔تاہم آن لائن  تعلیم کی اجازت اور فروغ دی جائے گی۔اس کے علاوہ حکومت کی ہدایت نامہ کے مطابق عوامی مقامات کام کی جگہوں اور ٹرانسپورٹ کے استعمال کے دوران بھی ماسک پہننا ضروری ہوگا۔اور کوئی عوامی مقامات چہرے کو ڈھانپے بغیر نظر نہیں آئیں گے۔اسی کے ساتھ ہی کرفیو کا وقت صبح 10بجے سے صبح 5 بجے تک ہوگا اور اس وقت کے دوران صرف انتہائی اہم خدمات کی اجازت ہوگی۔
—————————————

ایک دن کی راحت کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر ہوا اضافہ

واضح ہوکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ ایک دن کے ٹھہراؤ کے بعد پیر کو دوبارہ شروع ہو گیا۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت پانچ پیسے بڑھ کر 80.43 روپے فی لیٹر ہوگئی جو 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ڈیزل کی قیمت بھی 13 پیسے بڑھ کر80.53 روپے فی لیٹر کی نئی ریکارڈ سطح پر رہی۔
—————————————

سونیا گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو واپس لینے کا کیا مطالبہ

واضح ہوکہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے فیول آئل کی بڑھتی قیمتوں پر ایک بار پھر حکومت پر حملہ کیا ہے۔پیر کو ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے سونیا نے حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمت کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ پریشانی کا وقت ہے ایسی صورتحال میں حکومت منافع خوری نہ کرے۔ پیر کو جاری کی گئی ویڈیو میں سونیا نے کہا "حکومت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مشکل وقت میں ملک کی مدد کرے اور عوام کی پریشانی سے فائدہ نہ اٹھائے ک انہوں نے کہا ، ‘مودی حکومت نے پچھلے 3 ماہ میں پٹرول / ڈیزل کی قیمت میں مسلسل 22 مرتبہ اضافہ کیا ہے۔
—————————————

دہلی میں شروع ہوگا پلازما بینک

واضح ہوکہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے مریضوں کے بچاو کے لئے دہلی میں جلد ہی پلازما بینک شروع کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج اس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ مہینے پہلے ہم نے اس کا ٹرائل شروع کیا تھا جس کے نتیجے حوصلہ بڑھانے والے ہیں۔ اس لئے حکومت نے پلازمہ بینک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے آئی ایل بی ایس اسپتال میں پلازمہ بینک بنایا جائے گا۔ کیجریوال نے دہلی کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کے مریضوں کو پلازما عطیہ کرنے کے لئے آگے آئیں۔
—————————————

ٹک ٹاک اور یوسی براؤزر سمیت چین کے 59ایپ پر حکومت نے لگایا پابندی

واضح ہوکہ چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعہ کے درمیان حکومت نے چین سے کے 59 ایپس پر روک لگا دی ہے جن میں ٹک ٹاک اور یوسی براؤزر شامل ہیں۔حکومت نے ان ایپس کو سیکیورٹی کے لئے خطرناک قرار دیا ہے۔حکومت نے جن ایپس کو بلاک کیا ہے ان میں خاص طور پر ٹک ٹاک شیئر اٹ،یوسی براؤزر، ہیلو،لائکی، کلب فیکٹری،نیوز ڈاگ،وی چیٹ،یوسی نیوز وغیرہ شامل ہیں۔
—————————————

بھارت چین تناؤ کو کم کرنے کلیئے دونوں ممالک کے کور کمانڈر کی میٹنگ آج

واضح ہوکہ سرحد پر تناؤ کو کم کرنے کے لئے آج بھارت اور چین کے کور کمانڈر سطح کی تیسرے دور کی میٹنگ لداخ کے چوشلو میں ہونے جا رہی ہے۔خاص بات یہ ہے کہ اس بار ہندوستان کے بلاوے پر یہ میٹنگ ہوگی۔اس سے قبل دونوں ملاقاتیں چین کی دعوت پر ہوئی تھیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کی کور کمانڈر سطح کی میٹنگ صبح 10بج کر 30منٹ پر لائن آف ایکچول کنٹرول کے ہندوستان کی جانب سے چشول میں شروع ہوگی۔ہندوستان کی جانب سے وفد کی قیادت لیہ میں14ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ کریں گے۔جبکہ چین کی جانب سے پی ایل اےآرمی کے جنوبی چنچیانگ ملٹری ڈسٹرکٹ کے کمانڈر میجر جنرل لیولن کریں گے۔
—————————————

غیرملکی تبلیغی جماعت کے لوگوں کی عرضی پر سماعت دو جولائی تک ملتوی

واضح ہوکہ تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے 34 غیر ملکی جماعتی  کی عرضیوں پر سماعت سپریم کورٹ میں دو جولائی تک کے لئے ملتوی گئی ہے۔اس دوران عدالت نے پیر کو مرکزی حکومت کو یہ بتانے کو کہا کہ کیا مرکز آنے والے کسی شخص کا ویزا منسوخ کرنے کا کوئی حکم جاری کیا گیا ہے۔عرضی گزاروں میں سے ایک کی جانب سے معاملے کی پیروی کر رہے وکیل سی یو سنگھ نے جسٹس اے ایم کھانولکر،جسٹس دنیش مہیشوری اورجسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ کے سامنے دلیل دی ہے کہ 900 جماعتی لوگوں کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کے لئے صرف جنرل نوٹ جاری کیا گیا ہے۔
—————————————

ہر ہندوستانی کو ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا, کانگریس رہنما پرینکا گاندھی

واضح ہوکہ کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کرکے مرکزی حکومت اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے دو میں سے ایک ٹویٹ میں عوام سے قوم کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی اور حکومت پر ملک کی زمین کھونے کا بھی الزام لگایا۔کانگریس لیڈر نے بی ایس پی سربراہ مایاوتی پر بھی نام لئے بغیر حملہ کیا انہوں نے لکھا کہ حزب اختلاف کے کچھ رہنما بی جے پی کے غیر اعلانیہ ترجمان بن گئے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے ٹویٹ میں لکھا”جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کے کچھ رہنما بی جے پی کے غیر اعلانیہ ترجمان بن چکے ہیں،جو میری سمجھ سے بالاتر ہے۔اس وقت کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کھڑے ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ہر ہندوستانی کو ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا اپنی سرزمین کی سالمیت کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔
—————————————

مہاراشٹر حکومت نے 31 جولائی تک بڑھایا لاک ڈاؤن

واضح ہوکہ مہاراشٹر حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاون کو 31 جولائی تک بڑھا دیا ہے۔مہاراشٹر میں مسلسل بڑھ رہے کووڈ-19 کے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو ہی کہا تھا کہ 30 جون کے بعد بھی ریاست میں پابندی جاری رہیں گی۔ادھو ٹھاکرے نے پابندیوں میں نرمی دیئے جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کا خطرہ اب بھی بنا ہوا ہے۔
—————————————

تمل ناڈو میں31 جولائی تک بڑھا لاک ڈاؤن

واضح ہوکہ ملک میں کورونا کا قہر بڑھتا جارہا ہے۔جسکی وجہ متعدد ریاستوں کی طرح تمل ناڈو نے بھی لاک ڈاؤن میں 31 جولائی تک اضافہ کردیا ہے وہیں چنئی، مدیرے اور اسکے آس پاس کے علاقوں میں لاک ڈاؤن کو سخت کیا گیا ہے۔
—————————————

کورونا کے 88.94 فیصدی کیسز صرف 8 ریاستوں سے،مہاراشٹر اور دہلی میں سب سے زیادہ کیسز

واضح ہو کہ 29 جون تک بھارت میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی کل تعداد 5.48 لاکھ ہوگئی ہے  پچھلے 24 گھنٹوں میں اس وائرس کی وجہ سے 16،475 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔  اسی کے ساتھ ، پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19،459 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 380 افراد کی موت ہوچکی ہے ایسی صورتحال میں اگر آپ ریاست کے حساب سے اعداد و شمار پر نگاہ ڈالیں تو  کورونا سے ہونے والی اموات کا 88.94٪ ملک کی آٹھ ریاستوں مہاراشٹر میں164626کیسز دہلی83077،تاملناڈو، 82،275،گجرات-31،320، اتر پردیش  22147،ویسٹ بنگال۔ 17،283،تلنگانہ14،419
 اور آندھرا پردیش میں13،241کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
—————————————

دہلی میں کورونا کے 2084 نئے کیسز ،  مجموعی تعداد 85161 ہوئ

واضح ہوکہ قومی دارالحکومت ، دہلی  میں کورونا وائرس کے انفیکشن نے تباہی مچا دی ہے۔ جبکہ دہلی میں کورونا انفیکشن کے 2084 نئے واقعات کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 85161 ہوگئی ہے۔ اسی وقت ، دہلی میں اس وبا کی وجہ سے 2680 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں
—————————————

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملہ 9 افراد ہلاک 7 زخمی

واضح ہوکہ کل پاکستان کے کراچی میں واقع اسٹاک اکسچینج عمارت پر 10:02 پر اچانک کچھ دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس میں 5 سیکیورٹی اہلکار سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوئےاور 8 منٹ کے اندر رینجرز نے چاروں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔