امسال ہندوستانی عازمین سفرحج پر نہیں جاٸیں گے: نقوی* *جے ایم آئی طالبہ صفورا زرگر کو ہائی کورٹ نے دی ضمانت،عائد کی کچھ شرطیں* *ملک میں کرونا کا قہر جاری ،4.5 لاکھ سے زیادہ ہوۓ کرونا متاثرین* *بھوپال: پٹرول اور ڈیزل کی مہنگائی کے خلاف کانگریسیوں نے مانگی بھیک*

*آج کی اہم خبریں*
*ABD News*
*2 ذی القعدہ 1441ھ*
*24/ 06/ 2020*

*امسال ہندوستانی عازمین سفرحج پر نہیں جاٸیں گے: نقوی*

*جے ایم آئی طالبہ صفورا زرگر کو ہائی کورٹ نے دی ضمانت،عائد کی کچھ شرطیں*

*ملک میں کرونا کا قہر جاری ،4.5 لاکھ سے زیادہ ہوۓ کرونا متاثرین*

*بھوپال: پٹرول اور ڈیزل کی مہنگائی کے خلاف کانگریسیوں نے مانگی بھیک*

واضح ہوکہ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے منگل کے روز کہا کہ کورونا وائرس وبا کے سبب سال 2020 میں ہندوستانی عازمین کو سفر حج پر نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مختار عباس نقوی نے صحافیوں سے کہا ’’کل رات سعودی عرب حکومت میں حج کے وزیر ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر کا فون آیا تھا۔انہوں نے پوری دنیا میں کورونا وبا کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے حج 2020 کے لئے اس بار ہندوستانیوں کو سفر حج پر نہ بھیجنے کا مشورہ دیا
—————————————
*جے ایم آئی طالبہ صفورا زرگر کو ہائی کورٹ نے دی ضمانت،عائد کی کچھ شرطیں*

واضح ہوکہ شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فساد کے معاملہ میں یو اے پی اے کے تحت دہلی پولیس کے ذریعہ گرفتارکی گئی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی حاملہ طالبہ صفورا زرگر کو ضمانت مل گئی ہے۔دہلی ہائی کورٹ نے صفورا کو ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ صفورا زرگر تحقیقات میں تعاون کریں گی اور کسی بھی طرح کی سرگرمیوں میں شامل نہیں ہوگی۔اور شرط لگائی ہے کہ جن معاملات میں صفورا کے خلاف جانچ کی جارہی ہے ان میں صفورا شامل نہیں ہوں گی۔تحقیقات اور شواہد کو متاثر کرنے کی کوشش نہیں کریں گی۔اس کے علاوہ دہلی سے باہر جانے کے لئے عدالت کی پیشگی اجازت ضروری ہے۔پندرہ دنوں میں کم سے کم ایک مرتبہ تفتیشی افسر سے رابطہ کریں گی۔
—————————————
*ملک میں کرونا کا قہر جاری ،4.5 لاکھ سے زیادہ ہوۓ کرونا متاثرین*

واضح ہوکہ ملک میں عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد منگل کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 14،933 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ 4.40 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ تاہم ، اس دوران تقریبا 11 ہزار افراد کی شفایابی سے کچھ راحت ملی ہے۔ مرکزی وزارت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،40،215 ہوگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے 14،933 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ اس وبا سے 312 اموات کے ساتھ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 14،011 ہوگئی ہے جبکہ آج کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 4.5لاکھ کو تجاوز کرگٸ ہے۔
—————————————
*پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ 17 ویں دن بھی جاری*

واضح ہو کہ قومی دارالحکومت دہلی میں لگاتار 17 ویں روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 80 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 20 پیسے اضافے کے ساتھ 79.76 روپے فی لیٹر ہوگئی اور ڈیزل کی قیمت 55 پیسے اضافے کے ساتھ 79.40 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔پٹرول کے مقابلے ڈیزل کی قیمت میں تیز اضافے کی وجہ سے دونوں کی قیمتوں میں فرق صرف 36 پیسے کا رہ گیا ہے۔
—————————————
*بھوپال: پٹرول اور ڈیزل کی مہنگائی کے خلاف کانگریسیوں نے مانگی بھیک*

واضح ہوکہ مدھیہ پردیش اسمبلی ضمنی انتخابات کے پیش نظر عوام کی توجہ کا مرکز بننے کے لئے سیاسی پارٹیاں منفرد انداز میں احتجاج کر رہی ہیں۔یہ سچ ہےکہ ملک میں 17 دنوں سے مسلسل ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں مسلسلہ اضافہ جاری ہے اور اس اضافہ کا اثر ضروری اشیا کی تمام چیزوں پر پڑا ہے۔دو مہینے کے لاک ڈاؤن اور اس پر بڑھتی مہنگائی نے شہریوں کی کمر تو ایسے ہی توڑ دی تھی اس پر بھی 17دنوں سے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے عام شہریوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے۔اسی ضمن میں کانگریس نے آج بھوپال میں بھیک مانگ کر احتجاج کیا ہے۔
—————————————
*کانپور شیلٹر ہوم کی لڑکیوں کے حاملہ ہونے کا معاملہ پہنچا الہ آباد ہائی کورٹ*

واضح ہوکہ کانپور کے سرکاری شیلٹر ہوم میں سات لڑکیوں کے حاملہ پائے جانے کا معاملہ اب الہ آباد ہائی کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔کانپور میں لڑکیوں کیلئے قائم کئے گئے سرکاری شیلٹر ہوم میں پچاس سے زائد بچیوں کو کورونا پازیٹیو پائے جانے  اور سات بچیوں کے حاملہ ہونے کے سلسلہ میں الہ آباد ہائی کورٹ سے مداخلت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔معروف قانون داں اور سپریم کورٹ کے وکیل ڈاکٹر فرخ خان نے الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس گوند ماتھر کو خط لکھ کر اس معاملہ میں از خود نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔
—————————————
*50 فیصد ملازمین کم کۓ جاٸیں گے*

واضح ہوکہ ہندوستانی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں ملازمین کی تعداد پچاس فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہندوستان کے اس فیصلہ کے بعد سے ہائی کمیشن میں تعینات ملازمین کی تعداد 110 سے کم کرکے 55 کردی جائے گی۔
—————————————
*او پی ڈی ایک بار پھر کھل جائے گا*

واضح ہوکہ او پی ڈی (آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ) دہلی میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں 25 جون سے ایک بار پھر کھلنے جارہا ہے۔تاہم اس وقت کے دوران ایک دن میں 15 سے زیادہ مریض نہیں دیکھے جائیں گے۔جن مریضوں کی جانچ کی جائے گی ان کی فہرست دو دن قبل جاری کردی جائے گی تاکہ او پی ڈی کے باہر بھیڑ نہ ہو۔ دیگر تمام اہم فیصلوں کا فیصلہ خود اسپتال انتظامیہ ہی کرے گی۔
—————————————
*پتانجلی کے دعوے پر آیوش وزارت کو اتفاق نہیں*

واضح ہوکہ دنیا بھر میں ڈاکٹر اب بھی کورونا وائرس کی دوا کے لئے تحقیق کر رہے ہیں ابھی تک کوئی بھی ملک کورونا وائرس کے خلاف قابل اعتماد دوائیں بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ادھر یوگا گرو بابا رام دیو نے منگل کے روز کورونا کے خلاف موثر دوا بنانے کا دعوی کیا ہے۔یوگا گرو کا کہنا ہے کہ سات دن کے اندر 100فیصد کورونا مریض ان کی دوائی ‘کورونیل’سے بازیاب ہوئے ‘کورونیل دوائی’ میں سو فیصد بحالی کی شرح اور صفر فیصد موت ہوئی حالانکہ حکومت ہند کے تحت آیوش وزارت یوگا گرو کے دعوے سے اتفاق نہیں رکھتے۔
—————————————
*ممتا بنرجی نے کرونا واٸرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر آج بلاٸ میٹنگ*

واضح ہوکہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے بڑھتے مریضوں اور لوگوں میں کورونا کے تعلق سے پھیلے خوف کے پیش نظر وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بدھ کو آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔میٹنگ وہ تمام پارٹیاں شامل ہوں گی جن کی اسمبلی میں نمائندگی ہے۔میٹنگ میں لاک ڈان کے بعد ریاست میں پیدا صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا وہیں وزیر اعلی نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ صرف کورونا ہی نہیں،بلکہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی الیکشن کے تعلق سے بھی بات چیت کی جائے گی ایسے میں کل کی آل پارٹی میٹنگ کو کافی اہم مانا جارہا ہے۔
—————————————
*اعظم گڈھ:کورونا کے بڑھتے کیسز کے مد نظر دکانیں کھولنے اور بند کرنے کے وقت وترتیب میں کی گئی تبدیلی*

واضح ہوکہ اعظم گڈھ میں ایک دن میں کورونا کیسز بہت تیزی کے ساتھ بڑھا، لھذاکل ضلع ادھیکاری راجیش کمار کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں بھیڑ کم کرنے کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پوری مشرقی اور شمالی گلیوں کی دکانیں پیر ، بدھ اور جمعہ کو اور منگل، جمعرات و ہفتہ کو مغرب اور جنوبی راستے پر دکانیں کھلیں گی۔البتہ سبزی دودھ اور دوا کی دکانیں اس حکم سے مستثنی ہیں اور اتوار کو نگر پالیکا کے ذریعہ پورے بازار کو سنیٹائز کیا جائے گا تمام دکانیں 10 سے شام 7 تک کھلیں گی.
—————————————
*امریکہ نے ہندستان کو دیا بڑا جھٹکا! ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا H1-B ویزا پر پابندیوں کا اعلان*

واضح ہوکہ کورونا بحران کے درمیان امریکہ میں بڑھی بےروزگاری کی شرح کے پیش نظر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندستان کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے H1-B ویزا پر پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔31 دسمبر 2020 تک اس پر روک لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ٹرمپ کے اس فیصلے سے دنیا بھر سے امریکہ میں نوکری کرنے کا خواب دیکھنے والے تقریبا ڈھائی لاکھ لوگوں کو جھٹکا لگ سکتا ہے۔ اس سے سب سے بڑا نقصان ہندستانی پیشہ وروں کو ہوگا۔یاد رہے کہ امریکہ میں کام کرنے والی کمپنیوں کو غیرملکی کامگاروں کو ملنے والے ویزا کو ایچ ون۔بی ویزا کہتے ہیں۔اس ویزا کو ایک طے مدت کے لئے جاری کیا جاتا ہے۔
—————————————
*مہاراشٹرا میں کرونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 1,39,010*

واضح ہوکہ مہاراشٹرا میں ایک دن میں 3,214 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 1,39,010 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 1,925 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 69,631 ہوگٸ ہے ،جبکہ ایک دن میں 248 لوگوں کی موت ہوٸ اور اب تک کل 6,531 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 62,833 ہے۔
—————————————
*دہلی میں کورونا کے نئے کیسز کا ریکارڈ بنا، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران قریب 4 ہزار مریض آئے*

واضح ہوکہ دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3939 ریکارڈ ریکارڈ کیے گئے۔دہلی میں اب کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 66،602 ہوگئی ہے اور اب تک 2301 مریضوں کی موت ہوچکی ہے،دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ایک ہی وقت میں دارالحکومت میں 24988 ایکٹیو کیسز ہیں۔
—————————————
*راجستھان میں کرونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 15,627*

واضح ہوکہ راجستھان میں ایک دن میں 395 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 15,627 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 303 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 12,213 ہوگٸ ہے ،جبکہ ایک دن میں 9 لوگ کی موت ہوئی اب تک کل 365 لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3,049 ہے۔
—————————————
*مدھیہ پردیش میں کرونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 12,261*

واضح ہوکہ مدھیہ پردیش میں ایک دن میں 183 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 12,261 ہوگٸ ہے جبکہ آج 120 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 9,335 ہوگٸ ہے،اب تک کل 525 لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2401 ہے۔
—————————————
*بنگال میں کرونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 14,728*

واضح ہوکہ بنگال میں ایک دن میں 370 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 14,728 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 531 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 9,218 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن میں 11 لوگوں کی موت ہوئی اب تک کل 580 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 4,930 ہے۔
—————————————
*اتر پردیش میں کرونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 18,893*

واضح ہوکہ اُتر پردیش میں ایک دن میں 571 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 18,893 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 515 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 12,116 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن میں 19 لوگوں کی موت ہوئی اب تک کل 588 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 6,189 ہے۔
—————————————
*بہار میں کرونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 8,050*

واضح ہوکہ بہار میں ایک دن میں 157 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 8,050 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 260 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 6,027 ہوگٸ ہے اب تک کل 54 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1,969 ہے۔
—————————————
*7.5 شدت کے زلزلے سے میکسیکو کانپ اٹھا،سونامی کا انتباہ کیا گیا جاری*

واضح ہوکہ منگل کے روز جنوبی میکسیکو کے ساحلی پٹی پر ایک زبردست زلزلہ آیا اور اس کے جھٹکے میکسیکو سٹی میں وہاں سے سیکڑوں میل دور محسوس کیے گئے۔ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت اس قدر شدید تھی کہ لوگ سڑکوں سے نکلنے پر مجبور ہوگئے اور سونامی کی وارننگ بھی جاری کردی گئی۔تاہم اس زلزلے سے جانی و مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ 7.4 تھا اور اس کا مرکز ریاست اوکساکا میں بحر الکاہل کے ساحل کے قریب تھا۔