*صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کی کتاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے دس بڑے دعوے۔*

*کورونا وائرس: برازیل، میکسکو، ھندوستان اور پاکستان، وہ چار ممالک جہاں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے.* 

امریکہ نے لداخ میں حملے کے لئے چین کو ذمہ دار، ٹھہرایا کہا۔

سعودی عرب نے سال رواں حج سےمتعلق بڑا فیصلہ کیا

*صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کی کتاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے دس بڑے دعوے۔*

*اسرائیل کے پارلیمنٹ میں چھ ہم جنس پرست اراکین خدمات سرانجام دیں گے*

*کورونا وائرس: برازیل، میکسکو، ھندوستان اور پاکستان، وہ چار ممالک جہاں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے.*

*عالمی خبریں*
*آمنا سامنا میڈیا اردو*
*نامہ نگار : محمد سمیع اللہ شیخ*

*سعودی عرب نے سال رواں حج سےمتعلق بڑا فیصلہ کیا

اس سال 2020 میں صرف مملکت کے شہریوں اور پہلے سے مملکت میں رہنے والے لوگوں کو ہی کر سکیں گے حج ۔
کورونا وائرس کے قہر کے پیش نظر سعودی عرب نے سال رواں حج کو لے کر بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال صرف مملکت کے شہریوں اور پہلے سے مملکت میں رہنے والے لوگوں کو ہی حج کا مقدس فریضہ ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔سعودی گزٹ ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق وزرات برائے حج و عمرہ نے پیر کو کہا کہ کورونا وائرس کے قہر اور بھیڑ بھاڑ میں وائرس کے زیادہ پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سال رواں سعودی عرب میں پہلے سے رہنے والے مختلف ممالک کے عازمین اور سعودی شہریوں کی محدود تعداد ہی حج کا فریضہ ادا کرپائے گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*امریکہ نے لداخ میں حملے کے لئے چین کو ذمہ دار، ٹھہرایا کہا۔

امریکہ نے کہا ہے کہ گلوان گھاٹی میں جو کچھ بھی ہوا اس کے لئے پوری طرح سے چین ذمہ دار ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق لداخ کی گلوان گھاٹی میں پچھلے دنوں ہندستان کے 20 جوان شہید ہو گئے۔ ایسے میں ہندستان اور چین کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول (LAC) پر ماحول گرم ہے۔ پورے معاملہ کو فی الحال بات چیت کے ذریعہ سلجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم فوج کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ اس بیچ امریکہ نے کہا ہے کہ گلوان وادی میں جو کچھ بھی ہوا اس کے لئے پوری طرح سے چین ذمہ دار ہے۔ امریکہ نے ساتھ ہی کہا ہے کہ ایسی حرکت کر چین کورونا وائرس سے لوگوں کا دھیان بھٹکانے کی کوشش کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

*کورونا وائرس: برازیل، میکسکو، ھندوستان اور پاکستان، وہ چار ممالک جہاں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے.*
کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیلتا جا رہا ہے۔ 188 ممالک میں اب تک 90 لاکھ سے زیادہ متاثرین سامنے آچکے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس عالمی وبا سے چار لاکھ 68 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایسے میں گذشتہ ہفتوں کے دوران برازیل، میکسیکو، انڈیا اور پاکستان میں یہ وبا زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔
 امریکہ میں برازیل، پیرو، چیلی، میکسکو، اور ایکواڈور میں بڑے پیمانے پر یہ وبا پھیلی ہے۔ سنیچر کو امریکہ کے بعد برازیل وہ دوسرا ملک بن گیا جہاں پر 10 لاکھ سے زیادہ متاثرین کی تعداد بتائی جا رہی ہے ۔
برازیلی صدر بولسارنو نے اپنے فیصلوں میں معیشت کو ترجیح دی ہے اور ان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ وبا کے خطرات کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔
میکسکو کے دارالحکومت میں متاثرین نئی تیزی آنے کے بعد کاروبار دوبارہ کھولنے کی تاریخ کو کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
اتوار کو ھندوستان میں 15,413 کیسز کا اندراج کیا گیا ہے جو کہ یومیہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اتوار کے اعداد و شمار کو شامل کرنے کے بعد ھندوستان میں کل متاثرین 410461 ہیں جو کہ امریکہ، برازیل، اور روس کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔
ملک میں مزید 306 اموات بھی رپورٹ آئی ہے جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 13,254 ہوگئی۔ مگرخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متاثرین اور ہلاکتوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہے۔
ادھر پاکستان میں متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں گذشتہ چند ہفتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ھندوستان اور پاکستان دونوں میں ہی صحت کے نظام پر سخت دباؤ ہے۔
ایران میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وہاں یومیہ ہلاکتیں دو ماہ میں پہلی بار 100 تک پہنچ گئی ہیں۔
چین میں بھی درجنوں نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں جب کا تعلق بیجنگ کی ایک منڈی سے بتایا جا رہا ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ اب جو وائرس سامنے آ رہا ہے وہ یورپی سٹرین کا ہے یعنی یورپ میں پھیلا تھا۔
افریقہ میں جنوبی افریقہ اور مصر سب سے زیادہ متاثرہ ممالک رہے ہیں تاہم براعظم کے کچھ حصوں میں ٹیسٹنگ کی شرح بہت کم ہے اور اسی لیے ہو سکتا ہے کہ ہمیں درست اندازہ نہ ہو کہ وہاں یہ وائرس کتنا پھیلا ہے۔
مئی کے دوسرے نصف میں  امریکہ میں متاثرین میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے WHO یہ کہنے پر مجبور ہو گیا کہ اب اس عالمی وبا کا مرکز امریکی براعظم ہے۔ تاہم افریقہ، مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا میں بھی کچھ علاقوں میں کیسز میں تیزی ائی ہے۔
—————————————-
 *صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کی کتاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے دس بڑے دعوے۔*
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت کے بارے میں پڑھنے کے لیے کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں، لیکن تازہ ترین کتاب قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کی تصنیف نے خاصی دلچسپی کا باعث بنی ہے۔
اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ مصنف ٹرمپ کے دورِ حکومت میں اعلیٰ عہدے پر فائز رہے. دوسری یہ کہ انھوں نے دس بڑے دعوے کیے ہیں۔
ان کی تصنیف ’دی روم وئیر اٹ ہیپنڈ‘ (وہ کمرہ جہاں یہ سب کچھ ہوا) امریکی صدر کو جیو پولیٹکس کے بنیادی حقائق کے بارے میں ان کی جہالت کو پیش کرتی ہے اور ان کے اکثر فیصلوں کے پیچھے ان کے دوبارہ منتخب ہونے کی خواہش کا اظہار ہوتا ہے۔
 ’وائٹ ہاؤس‘ کی کوشش ہے کہ وہ اس کتاب کی اشاعت کو رکوائے، لیکن امریکی میڈیا کو اس کتاب کے پیشگی نسخے مل چکے ہیں اور آج سپریم کورٹ نے بھی اس کے اشاعت کی اجازت دے دی ہے جس میں سے انھوں نے اقتباسات شائع کرنا شروع کر دیے ہیں۔
اس کتاب میں لگائے گئے چند چشم کشا الزامات کی تفصیلات ہم نے اکھٹی کی ہیں۔
۔1 ٹرمپ دوبارہ انتخابات جیتنے کے لیے چین سے مدد مانگ رہے تھے
۔ ٹرمپ نے کہا کہ جیلوں کی تعمیر ایک ’درست اقدام ہے
.
  2  ٹرمپ نے آمروں کو ’ ذاتی طور پر مراعات کی پیش کش کی‘3
4 ۔ ڈیموکریٹس کو مواخذے کی اور زیادہ کوششیں کرنی چاہیے تھیں
۔5۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ دو سے زیادہ مرتبہ صدر بننا چاہتے ہیں
6۔ ٹرمپ کو معلوم نہیں تھا کہ برطانیہ جوہری قوت ہے
7۔ یا یہ کہ فِن لینڈ روس کا حصہ تھا
8۔ امریکہ نیٹو سے نکل جانے کہ بہت ہی قریب تھا
9۔ وینزویلا میں فوجی مداخلت ’مزیدار ہوگی‘
۔10 یہاں تک کے اُس کے ساتھی بھی اس کا مذاق اڑاتے ہیں
—————————————-
*اسرائیل کے پارلیمنٹ میں چھ ہم جنس پرست اراکین خدمات سرانجام دیں گے*
اسرائیل میں کابینہ اراکین کو اپنی نشستیں ترک کرنے کی اجازت کے نئے قانون کے بعد اسرائیلی پارلیمان میں اپنے ہم جنس پرست ہونے کا کھل کر اظہار کرنے والے اراکین کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔
پانچ سیاسی جماعتوں کے چھ ہم جنس پرست ارکان 120 نشستوں والی اسرائیلی پارلیمان میں اب اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس اسرائیل نے پہلی مرتبہ ایک ہم جنس پرست رکن پارلیمان کو وزیر مقرر کیا تھا۔
معاشرے کے قدامت پسند حلقوں کی جانب سے تنقید کے باوجود اسرائیل مشرق وسطیٰ میں ہم جنس پرستوں کے لیے ترقی پسند سوچ کا حامل ملک ہے۔
اسرائیل میں امتیازی سلوک کے خلاف قوانین کے ذریعے ہم جنس پرستوں کی حفاظت کی جاتی ہے، انھیں بچے گود لینے اور جائیداد میں حصہ دینے جیسے حقوق حاصل ہیں اور سنہ 1993 سے انھیں فوج میں اپنی خدمات سرانجام دینے کی بھی اجازت ہے۔