دنیابھر میں کرونا کا قہر جاری 90لاکھ سے زائد کیسز،بھارت اور برازیل میں انفیکشن عروج پرسیٹلاٸٹ میں صاف، چین نے ہندوستان کی زمین پر کیا قبضہ گلوان تنازعہ:فوج کو ملی چھوٹ،خطرے میں پڑی جان، تو کرسکتے ہیں فائرنگ نائب صدر جمہوریہ نے آن لائن کورسز میں یوگا کو شامل کرنے  کی اپیل کی مہاراشٹرا میں کرونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 1,32,075

کشمیر میں دہشت گردی پر کراری ضرب ، پہلی مرتبہ چار مہینے میں چار دہشت گرد تنظیموں کے سرغنہ ڈھیر

آج کی اہم خبریں
آمنا سامنا میڈیا اردو
ABD News
22/ 06/ 2020
دنیابھر میں کرونا کا قہر جاری 90لاکھ سے زائد کیسز،بھارت اور برازیل میں انفیکشن عروج پر
واضح ہوکہ اتوار کے روز انفیکشن (کورونا وائرس) کے 1 لاکھ 30 ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد کل کیسز بڑھ کر 90 لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں لگ بھگ 3400 افراد انفیکشن (کوویڈ ۔19) کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اموات کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
—————————————
*ملک میں ایک دن میں 15،413 نئے کیسز ، کل کیسز چار لاکھ کے پار
واضح ہوکہ اتوار کے روز ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے سب سے زیادہ 15،413 نئے واقعات کی اطلاع کے بعدمتاثرہ افراد کی کل تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔اسی دوران مزید 306افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13،254 ہوگئی۔یہ اعدادوشمار مرکزی وزارت صحت نے جاری کیا ہے۔ہندوستان میں آٹھ دن پہلے متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ تھی جو اب بڑھ کر 4،10،461 ہوگئی ہے ملک میں انفیکشن کے معاملات 100 سے ایک  لاکھ تک پہنچنے میں 64 دن لگے،اگلے پندرہ دن میں ان کی تعداد دو لاکھ ہوگئی  اس کے اگلے دس دنوں میں کیسوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
—————————————
دنیا کے مختلف ممالک میں کل نظر آیا سورج گرہن
واضح ہوکہ کل بروز اتوار ھندوستان سمیت دنیا بھر میں سورج گرہن نظر آیا یہ صبح  10 جبکر 25 منٹ سے شروع ہوا اور دوپہر 2 بجلر 10 منٹ پر ختم ہوا اس درمیان آسمان مین سورج ایک چمکتی انگوٹھی کی طرح نظر آیا گرہن کا درمیانی حصہ 12:10 کے آس پاس تھا۔
—————————————
*سیٹلاٸٹ میں صاف، چین نے ہندوستان کی زمین پر کیا قبضہ
واضح ہوکہ چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر کل جماعتی اجلاس میں پی ایم مودی نے کہا کہ ہماری سرحد میں نہ تو کوئی داخل ہورہا ہے اور نہ ہی ہماری کوئی پوسٹ کسی اور کے قبضے میں ہے،کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پی ایم مودی کے اس بیان پر مستقل طور پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔اتوار کے دن راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ `وزیر اعظم نے کہا کوئی بھی ملک میں داخل نہیں ہوا اور نہ ہی کسی نے ہماری سرزمین پر قبضہ کیا۔لیکن سیٹیلائٹ کی تصاویر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ چین نے پینگونگ جھیل کے قریب مدر انڈیا کی مقدس سرزمین پر قبضہ کرلیا ہے۔کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھی اس ٹویٹ کے ساتھ آج تک کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
—————————————
*گلوان تنازعہ:فوج کو ملی چھوٹ،خطرے میں پڑی جان، تو کرسکتے ہیں فائرنگ
واضح ہوکہ مرکزی حکومت نے فوج کو فائر کرنے کی اجازت دے دی ہےحکومت نے یہ واضح کیا ہے کہ اگر LAC پر 20 فوجیوں کی شہادت کے بعد زندگی کا خطرہ ہے تو فیلڈ کمانڈر اس طرح کے اسٹریٹجک فیصلے کرسکتا ہے.دونوں ممالک کی طرف سے مقرر کردہ پروٹوکول کے مطابق اب تک ہتھیاروں کا استعمال نہیں کر سکتے تھے ذرائع ابلاغ کا دعوی ہے کہ اگر فوجیوں کی زندگی خطرے میں ہے، اگر چینی فوج ان کے سامنے زندگی کا بحران پیدا کرے تو اس طرح کے پروٹوکول پر غور نہیں کیا جائے گا.اور فائرنگ کرنے کی اجازت ہوگی۔
—————————————
*پٹرول اور ڈیزل قیمتوں میں اضافہ جاری
واضح ہوکہ ملک میں مھنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی حتی پٹرول اورڈیژل جو کہ آج کل بہت سستے ہوگئے ہیں مگر پھر بھی ہندوستان میں اس کی قیمتوں میں اضافہ لگاتار اضافہ ہی ہورہاہےتازہ اپڈیٹ کے مطابق اس وقت ڈیژل کی قیمت  تیز اضافے کے ساتھ اس سطح پر پھنچ گئی ہے کہ پٹرول سے ایک روپئے سے بھی کم فرق رہ گیا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 35 پیسے اضافے کے ساتھ 79.23 روپے فی لیٹر ہوگئی جو یکم نومبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیژل کی قیمت میں 60 پیسے اضافے کے ساتھ یہ ایندھن ریکارڈ فی لیٹر 78.27 روپئے میں فروخت ہورہا ہے۔
—————————————
*ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں اور بدعنوانی کے باعث 65فیصد ٹرک پورے ملک میں پڑےبیکار
واضح ہوکہ کچا پٹرول انتھائی سستا ہونے کے باوجود ھندوستان میں روز بروز مزید مہنگا ہی ہوتا جارہاجس کے سبب تقریبا 65 فیصدی ٹرک بند پڑے ہیں آئی ایم ٹی سی جو کہ ٹرانسپورٹرز کی  ایک اعلی جماعت ہے جو 95 لاکھ ٹرک آپریٹرز اور یونٹوں کی نمائندگی کرنے کا دعویٰ کرتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ نقل وحمل کی کل لاگت کا تقریبا 60فیصد ڈیزل میں خرچ ہوتا ہے۔اورتقریبا 20 فیصد ٹول ٹیکس میں چلاجاتا ہے اور اب جب ڈیزل اس قدر مہنگا ہوگیاہے تو بچت کچھ بھی نھیں جس کی وجہ سے 65 فیصدی گاڑیاں بیکار کھڑی ہیں۔
—————————————
*دہلی میں کورونا کی صورتحال پر امت شاہ کی ہفتے میں تیسری بار اروند کیجریوال کے ساتھ میٹنگ
واضح ہوکہ کورونا وائرس ملک میں تباہی مچا رہا ہے بھارت میں کورونا میں 4 لاکھ 10 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں،جبکہ اب تک 13ہزار سے زیادہ افراد فوت ہوچکے ہیں دہلی میں مہاراشٹر اور تمل ناڈو کے بعد ملک میں سب سے زیادہ کیس ہیں ادھر دہلی میں کورونا کی صورتحال کے پیش نظر وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اسی دوران وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن،دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بائجل اور دیگر اعلی عہدیدار بھی اس عرصے کے دوران موجود تھے دہلی میں کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر پچھلے ایک ہفتے میں امت شاہ اور کیجریوال کی یہ تیسری ملاقات ہے۔
—————————————
*نائب صدر جمہوریہ نے آن لائن کورسز میں یوگا کو شامل کرنے  کی اپیل کی
واضح ہوکہ کورونا سے لگنے والے لاک ڈاون کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں اور آن لائن تعلیم چل رہی ہے جس میں بچے گھر بیٹھے انٹرنیٹ کے ذریعہ پڑھائی کررہے ہیں ایسے میں نائب صدر جمہوریہ نے اپیل کی ہے کہ آن لائن کورسز میں یوگا کو بھی شامل کیا جائے۔
—————————————
*اتراکھنڈ اور ہریانہ میں کورونا وائرس کے باعث کاونڈ یاترا پر پابندی عائد
واضح ہوکہ اتراکھنڈ اور ہریانہ نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ 6جولائی سے سالانہ کاونڈ یاترا کی اجازت نہیں دیں گے حکومتوں نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر لیا ہے واضح کریں کہ کاونڈ یاترا شیو بھکتوں کے لئے ایک اہم مذہبی زیارت ہے۔ پچھلے سال یعنی 2019 میں ساون کے مہینے میں 4 کروڑ سے زیادہ عقیدت مند ہریدوار تشریف لائے تھے۔تاہم اس بار کورونا کے باعث اس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
—————————————
*بنگلورو میں خطرناک سڑک حادثہ،وہیلنگ نے لی 3نوجوانوں کی جان
واضح ہوکہ بنگلور کے  علاقے یلہنکا میں بلاری شاہراہ پر کل صبح 6:30 بجے ایک دردناک حادثہ پیش آیا جس میں تین نوجوان  16سالہ محمد ہادی، 17سالہ معاذ احمد خان کی جگہ پر ہی موت ہوئی جبکہ 22سالہ سید ریاض نے اسپتال لے جاتے وقت آخری سانس لی۔عینی شاہدین کے مطابق نوجوانوں کا گروہ تقریباً 10 بائک پر سوار ہوکر وہیلنگ آپس میں چیزنگ، ڈریگنگ اس طرح کے کرتب دکھا رہا تھا۔اس گروہ کی دو تیز رفتار بائک آپس میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں اور حادثہ پیش آیا۔
—————————————
*یوپی کے حالات ٹھیک،24کروڑ آبادی والی ریاست میں صرف6ہزار کورونا کیسز:یوگی
واضح ہوکہ اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریلی میں وزیراعلی یوگی آددتیہ ناتھ نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے ہر مناسب اقدامات کئے جا رہے ہیں.جب ہم کورونا سے موت کے اعداد وشمار کو دیکھتے ہیں تو ہم خود کو تسلی بخش صورتحال میں پاتے ہیں.مجازی ریلی میں وزیراعلی نے کہا کہ تقریبا 24کروڑ آبادی والی ریاست میں صرف 6ہزار ایکٹو کورونا کیسز ہیں جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ دیگر ریاستوں کے مقابلے میں اترپردیش کے حالات ٹھیک ہیں۔
—————————————
*مہاراشٹرا میں کرونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 1,32,075
واضح ہوکہ مہاراشٹرا میں ایک دن میں 3,870 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 1,32,075 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 1,591 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 65,744 ہوگٸ ہے ،جبکہ ایک دن میں 186 لوگوں کی موت ہوٸ اور  اب تک کل 6,170 لوگوں کی موت  ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 60,147 ہے۔
—————————————
*دہلی میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد60 ہزار کے قریب،اب تک 2175 اموات
واضح ہو کہ ملک کی دارالحکومت دہلی میں کورونا کی حالت سنجیدہ ہے. دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3000 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد59،746 ہو گئی ہے.کل 63 مریضوں کی موت بھی ہوئی اب کورونا سے مرنے کی کل تعداد 2175 ہوگئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1719 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور اب دارلحکومت میں کورونا سے ٹھیک ہونے کی کل تعداد 33013 ہو گئی ہے۔
—————————————
*اتر پردیش میں کرونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 17,731
واضح ہوکہ اُتر پردیش میں ایک دن میں 596 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 17,731 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 626 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 10,995 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن میں 21 لوگوں کی موت ہوئی اب تک کل 550 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 6,186 ہے۔
—————————————
*بہار میں کرونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 7,665
واضح ہوکہ بہار میں ایک دن میں 162 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 7,665 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 264 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 5,631 ہوگٸ ہے اب تک کل 51 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1,983 ہے۔
—————————————
*تمل ناڈو میں کرونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 59,377
واضح ہوکہ تمل ناڈو میں ایک دن میں 2,532 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 59,377 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 1438 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 32,754 ہوگٸ ہے جب کی ایک  دن میں 53 لوگوں کو موت ہوئی اب تک کل 757 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 25,866 ہے۔
—————————————
*بنگال میں کرونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 13,945
واضح ہوکہ بنگال میں ایک دن میں 414 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 13,945 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 432 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 8,297 ہوگٸ ہے جب کی ایک  دن میں 15 لوگوں کو موت ہوئی اب تک کل 555 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 5,093 ہے۔
—————————————
*اوڈیشہ میں کرونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 5,160
واضح ہوکہ اوڈیشہ میں ایک دن میں 304 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 5,160 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 186 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 3720 ہوگٸ ہے جب کی ایک  دن میں 4 لوگوں کو موت ہوئی اب تک کل 19 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1,421 ہے۔
—————————————
*کرناٹک میں کرونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 9,150
واضح ہوکہ کرناٹک میں ایک دن میں 453 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 9,150 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 225 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 5618 ہوگٸ ہے جب کی ایک  دن میں 5 لوگوں کو موت ہوئی اب تک کل 137 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3,391 ہے۔
—————————————
*کشمیر میں دہشت گردی پر کراری ضرب ، پہلی مرتبہ چار مہینے میں چار دہشت گرد تنظیموں کے سرغنہ ڈھیر
واضح ہوکہ جموں وکشمیر میں ہندوستانی فوج اور پولیس مسلسل دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے میں مصروف ہے۔اتوار کو سری نگر کے ایک علاقہ میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان بڑی مڈ بھیڑ ہوئی جس میں تین دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔اس معاملہ کی پوری جانکاری دیتے ہوئے آئی جی کشمیر زون کے وجے کمار نے کہا کہ میں سیکورٹی فورسیز کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ چار دہشت گرد تنظیموں کے سرغناوں کو ہندوستانی فوج نے صرف چار مہینے میں مار گرایا ہے۔اس میں لشکر طیبہ،جیش محمد،حزب المجاہدین اور انصار غزوۃ الہند کے سرغنے شامل ہیں۔