آج کی اہم خبریں آمنا سامنا میڈیا اردو  23 شوال المکرم 1441ھ 16/ 06/ 2020

تمام پارٹیوں کو باہمی اختلافات بھلا کر کورونا کے خلاف متحد ہوکر جنگ لڑنی چاہئے:امت شاہ*

آج کی اہم خبریں
آمنا سامنا میڈیا اردو
23 شوال المکرم 1441ھ
16/ 06/ 2020

بشکریہ ABD News

*وزیر اعظم مودی آج اور کل کورونا کی وبا سے متعلق وزرائے اعلیٰ سے کریں گے بات*
واضح ہوکہ ملک میں کرونا وائرس انفیکشن اور اموات کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی آج 16 جون اور کل 17جون کو ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات کریں گے۔منگل کو وزیر اعظم مودی 21ریاستوں اور مرکزی ریاستوں کے وزرائے اعلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کورونا وائرس (کوویڈ 19) سے متعلق صورتحال اور اس کی روک تھام کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
—————————————
*تمام پارٹیوں کو باہمی اختلافات بھلا کر کورونا کے خلاف متحد ہوکر جنگ لڑنی چاہئے:امت شاہ*
واضح ہوکہ ملک کےدارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس تیزی سے تباہی مچا رہا ہے۔کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو ایک اجلاس طلب کیا۔اس کے بعد امت شاہ نے کہا کہ تمام جماعتیں سیاسی اختلافات کو فراموش کریں اور دہلی کے عوام کے لئے مل کر کام کریں اور کورونا کے خلاف جنگ میں متحد ہوں۔کورونا ٹسٹ کو بڑھانا ہوگا نیز تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے سے لوگوں کا اعتماد بڑھے گا اور دہلی میں کووڈ19 کی صورتحال جلد ہی بہتر ہوگی۔
—————————————
*ملک میں کرونا واٸرس کا قہر تیزی سے جاری*
واضح ہوکہ ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ 11،502 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اسی دوران 325 مزید افراد کی موت ہوگئی ہے۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 3،32،424 ہوگئی ہے۔اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 9520 ہوگئی۔اس وقت ملک میں کورونا کے 1،53،106 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ اس وبا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 1،69،798 ہے۔
—————————————
*ماحولیات سے متعلق معاملوں میں این جی ٹی کو ازخود نوٹس لینے کاحق:سپریم کورٹ*
واضح ہوکہ سپریم کورٹ نے پیر کو کہا کہ نیشنل گرین ٹریبونل( این جی ٹی )کو ماحولیات خراب کرنے والے واقعات کے خلاف از خود نوٹس لینے کا حق ہے حالانکہ آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم میں واقع ایل پی جی پالیمر کمپنی میں ہوئے گیس لیک معاملے میں کمپنی کی عذرداری پر جلد سماعت کرنے کا آندھرا پردیش ہائی کورٹ کو مشورہ دیا ۔ کمپنی نے کہا کہ ہائی کورٹ کمپنی کی سیلنگ کو چیلنج دینے والی کمپنی میں داخلے کی عرضی کے سلسلے میں ایل جی پالیمیر کی زیر التوا درخواستوں کو جلد از جلد نمٹائے۔
—————————————
*حکومت کے نوٹیفیکیشن پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار*
واضح ہوکہ سپریم کورٹ نے حمل اور جنین کی جانچ سے متعلق ضابطوں میں نرمی پر حکومت کے نوٹیفکیشن پرروک لگانے سے کل انکار کردیا ساتھ ہی عدالت نےمرکزی حکومت سمیت تمام فریقین کونوٹس جاری کر کے جواب بھی طلب کیابتادیں کہ سپریم کورٹ نے1994 کی دفعہ چار میں دی گئی نرمی کی بنیاد پر روک لگانے سے انکار کیا عدالت میں پیش ہوئے عرضی گزار کی طرف سےسینئر وکیل سنجے پاریکھ کے دلائل سننے کے بعدکورٹ نے کہا کہ اس سطح پر مداخلت کرنا اس کے لئےممکن نہیں ہوگا۔
—————————————
*الہ آباد ہائی کورٹ نے بنجر زمین پر سڑک بنانے پر لگائی روک،3 ہفتوں میں یوپی حکومت سے کیا جواب طلب*
واضح ہوکہ الہ آباد ہائی کورٹ نے جونپور ضلع کے مچھلی شھر کے گاؤں نبھا پور کی اسمبلی کی ویسٹ لینڈ پر سڑک بنانے کے 13مارچ 2020 کے حکم پر روک لگا دی ہے۔بنجر زمین پر سڑک تعمیر کرنے کے حق کے معاملے پر عدالت نے ریاستی حکومت سے تین ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔درخواست کی اگلی سماعت 7 جولائی کو ہوگی۔یہ حکم جسٹس سدھارتھ ورما نے جون پور کے مچھلی شہر کے گاؤں نبھاپور کے رہائشی ویشوناتھ کی درخواست پر دیا ہے۔
—————————————
*راہل گاندھی نے لاک ڈاون کو لے کر پھر سادھا حکومت پر نشانہ،ناواقفیت سے زیادہ خطرناک ہے گھمنڈ*
واضح ہوکہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لاک ڈاون کے باوجود کورونا وائرس انفیکشن کے معاملات میں مسلسل اضافہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا اور عظیم سائنسداں البرٹ آنئسٹائن کی مثال کے ساتھ ان پر سخت حملہ کیا۔راہل گاندھی نے کہا کہ ناواقفیت سے زیادہ خطرناک ایک چیز ہوتی ہے اور وہ ہے گھمنڈ۔ آئنسٹائن سے یہ ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں کورونا وائرس کو روکنے کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاون پر آئنسٹائن کی مثال بہت عکاسی کرتی ہے۔یاد رہے راہل گاندھی کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ پر گزشتہ ہفتہ سے مودی حکومت پر مسلسل حملے کررہے ہیں اور الزام لگا رہے ہیں کہ اس حکومت کی نااہلیت اور گھمنڈ سے بحران بڑھ رہا ہے۔
—————————————
*کورونا کے انفیکشن کی کڑی کوتوڑنے کیلئے مسلسل چوکسی برتنے پرزور،انلاک کا مطلب نظم وضبط هے:وزیراعلی*
واضح ہو کہ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ انلاک کا مطلب نظم و ضبط ہے۔کورونا سے بچنے کے لیے انلاک نظام کے دوران مکمل نظم و ضبط کے ساتھ رہنا ضروری ہے ۔انہوں نے کوویڈ 19 کے انفیکشن کی کڑی کو توڑنے کے لئے مسلسل چوکسی برتنے پر زور دیا ہے وزیر اعلی کل لوک بھون میں منعقدہ ایک اعلی سطحی میٹنگ میں انلاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے انہوں نے کہا کہ کووڈ اور نان کووڈ اسپتالوں کے بندوبست کو بنائے رکھنے کے لئے ہر سطح پر بات چیت ضروری ہے۔انہوں نے 11 اضلاع میں نوڈل افسر کے طور پر تعینات سینر انتظامی افسران اور ماہر ڈاکٹروں سے مستقل بات چیت جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹیوں اور منطقا ئی کمشنروں کے ساتھ باقاعدہ بات چیت قائم رکھتے ہوئے انتظامات کو بہتر طور پر بنائے رکھنا چاہئے۔
—————————————
*دہلی میں نہیں نافذ ہوگا لاک ڈاون،کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان وزیراعلیٰ کا اعلان*
واضح ہو کہ کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے درمیان قومی راجدھانی میں ایک بار پھر لاک ڈاون نافذ کئے جانے کو لے کر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بڑا بیان دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دہلی میں ایک بار پھر لاک ڈاون نافذ کئے جانے کو لے کر کئی باتیں کی جارہی ہیں۔ میڈیا اور سوشل میڈیا میں یہ باتیں آئی ہیں کہ دہلی حکومت ایک بار پھر سے دہلی میں لاک ڈاون نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے،لیکن میں سبھی لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ دہلی حکومت ایسا کوئی منصوبہ نہیں بنا رہی ہے۔
—————————————
*لکھنؤ۔آگرہ ایکسپریس وے پر حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے وجہ سے پلٹی بس،25 مزدور زخمی*
واضح ہوکہ اتوار کی رات دہلی کے آنند بہار سے مظفر پور جانے والی مزدوروں کی بس بلہورا تھانہ علاقے کے موڑ کے قریب لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں دو درجن سے زائد مزدور زخمی ہوئے ہیں،جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔3 شدید زخمی مسافروں کو کانپور کے ہلات اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ بقیہ دیگر کو بلحور سی ایچ سی میں علاج کے بعد فارغ کردیا گیا۔بس میں کل 35 مسافر سوار تھے۔یہ تمام دہلی میں فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدور ہیں جو دہلی سے اپنی ریاست اور اضلاع میں نجی بس کے ذریعہ باہر نکلے تھے۔
—————————————
*مسلسل 9 ویں دن پٹرول۔ڈیزل ہوا مہنگا،پٹرول 19مہینے اور ڈیزل 20 مہینے کی بلندترین سطح پر*
واضح ہوکہ تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے آج مسلسل نویں روز قیمتوں میں زبردست اضافے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت تقریبا19 مہینے اور ڈیزل کی قیمت تقریبا 20 مہینے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت آج 48 پیسے بڑھ کر 76.26 روپے فی لیٹر ہوگئی،جو21 نومبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح پر ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 59 پیسے بڑھنے کے ساتھ 74.62 روپے فی لیٹر ہوگئی،جو 26 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح پر ہے۔
—————————————
*جموں وکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے شدت 3.2*
واضح ہوکہ جموں وکشمیر میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔بتایا جارہا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے پیر کی صبح 4:36 پر محسوس کیے گئے ہیں۔اسکی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی۔کسی کے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔اس سے قبل ہفتہ اتوار کو گجرات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
—————————————
*کل جماعتی میٹنگ کے بعد اچانک ایل این جے پی اسپتال پہنچے امت شاہ،چیف سکریٹری کو دی یہ بڑی ہدایت*
واضح ہوکہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نےکل جماعتی میٹنگ کے بعدلوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے اسپتال کے کورونا وائرس سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیااور کہاکہ وجے دیو کو کھانا سپلائی کرنے والی کینٹین کے لئے بیک اپ قائم کرنے کی ہدایت دی ۔ تاکہ اگر کینٹین میں کوئی متاثرپایا جاتا ہے ، تو مریضوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے کھانا مل سکے۔وزیر داخلہ شاہ نے یہ بھی ہدایت دی کہ کورونا کے مریضوں کے علاج میں سرگرم ڈاکٹروں اور نرسوں کی ذہںی اور سماجی سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے۔اس سے یہ یقینی ہوگا کہ وہ نہ صرف جسمانی طور پر بلکہ نفسیاتی طور پر وبا سے لڑنے کے لیے فٹ ہیں وہاں کے انتظامات دیکھ کر وزیر داخلہ کافی خوش ہوئے۔
—————————————
*ضرورت پڑنے پر مزیدٹرینیں چلائی جائیں گی،ویٹنگ لسٹ کی صورتحال کی نگرانی کی جارهی هے:ریلوے*
واضح ہوکہ وزارت ریلوے نے کل کہا کہ وہ فی الحال چلنے والی تمام ٹرینوں میں ویٹنگ لسٹ کی صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ریلوے بورڈ کے چیئرمین ونود کمار یادو نے بتایا کہ یکم جون سے چلنے والی 230ٹرینوں میں جون اور جولائی کیلئے ٹکٹ دستیاب ہیں۔
—————————————
*اعظم گڑھ:آم بیچنے کے لئے چوکی رکھنے کے تنازعہ میں ایک شخص کا گولی مار کر قتل*
واضح ہوکہ پیر کی صبح اعظم گڑھ کے نظام آباد علاقے خداداد پور میں آم کی فروخت کے لئے چوکی رکھنے کے تنازعہ پر پڑوسی نے نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔بتایا جارہا ہے کہ انس ولد طفیل گھر سے طمنچہ لیکر نکلا اور عابد ولد منو عمر 18 سال رہاٸشی خداداپور کو گھر کے دروازے پر گولی ماردی ، جس کے بعد اہل خانہ اسے اسپتال لیکر جارہے تھے کہ راستے ہی میں موت واقع ہوگٸ فورس کے ساتھ سی او صدر اکمل خان موقع پر گئے اور تفتیش کی۔پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
—————————————
*تامل ناڈو میں کرونا انفیکشن میں آئی شدت،کچھ اضلاع میں 19 سے 30 جون تک بڑھا لاک ڈاؤن*
واضح ہوکہ ابھی تک دہلی گجرات مھاراشٹر وغیرہ میں کیسز زیادہ تھے مگر اب تمل ناڈو میں بھی کیسز میں شدت آگئی ہے لھذا کل انفیکشن میں اضافے کے پیش نظر ، 19 سے 30 جون تک کچھ اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ جن اضلاع میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے ان میں چنئی ، چینگلپٹو،تیروولور اور کانچی پورم شامل ہیں۔ ان اضلاع میں صرف ضروری خدمات میں نرمی رکھی گئی ہے۔
—————————————
*دنیا بھر میں اب تک 81 لاکھ 08 ہزار 666 افراد کورونا وائرس سے متاثر،4 لاکھ 38 ہزار 596 اموات*
واضح ہوکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دنیا بھر میں اب 81 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔اسی وقت ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ افراد اس مرض سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ورلڈومیٹر کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 81 لاکھ 08 ہزار 666 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ان میں سے 4 لاکھ 38 ہزار 596 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اس کے ساتھ ہی 41 لاکھ 96 ہزار 614 افراد بھی انفیکشن فری ہوچکے ہیں۔دنیا کے تقریبا 62 فیصد کورونا کیس صرف 8 ممالک سے آئے ہیں۔ان ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے زیادہ ہے۔
—————————————
*نومبر میں بھارت میں کورونا وائرس مچائے گا زبردست تباہی*
واضح ہوکہ ھندوستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہاہے ایسےمیں ھندوستان کیلئے ایک بری خبر آئی ہے کورونا وائرس کے معاملات پر نئی تحقیق ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 8 ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہندوستان میں اس وبا کی چوٹی اب نومبر کے وسط تک آسکتی ہے اور اس دوران آئی سی یو بیڈز اور وینٹیلیٹرز کی کمی ہوسکتی ہے۔ تاہم ، اس مطالعہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے صحت کی سہولیات کو مستحکم کرنے کے لئے بھی وقت مل گیا تھا۔لھذا اس پر کنٹرول کیا جاسکتاہےیہ تحقیق آپریشنز ریسرچ گروپ کے محققین کی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس لاک ڈاؤن نے کورونا وائرس کے وقت کو 34 سے 76 دن تک بڑھا دیا۔
—————————————
*مہاراشٹرا میں کرونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 1,10,744*
واضح ہوکہ مہاراشٹرا میں ایک دن میں 2,786 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 1,10,744 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 5,071 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 56,049 ہوگٸ ہے ،جبکہ ایک دن میں 178 لوگوں کی موت ہوٸ اور اب تک کل 4,128 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 50,554 ہے
—————————————
*دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ 73 اموات،متاثرہ افراد کی تعداد 43 ہزار کے قریب*
واضح ہو جہ ملک میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے۔ہندوستان میں 3لاکھ32ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 9500 سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ادھر ملک کے دارالحکومت دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد42 ہزار829 ہو گئی ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں کورونا کے 1647 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اس دوران سب سے زیادہ 73 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
—————————————
*گجرات میں کرونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 24,104*
واضح ہوکہ گجرات میں ایک دن میں 514 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 24,104 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 339 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 16,672 ہوگٸ ہے ،جبکہ ایک دن میں 28 لوگ کی موت ہوئی اب تک کل 1,506 لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 5,926 ہے۔
—————————————
*تمل ناڈو میں کرونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 46,504*
واضح ہوکہ تمل ناڈو میں ایک دن میں 1,843 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 46,504 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 797 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 25,344 ہوگٸ ہے ، اب تک کل 479 لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 20,681 ہے۔
—————————————
*مدھیہ پردیش میں کرونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 10,935*
واضح ہوکہ مدھیہ پردیش میں ایک دن میں 133 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 10,935 ہوگٸ ہے جبکہ آج 226 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 7,903 ہوگٸ ہے ، اب تک کل 465 لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2,567 ہے۔
—————————————
*پنجاب میں کرونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 3,267*
واضح ہوکہ پنجاب میں ایک دن میں 127 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 3,267 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 87 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 2443 ہوگٸ ہے ،جبکہ ایک دن میں 4 لوگوں کی موت ہوٸ اور اب تک کل 71 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 753 ہے۔
—————————————
*راجستھان میں کرونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 12,981*
واضح ہوکہ راجستھان میں ایک دن میں 287 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 12981 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 219 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 9785 ہوگٸ ہے ،جبکہ ایک دن میں 9 لوگ کی موت ہوئی اب تک کل 301 لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2895 ہے۔
—————————————
*اتر پردیش میں کرونا متاثرین کل تعداد ہوٸ 14,091*
واضح ہوکہ اُتر پردیش میں ایک دن میں 476 نۓ کیسز سامنے آۓ جس کے بعد کل تعداد 14,091 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن 342 لوگ ٹھیک بھی ہوۓ ہیں جس سے شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد 8,610 ہوگٸ ہے جبکہ ایک دن میں 18 لوگوں کی موت ہوئی اب تک کل 417 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 5,064 ہے۔
—————————————
*کل ایک نئے کیس کے ساتھ اعظم گڈہ میں کل مریضوں کی تعداد ہوئی 167*
واضح ہوکہ اعظم گڈہ میں ہر روز ایک ایک کیسے ملتے جا رہے ہیں کل پھر ایک نیا کیس سامنے آیا جس کے بعد یہاں کل مریضوں کی تعداد 167 ہوگئی جس میں 23 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ 6 کی موت ہو چکی ہے۔