متحد، بیدار سیاہ فام اور منتشر ،سوتے مسلمان

متحد، بیدار سیاہ فام اور منتشر ،سوتے مسلمان 
محفوظ الرحمن انصاری
امریکہ میں صرف ایک سیاہ فام کے ظالمانہ قتل پر احتجاج کرتے ہوئے سیاہ فاموں نے ساری دنیا پر دادا گیری کرنے والے سوپر پاور امریکہ کے صدر کو ایسا دوڑایا کہ اسے بنکر میں چھپنا پڑا ، احتجاجی مظاہرین کے پلے کارڈ پر لکھا تھا ’’ہم عرب (مسلمان) نہیں ہیں کہ وہ قتل کئے جاتے ہیں پھر بھی خاموش رہتے ہیں‘‘ یعنی مسلمانوں کی خاموشی ہی ان کے قتل عام کا سبب بنی ہوئی ہے ۔
اسی طرح ٹرمپ نے جب سابق صدر سیاہ فام بارک اوبامہ کو تحفہ دیا تو اوبامہ نے اس تحفے کو اسی وقت ٹرمپ کے سامنے حقارت سے پھینک دیا ۔کیا ہم لوگ کسی حکمران یا سیاسی لیڈر کے سامنے اس طرح اپنی قوم سے وابستگی اور ایمانی جرأت کا اظہار کر سکتے ہیں؟ 
ہمارے یہاں تو حکمرانوں سیاسی پارٹیوں اور لیڈروں کے ہاتھوں بک جانے ذاتی مفاد کے لیے ان کے تلوے چاٹنے کی بزدلانہ روایت ہے ۔قومی مفاد پر ذاتی فائدے کو ترجیح دینا عام بات ہے ۔یہی وجہ ہے کہ فلسطین میں برسوں سے مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہا یا جا رہا ہے مگر یہودیوں کو کوئی خوف نہیں ، کیونکہ اسے پوری دنیا کے سوئے ہوئے مسلمانوں سے کوئی خطرہ نہیں ۔
مسلمانوں کا حال تو یہ ہے کہ وہ کولگیٹ ،پیپسوڈینٹ سے دانت مانجھ کر ، سن سلک کے شیمپو اور لکس ،ڈو سے نہا کر ، میک ڈونالڈ،کے ایف سی کا کھا کر ، پیپسی ،کوکا کولا پی کر ، یعنی اربوں روپے یہودیوں کی کمپنیوں کو دے کر پھر ہاتھ اٹھا کر دعا کرتے ہیں کہ یا اللہ ظالم اسرائیل اور یہودیوں کا خاتمہ فرما ۔کیا کہنا !ہم لوگوں نے یہودیوں کے مظالم کی پوسٹ اور ویڈیوز کو فارورڈ کرنا ہی کافی سمجھ لیا ہے ، جس طرح یہودیوں کے منہ کو مسلمانوں کا خون لگ گیا ہے اسی طرح ان کی مصنوعات (پروڈکٹس) ہمارے منہ کو ایسے لگے ہیں کہ لاکھ سمجھانے پر بھی نہیں چھوٹ رہے ۔جبکہ قرآن میں اللہ نے یہودیوں اور نصرانیوں کو دوست بنانے سے منع کیا ہے ۔
حقیقت تو یہ ہے کہ ساری دنیا کے مسلمان اگر متحد ہو کر فلسطینی مسلمانوں کی لاشوں کے ڈھیر لگانے والے اسرائیل پر تھوک بھی دیں تو وہ اسی میں ڈوب کر مر جائے۔اسی طرح اگر ہمارے ملک کے مسلمان اپنے اوپر ہونے والے ظلم و نا انصافی پر امریکی سیاہ فاموں کی طرح متحد ہو کر احتجاج کریں تو یہاں کے سنگھی بھگوا ہندوستانی ٹرمپوں کو شوچالیہ میں چھپنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہوگا ۔
 
محفوظ الرحمن انصاری 
نیا نگر ممبئی ۸
موبائل : 9869398281