ویلفئیر پارٹی آف انڈیا نے عیدالضحیٰ تہوار کے موقع پر بڑے جانوروں کی قربانی کے لئے سلاٹر ہاؤس کا مطالبہ کیا
ویلفئیر پارٹی آف انڈیا نے عیدالضحیٰ تہوار کے موقع پر بڑے جانوروں کی قربانی کے لئے سلاٹر ہاؤس کا مطالبہ کیا
ویلفئیر پارٹی آف انڈیا مہارشٹر کے صدر شیخ سلیم نے مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر عید کے لیے سلاٹر ہاؤس کا مطالبہ کیا۔ عیدالضحیٰ کے تہوار کے دوران مسلمان بڑے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ اور جن مقامات پر سرکاری سلاٹر ہاؤسز دستیاب ہیں وہاں قربانیاں دی جاتی ہیں۔ لیکن مہاراشٹر میں بہت سارے مقامات پر اس طرح کے انتظامات دستیاب نہیں ہیں اور جن بستیوں میں قابل ذکر مسلمان آبادی ہے جہاں قربانی دینے والوں کو اس کے لئے مناسب جگہ تلاش کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قانونی حکومتی سلاٹر ہاؤسز کی عدم موجودگی میں برادری کو صاف ستھرا اور محفوظ طریقے سے قربانی کے لئے جگہیں تلاش کرنا مشکل معلوم ہوتا ہے۔
ویلفئیر پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلہ کا حل تلاش کریں اور کلیکٹر اور تحصیلداروں کو قربانی کے لئے مناسب سلاٹر ہاؤس کی جگہ کا انتظام کرنے کی ہدایت کریں، قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسی جگہوں کی حفاظت اور نگرانی با آسانی کرسکتے ہیں۔
مزید بقر عید کے موقع پر مویشیوں کے تاجروں کو راستے میں لوٹ مار اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اُن کی حفاظت کو یقینی بنانے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔