آج کی اہم خبریں آمنا سامنا میڈیا اردو  کورونا: 24 گھنٹوں میں 13 ہزار سے زیادہ نئے کیسز،مریضوں کی کل تعداد 3.80 لاکھ کے پار* 

کووڈ۔19:دنیا بھر میں ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ افراد کوروناوائرس سے ہلاک،متاثرین کی تعداد 84.64 لاکھ سے تجاوز*

آج کی اہم خبریں
آمنا سامنا میڈیا اردو

24 مختصر خبریں

کورونا: 24 گھنٹوں میں 13 ہزار سے زیادہ نئے کیسز،مریضوں کی کل تعداد 3.80 لاکھ کے پار*
۲۷ شوال المکرم ۱۴۴۱ھ

20/06/2020

بشکریہ ABD NEWS
*کورونا: 24 گھنٹوں میں 13 ہزار سے زیادہ نئے کیسز،مریضوں کی کل تعداد 3.80 لاکھ کے پار*
واضح ہو کہ ملک میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جمعہ کی صبح وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 13 ہزار 586 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 336 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 80 ہزار 532 ہوگئی ہےکورونا سے اب تک 12 ہزار 573 افراد کی موت ہوئی ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 386 مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
_________________________
*کووڈ۔19:دنیا بھر میں ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ افراد کوروناوائرس سے ہلاک،متاثرین کی تعداد 84.64 لاکھ سے تجاوز*
واضح ہو کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 84.64 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 84،64،729 افراد کو متاثر کیا ہے اوراس وبا سے 4،53،290 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ ۔19 کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے،برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔دوسری طرف،اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے معاملہ میں امریکہ کا پہلا،برازیل کا دوسرا اور برطانیہ کا تیسرا نمبر ہے۔
_________________________
*کووڈ19 ٹیسٹ کی قیمت پورے ملک میں ایک ہو:سپریم کورٹ*
واضح ہو کہ سپریم کورٹ نے ملک بھر میں کورونا وائرس ٹیسٹ کی مختلف قیمتوں کے بارے میں اہم تبصرہ کیا ہے عدالت عظمیٰ نے کہا کہ کووڈ ۔19 ٹیسٹ کی قیمت پورے ملک میں ایک ہو ، کہیں ٹیسٹ 2،200 ہے اور کہیں 4،500 روپے ہیں سماعت کے دوران ، جسٹس بھوشن نے کہا – کوڈ ٹیسٹنگ کے لئے مناسب شرح طے کی جانی چاہئے۔اس سلسلے میں ملک بھر میں ایک قیمت ہونی چاہئے۔
_________________________
*پی ایم مودی نے ایک بار پھر کہا، ہماری سرحد میں نہ کوئی داخل ہوا ہےاور نہ ہی ہماری کوئی پوسٹ کسی کے قبضہ میں ہے*
واضح ہو کہ لداخ میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے لداخ تصادم کے معاملے پر تبادلہ خیال کے لئے بلائے گئے ایک آل جماعتی اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ نہ تو ہماری سرحد میں کوئی داخل ہونے والا ہے اور نہ ہی ہماری کوئی پوسٹ کسی اور کے قبضے میں ہے۔لداخ میں ہمارے 20 بہادر شہید ہوئے ، لیکن جنھوں نے ‘بھارت ماتا’کی طرف نگاہ اٹھائی تھی وہ انہیں سبق سکھانے کے لئے گئے ہیں پی ایم مودی نے کہا کہ ہماری افواج ملک کی حفاظت کے لئے جو کچھ کرنا ہے وہ کررہی ہیں۔ آج ہمارے پاس یہ صلاحیت ہے کہ کوئی ہم سے ایک انچ زمین کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا ہے۔
_________________________
*وزیر اعظم مودی کی طرف سے بلائے گئے آل جماعتی اجلاس میں سونیا گاندھی نے کہا ، ‘ہمیں ابھی بھی اندھیرے میں رکھا گیا ہے’*
واضح ہو کہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے جمعہ کے روز وزیر اعظم مودی کی طرف سے لداخ میں تصادم کے معاملے پر بلائی گئی مجلس میں کہا کہ ‘ہم حکومت کی طرف سے ایک واضح یقین دہانی چاہتے ہیں کہ پورے بارڈر ایریا پر پہلے جیسی صورتحال کو ہر حالت میں یقینی بنایا جائے۔ چین پہلے کی طرح لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ اپنی فوج کو پرانی پوزیشن پر لوٹائے گا۔ یہ باتیں انہوں نے جماعتی اجلاس میں اپنے بیان کا آغاز کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعتا اتنا وقت گزر جانے کے بعد بھی ، ہمیں اس بحران کے بہت سے اہم پہلوؤں کے بارے میں اندھیرے میں رکھا ہوا ہے۔
_________________________
*مہاجر مزدوروں کو مقررہ وقت میں ان کے گھر بھیجا جائے: سپریم کورٹ*
واضح ہو کہ مہاجر مزدوروں کو گھر بھیجنے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ تارکین وطن مزدوروں کو مقررہ وقت کے اندر گھر بھیجیں عدالت نے مرکز اور ریاستوں سے تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے کہا۔عدالت نے کہا کہ ہمارا 9 جون کا حکم بہت واضح ہے کہ تمام تارکین وطن کو 15 دن کے اندر اندر گھر پہنچانا ہوگا۔ایسا نہیں ہے کہ یہ عمل مکمل ہونا ہے عدالت نے کہا کہ اسکے لئے یہ بھی یقینی بنانا ضروری ہے کہ کسی بھی تارکین وطن کو واپس جانے کے لئے کچھ بھی ادا نہیں کرنا پڑے سپریم کورٹ اب اس کیس کی اگلی سماعت6 جولائی کو کریگا .
_________________________
*راجیہ سبھا الیکشن 19 سیٹوں پر نتاٸج کا اعلان*
واضح ہوکہ ملک کی 8 ریاستوں سے راجیہ سبھا کی 19 نشستوں پر جمعہ کو ووٹنگ ہوئی۔ سبھی سیٹوں کے نتائج آچکے ہیں۔ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان دلچسپ مقابلہ رہا۔ بی جے پی کو گجرات میں تین، مدھیہ پردیش میں دو اور راجستھان میں ایک سیٹ پر جیت حاصل کی ہے۔ وہیں کانگریس کو راجستھان میں دو، مدھیہ پردیش اور گجرات میں ایک ایک سیٹ سے اکتفا کرنا پڑا،وہیں آندھرا پردیش میں برسراقتدار وائی ایس آر کانگریس کا دبدبہ رہا۔ وائی ایس آر نے آندھرا پردیش کی سبھی چار سیٹوں پر جیت حاصل کی۔ جھارکھنڈ میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) اور بی جے پی نے ایک ایک سیٹ جیتی، جبکہ میگھالیہ میں برسراقتدار میزورم میں برسراقتدار اتحاد کے امیدواروں نے جیت حاصل کی۔
_________________________
*راجیہ سبھا انتخابات: وائی ایس آر کانگریس نے آندھرا پردیش کی چاروں سیٹوں پر حاصل کی کامیابی*
واضح ہوکہ کل بروز جمعہ کو آندھرا پردیش میں چار ریاستی اسمبلی نشستوں کے لئے ووٹنگ ہوئی جس میں فی الحال زیر اقتدار وائی ایس آر کانگریس (وائی ایس آر سی) نے چاروں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ وائی ​​ایس جگن موہن ریڈی کی پارٹی وائی ایس آر کانگریس کو پہلے ہی بھاری اکثریت کی وجہ سے ان چار نشستوں پر قطعی فتح ملنی تھی۔ تاہم ، چندر بابو نائیڈو کی تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے اپنا ایک امیدوار کھڑا کیا تھاجو ناکام ہوا.
_________________________
*جھارکھنڈ راجیہ سبھا انتخابات: بی جے پی نے ایک سیٹ پر قبضہ کیا ، جے ایم ایم نے دوسری سیٹ پر کامیابی حاصل کی*
واضح ہو کہ رانچی جھارکھنڈ میں راجیہ سبھا الیکشن کی 2 نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل جمعہ کو مکمل ہوگیا ہے۔ دونوں سیٹوں پر بھی نتائج سامنے آئے ہیں۔ دو انتخابات میں بی جے پی اور جے ایم ایم نے ایک ایک پر کامیابی حاصل کی۔ جے ایم ایم کے شیبو سورین نے 30 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ تو اسی وقت ، بی جے پی کے دیپک پرکاش کو 31 ووٹ ملے ہیں۔ کانگریس کے شہزادہ انور کو صرف 18 ووٹ ملے۔ فتح کے بعد الیکشن کمیشن نے دونوں امیدواروں کو اسناد بھی دیں۔
_________________________
*راجیہ سبھا انتخابات 2020 کے نتائج:جیوتی رادتیہ سندھیا اور دگ وجے سنگھ کو ملی کامیابی*
واضح ہو کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں راجیہ سبھا انتخابات کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو دو سیٹوں پر جیت ملی ہے جبکہ ایک سیٹ پر کانگریس نے قبضہ جمایا ہے۔وہیں راجستھان راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس نے دو سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے جبکہ یہاں بی جے پی کو صرف ایک سیٹ پر کامیابی ملی ہے۔بی جے پی کی طرف سے جیوتی رادتیہ سندھیا اور سولنکی نے جیت حاصل کی ہے جبکہ کانگریس کے دگ وجے سنگھ نے اپنا سکہ جمایا ہے۔وہیں راجستھان میں کانگریس کے کے سی وینو گوپال اور نیرج ڈانگی اور بی جے پی کے راجیندر گہلوت نے جیت درج کی ہے۔
_________________________
*سینٹرل وسٹا کے منصوبے پر روک لگانے سے سپریم کورٹ نے کیا انکار ،مرکز سے طلب کیا جواب*
واضح ہوکہ کچھ مہینے قبل حکومت نے وسٹا منصوبہ پاس کیاتھااور اس پر کام شروع ہوگیاتھا مگر اس کے خلاف کورٹ میں عرضی داخل ہوگئی تھی جس پرکل سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اور کام کوروکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ اتھارٹی کو قانون کے مطابق کام کرنے سے کیسے روکا جاسکتا ہےلھذا پارلیمنٹ کی نئی عمارت اور دیگر سرکاری عمارتوں کی تعمیر پر کام بند نہیں ہوگا۔اور سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو درخواست میں تبدیلی کی اجازت دی ہے اور عدالت نے مرکز سے جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ اب اگلی سماعت 7 جولائی کو ہوگی۔
_________________________
*یوپی پولیس خواتین کے خلاف ٹویٹ کرنے پر بھیم آرمی چیف کے خلاف کارروائی کرے: خواتین کمیشن*
واضح ہو کہ خواتین کے قومی کمیشن نے اترپردیش پولیس سے بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد کو خواتین کے خلاف توہین آمیز بیانات دینے کے الزام میں کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسٹیٹ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ایچ سی اوستی کو لکھے گئے ایک خط میں ، ویمن کمیشن کی سربراہ ریکھا شرما نے کہا کہ کمیشن نے اس معاملے پر دھیان لیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ آزاد کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں خواتین کے خلاف ‘غیر مہذبانہ اور مکروہ سلوک’ کی بات کی گئی ہے۔ ریکھا نے کہا کہ اس معاملے میں ذمہ دار فرد سے درخواست ہے کہ وہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کرے تاکہ آئندہ ایسے جرائم پیش نہ آئیں۔
_________________________
*جموں وکشمیر کے معطل ڈی ایس پی دویندر سنگھ کو پولیس کی لاپرواہی سے ملی ضمانت، دہلی پولیس نہیں داخل کرپائی چارج شیٹ*
واضح ہوکہ اس سال کے آغاز میں جموں شاہراہ (Srinagar-Jammu Highway) پر ایک گاڑی میں حزب المجاہدین کے دو مبینہ دہشت گردوں کو لے جاتے ہوئے ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو پکڑا گیاتھا لھذادہشت گردانہ کنکشن کی وجہ سے انھیں معطل کردیاگیاتھا مگردہلی پولیس اس کے خلاف چارج شیٹ داخل نہیں کرپائی، جس کی وجہ سے ڈی ایس پی دویندر سنگھ کو دہلی عدالت سے کل ضمانت مل گئی ہے۔
اس سے قبل دہلی کی ایک عدالت نے گزشتہ ماہ دیویندر سنگھ کی عدالتی حراست 16 جون تک کے لئے بڑھا دی تھی۔
_________________________
*اعظم گڈھ سمیت اترپردیش کے پروانچل اضلاع میں ہورہی ہے بارش*
واضح ہوکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون کی بارش کے سبب پروانچل کے بہت سے اضلاع تر بتر ہوچکے ہیں۔ جمعہ کے روز ، وارانسی ، بلیا اور غازی پور اور اعظم گڈھ میں اچھی بارش ہوئی۔ لیکن ، ریاست کے دیگر اضلاع میں مانسون کی بارش ابھی تک نہیں ہوٸ ہے۔ بندیل کھنڈ میں ابھی بھی موسم سخت ہے۔
_________________________
*عالمی ادارہ صحت کو اس سال کے آخر تک کورونا وائرس کی ویکسین ملنے کی امید*
واضح ہوکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اعلی سائنسدان ڈاکٹر سومیا سوامیاتھن نے جمعرات کے روز کہا کہ تنظیم رواں سال کے اختتام سے قبل کوویڈ 19 ویکسین کی دستیابی کے بارے میں پرامید ہے۔ کورونا وائرس کے علاج کے سلسلے میں جاری طبی ٹیسٹ کے پیش نظر جنیوا سے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ، سوامیاتھن نے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا ہے کہ اینٹی ملیریا ڈرگ ہائیڈرو آکسیروکلون (ایچ سی کیو) کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل ہونے والوں کو موت کو روکنے میں کارگر نہیں ہے۔مگر اس سال کے آخر تک کورونا کی دوا ملنے کی امید ہے.
_________________________
*راجستھان میں کورونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 14,156*
واضح ہوکہ راجستھان میں ایک دن میں 299 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 14,156 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 255 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 10,997 ہوگٸ ہے ،جبکہ ایک دن میں 3 لوگ کی موت ہوئی اب تک کل 333 لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2,826 ہے۔
_________________________
*مدھیہ پردیش میں کورونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 11,586*
واضح ہوکہ مدھیہ پردیش میں ایک دن میں 156 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 11,586 ہوگٸ ہے جبکہ آج 116 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 8,748 ہوگٸ ہے ، اب تک کل 495 لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2,339 ہے۔
________________________
*بہار میں کورونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 7,290*
واضح ہوکہ بہار میں ایک دن میں 250 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 7,290 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 137 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 5,098 ہوگٸ ہے اب تک کل 49 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2,143 ہے۔
_________________________
*گجرات میں کورونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 26,198*
واضح ہوکہ گجرات میں ایک دن میں 540 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 26,198 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 340 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 18,167 ہوگٸ ہے ،جبکہ ایک دن میں 27 لوگ کی موت ہوئی اب تک کل 1,619 لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 6,412 ہے۔
_________________________
*آندھرا پردیش میں کورونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 7,961*
واضح ہوکہ آندھرا پردیش میں ایک دن میں 465 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 7,961 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 133 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 3,905 ہوگٸ ہے ،جبکہ ایک دن میں 4 لوگ کی موت ہوئی اب تک کل 96 لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3,960 ہے۔
_________________________
*مہاراشٹرا میں کورونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 1,24,331*
واضح ہوکہ مہاراشٹرا میں ایک دن میں 3,827 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 1,24,331 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 1,935 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 62,773 ہوگٸ ہے ،جبکہ ایک دن میں 142 لوگوں کی موت ہوٸ اور اب تک کل 5,893 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 55,652 ہے۔
_________________________
*دلّی میں کورونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 53,116*
واضح ہوکہ اُتر پردیش میں ایک دن میں 3,137 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 53,116 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 2,228 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 23,569 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن میں 66 لوگوں کی موت ہوئی اب تک کل 2,035 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 27,512 ہے۔
_________________________
*یوپی میں کورونا کا ریکارڈ ایک دن میں 809 نئے کیس مجموعی 16594 تک پہنچی*
واضح ہو کہ اتر پردیش میں ، جمعہ کے روز کورونا انفیکشن کی ہلاکتوں کی تعداد 500 سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 19 مزید اموات ہوئیں۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ایک ہی دن میں انفیکشن کے سب سے زیادہ 809 واقعات کی اطلاع ملنے کے بعد مجموعی تعداد 16594 ہو گئی ہے جبکہ یوپی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری امت موہن پرساد نے بتایا کہ ریاست میں انفیکشن کے لئے زیر علاج افراد کی تعداد 6092 ہے جبکہ مکمل صحت مند ہونے کے بعد 9995 افراد کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔
_________________________
*اعظم گڑھ میں کورونا کا قہر مسلسل جاری،متاثرین کی تعداد پہنچی 175*
واضح ہو کہ ضلع اعظم گڑھ میں کرونا متاثرین کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے، گزشتہ 24گھنٹے میں کل سات کیسیز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کل تعداد 175 ہوگئی ہے۔جس میں صرف 15 ایکٹیو کیسیز ہیں ۔اور 154افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اور اب تک کل 6 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔