آج کی اہم خبریں
آمنا سامنا میڈیا اردو
*23/ 06/ 2020*
بشکریہ ABD News
*حکومت سعودیہ عربیہ نےاس سال محدود حج کرانے کا کیا فیصلہ ، صرف داخلی عازمین ہی ہونگے شریک*
مسلم ممالک نے کشمیر معاملے پر کیا اجلاس،ہندوستان کے خلاف دیا سخت بیان*
*لداخ تنازعہ پر راہل گاندھی نے کیا سوال ‘چین تصادم کے دوران بھی ہمارے وزیر اعظم کی کیوں کررہا تعریف’*
مسلسل 16ویں دن پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ*
*منموہن سنگھ نے حکومت کو کیا آگاہ،کہا:گمراہ کن تشہیر مضبوط قیادت کا متبادل نہیں ہو سکتی*
خبریں تفصیل سے
واضح ہوکہ دنیا کے 180 سے زیادہ ملکوں میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر
سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ اس سال حج ہوگا مگرمحدود تعداد میں عازمین شریک ہوں گےاور صرف محدود تعداد میں اندرون ملک سے مختلف ممالک کے شہریوں کو حج کا موقع دیا جائے گا۔
—————————————
*ملک میں 24گھنٹے میں کورونا کے تقریبا 15ہزار نئے معاملے، 445 اموات*
واضح ہوکہ ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہت لگاتار جارہی ہے۔پیر کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں14،821 نئے کیسز سامنے آئے اور 445 اموات بھی درج کی گئی ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،25،282 ہوگئی ہے۔اور مہلوکین کی مجموعی تعداد 13،699 ہوگئی ہے۔اور اب تک کل 2،37،196 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔اور اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 1،74،387 ایکٹیو کیسز ہیں۔
—————————————
*مسلسل 16ویں دن پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ*
واضح ہوکہ قومی دارالحکومت دہلی میں پیر کو مسلسل 16 ویں دن پٹرول کی قیمتیں تقریباً 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر بڑھ گئیں جبکہ ڈیزل کی قیمت ایک نئے ریکارڈ کی سطح تک پہنچ گئی۔ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 33 پیسے اضافے کے ساتھ 79.56 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 32پیسے اضافہ سے86.83روپئے ہوگئی۔اور ڈیزل کی قیمت میں 58 پیسے اضافہ ہوا جس کے ساتھ 78.85 روپئے فی لیٹر اور ممبئی میں 55پیسے اضافہ کے ساتھ 77.24 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔
—————————————
*منموہن سنگھ نے حکومت کو کیا آگاہ،کہا:گمراہ کن تشہیر مضبوط قیادت کا متبادل نہیں ہو سکتی*
واضح ہوکہ مشرقی لداخ کی گلوان وادی میں ایل اے سی پر ہوئے پرتشدد جھڑپ کے بعد ہندستان،چین کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔اس بیچ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے مودی حکومت سے چین کو جواب دینے کی اپیل کی ہے۔نتازعہ میں شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوانوں کی قربانی بیکار نہیں جانی چاہئے۔حکومت کو چین کی دھمکیوں اور بیانوں سے کمزور نہیں پڑنا چاہئے۔یہی وقت ہے جب پورے ملک کو متحد ہونا ہے اور منظم ہو کر اس کا جواب دینا ہوگا۔مزید کہا کہ ہم حکومت کو آگاہ کررہے ہیں کہ گمراہ کن تشہیر کبھی بھی سفارت کاری اور مضبوط قیادت کا متبادل نہیں ہو سکتی۔آج ہم تاریخ کے نازک موڑ پر کھڑے ہیں۔جو ملک کی قیادت کر رہے ہیں،ان کے کندھوں پر فریضہ کی گہری ذمہ داری ہے۔
—————————————
*لداخ تنازعہ پر راہل گاندھی نے کیا سوال ‘چین تصادم کے دوران بھی ہمارے وزیر اعظم کی کیوں کررہا تعریف’*
واضح ہوکہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے لداخ میں بھارت چین اسٹینڈ آف سے متعلق بیان کے پس منظر پر سوال اٹھایا کہ اس محاذ آرائی کے وقت چین ہمارے وزیر اعظم کیوں تعریف کر رہا ہے؟ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ، "چین نے ہمارے فوجیوں کو مار ڈالا۔ چین نے ہماری سرزمین قبضہ کرلی۔ پھر چین اس تنازعہ کے دوران مودی کی تعریف کیوں کررہا ہے؟ چین کے میڈیا میں وزیر اعظم مودی کے بیان کی تعریف کی گئی ہے۔
—————————————
*عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ، ‘کورونا وائرس انفیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہے’*
واضح ہوکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ناول کورونا وائرس وبائی بیماری ابھی بھی تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کا اثر کئی دہائیوں تک محسوس کیا جائے گا انہوں نے یہ بات پیر کو ایک آن لائن کانفرنس کے دوران کہی۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹڈروز اذانوم گریبیسس نے دبئی کے عہدیداروں کے زیر اہتمام ایک ورچوئل ہیلتھ فورم کو بتایا کہ دنیا کو سب سے بڑا خطرہ نہ صرف وائرس ہے ، بلکہ "عالمی یکجہتی اور عالمی قیادت کی کمی” بھی ہے۔
—————————————
*کانپور شیلٹر ہوم کیس: قومی انسانی حقوق کمیشن نے یوپی حکومت کو بھیجا نوٹس ، چار ہفتوں میں طلب کی رپورٹ*
واضح ہوکہ اترپردیش کے کانپور میں کان پور شیلٹر ہوم کیس میں انتظامیہ کی عدم توجہی کا انکشاف کیا جارہا ہے۔ویمن ہاؤس میں سات خواتین حاملہ ہونے کے بعد اور کورونا کے 57 واقعات ہونے کے بعد ریاست یوپی بھی گرم ہوگئی۔یہاں نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے اترپردیش کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو نوٹس بھجوایا ہے جس کے بعد شیلٹر ہوم لڑکیاں حاملہ اور کورونا وائرس سے متاثرہ پائی گئیں۔ کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی سے اس معاملے میں جواب طلب کیا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ ویمن کمیشن نے کانپور ڈی ایم سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔
—————————————
*کانپور شیلٹر ہوم کیس: اکھلیش یادو نے کیا اعلی سطحی جانچ کا مطالبہ*
واضح ہوکہ گزشتہ دنوں کانپور کےشکل نگر گورنمنٹ گرلز شیلٹر ہوم کی 7نابالغ لڑکیاں حاملہ پائی گئیں جس کے بعد اس پر سیاست شروع ہوگئی ہے۔ لھذا کل اکھلیش یادو نے اعلی سطح کی تحقیقات اور مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہاکہ، "کانپور کے گورنمنٹ چائلڈ پروٹیکشن ہوم سے ملنے والی خبر سے یوپی میں غم و غصہ پھیل گیا ہے۔” کچھ نابالغ لڑکیوں کے حاملہ ہونے کا سنگین انکشاف ہوا ہے۔ ان 57 میں سے 5کو کورونا اور ایک کو ایڈز میں مبتلا پایا گیا ہے ، ان کا فوری علاج کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی استحصال کرنے والوں کے خلاف حکومت فوری طور پر تحقیقات کرے۔اور انھیں سزا دے۔
—————————————
*یوپی:کانپور کے گرل چائلڈ پروٹیکشن ہوم میں سات نابالغ لڑکیاں ہوئیں حاملہ،پرینکا گاندھی نے سی ایم یوگی پرسادھانشانہ*
واضح ہوکہ گزشتہ دنوں یوپی کے کانپور ضلع میں ریاستی حکومت کے زیر انتظام چلڈرن چائلڈ پروٹیکشن ہوم میں پائی جانے والی 57لڑکیوں میں سے سات حاملہ ملیں۔لھذا پرینکا گاندھی واڈرا نے اس معاملے کے بارے میں یوگی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایسے اداروں میں تحقیقات کے نام پر ہر چیز کو دبایا جاتا ہے۔پرینکا گاندھی کی ایک فیس بک پوسٹ میں ٹیگ کردہ ایک میڈیا رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ کانپور کے گورنمنٹ چائلڈ پروٹیکشن ہوم میں کورونا وائرس کی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ وہاں رہنے والی لڑکیاں حاملہ تھیں اور ان میں سے ایک ایچ آئی وی پازیٹوبھی ہے۔
—————————————
*کورونا وائرس کے خوف سے بارہویں بورڈ کی کاپیاں چیک کرنے سے انکار*
واضح ہو کہ مدھیہ پردیش کے عام لوگوں کے ساتھ اساتذہ کے دل سے کورونا کا خوف جانے کا نام نہیں لے رہا ہے۔جس کے چلتے بارہویں بورڈ کے امتحانات کی کاپیوں کو مادھیمک شکشا منڈل کے اساتذہ نے مرکز پر جاکر چیک کرنے سے منع کردیا ہے۔یاد رہے کہ مدھیہ پردیش بورڈ کے امتحانات سولہ جون تک مکمل کردئے گئے، لیکن جب پیپروں کو جانچنے کی باری تو آئی تو اساتذہ نے مرکز پر جاکر پیپروں کو چیک کرنے سے منع کردیا اور انہوں نے مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ و وزیر صحت کو اپنا میمورنڈم پیش کیا۔
—————————————
*میزورم میں زلزلےنے مچائی تباہی،گھروں میں پڑی دراڑیں*
واضح ہوکہ کل بروز پیر کی صبح میزورم میں 5.3 کا زلزلہ آیا جس نےبڑے پیمانے پر تباہی مچائی،زلزلے کے باعث مکانات کو نقصان پہنچا اور متعدد مقامات پر سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ریاستی محکمہ ارضیات اور معدنی وسائل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔پیر کو میزورم میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کے وزیر اعلی زورامتھنگا کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
—————————————
*میڈیکل اسکریننگ کے لئے ایک لاکھ عملے پرمشتمل ٹیم تیار کی جائے:یوگی*
واضح ہو کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک ایکشن پلان تیار کر کے میڈیکل اسکریننگ کا بڑے پیمانے پر مہم چلانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسکریننگ میں مشتبہ ملے مریضوں کے علاج کا نظم یقینی بنایا جائے۔مسٹر یوگی نے پیرکولوک بھون میں منعقد اعلی سطحی میٹنگ میں انلاک نظم کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ کنٹین منٹ زون کے علاوہ دیگر علاقوں کی سروے کے ذریعہ اسکریننگ کرائی جائے ۔ اس کے لئے ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے اسے تقریبا ایک لاکھ سے زیادہ افراد پر مشتمل ٹیم تیار کی جائے۔
—————————————
*جگن ناتھ رتھ یاترا کو سپریم کورٹ سے ہری جھنڈی،شرائط کے ساتھ ملی اجازت*
واضح ہوکہ پوری میں جگن ناتھ رتھ یاترا کو سپریم کورٹ سے ہری جھنڈی مل گئی ہے۔ کورونا کے پیش نظر سپریم کورٹ نے رتھ یاترا کی شرائط کے ساتھ اجازت دی ہے۔عدالت نے کہا کہ پلیگ نامی وبا کے دوران بھی رتھ یاترا محدود قواعد اور عقیدت مندوں کے مابین ہوئی تھی ۔آپ کو بتادیں کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے پوری رتھ یاترا پر پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں متعدد درخواستیں دائر کی گئیں۔پیر کو سپریم کورٹ میں ان درخواستوں پر سماعت ہوئی۔اور انھیں سپریم کورٹ کی جانب سے ہری جھنڈی مل گئی ہے۔
—————————————
*روزانہ کئے جا رہے 18 ہزار ٹیسٹ، اسپتالوں میں 7000 بیڈ ابھی بھی خالی:کیجریوال*
واضح ہوکہ قومی دار الحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے مدنظر جانچ میں تیزی لائی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ کی شرح میں تین گنا اضافہ کیا گیا ہے۔پہلے پانچ ہزار ٹیسٹ روزانہ ہوتے تھے اور اب اٹھارہ ہزار ٹیسٹ روزانہ کئے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی بتایا کہ دہلی میں ابھی بھی سات ہزار COVID-19 بیڈ خالی ہیں۔6 ہزار کورونا انفیکشن کے مریض اسپتالوں میں بھرتی ہیں جبکہ بارہ ہزار کا گھر کے اندر ہی علاج چل رہا ہے۔
—————————————
*مہاراشٹر میں آئے پچھلے 24 گھنٹوں میں3721 کورونا کیسز،113 اموات*
واضح ہوکہ مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 3721 کورونا کے نئے مریض سامنے آئے ہیں۔وہیں 113 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔ مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 6283 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اسی وقت ریاست میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد اب 135796 ہوگئی ہے۔تاہم ان میں سے 67706 مریض صحت یاب ہو کر واپس گھر چلے گئے ہیں اور 61793 مریض زیر علاج ہیں۔
—————————————
*دہلی میں کورونا کے 62655کیسز،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2909 نئے مریض*
واضح ہوکہ دارالحکومت دہلی میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 2909 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، دہلی میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 62،655 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3589 مریض ٹھیک ہوگئے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 مریضوں کی موت ہوگئی ، اس طرح اب تک مجموعی طور پر 2233 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ریاست میں کورونا کے 23،820 فعال کیسز ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 14،682 ٹیسٹ ہوچکے ہیں دہلی میں اب تک مجموعی طور پر 3،84،696 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
—————————————
*مسلم ممالک نے کشمیر معاملے پر کیا اجلاس،ہندوستان کے خلاف دیا سخت بیان*
واضح ہو کہ مسلم دنیا کے سب سے بڑا فورم کہلانے والی تنظیم اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پیر کے روز جموں وکشمیر کے بارے میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔جو 1994 میں جموں و کشمیر کے معاملے پر او آئی سی نے تشکیل دی تھی۔ اجلاس کے بعد جموں و کشمیر کنیکٹ گروپ نے ایک سخت بیان جاری کیا ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ اس اجلاس میں آذربائیجان ، نائجر ، پاکستان ، سعودی عرب اور ترکی نے حصہ لیا تھا۔