زندگی ایک عظیم نعمت ھے محمد سمیع اللہ شیخ

زندگی ایک عظیم نعمت ھے

محمد سمیع اللہ شیخ

زندگی خدا کی دی ہوئی ایک عظیم نعمت ھے اگر انسان پیدائش سے لیکر موت تک سجدے میں پڑا رہے تو بھی زندگی کی ایک سانس کا حق ادا نہیں کر سکتا
زندگی نام ھے ایک آزمائش کا زندگی میں مصیبتیں آتی ہی رھتی ہیں زندگی مصائب کا مسکن ھے مگر اسکا مطلب یہ نہیں کہ زندگی کو خود سے ختم کرلیا جاۓ
موت کسی بھی مسلۓ کا حل نہیں ھے خودکشی کرنا ب یہ بزدلوں کی علامت ھے بہادروں کا کام نہیں بہادر انسان وہی ھے جو مصیبتوں سے لڑ کر آگے نکلے نہ کہ مصیبتوں کے آگے گھٹنے ٹیک دے
بہت افسوس ہوا جب مجھے یہ خبر ملی کی بالی ووڈ ایکٹر شسانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی
پتا نہیں کون سی ایسی مصیبت آگئی کہ جسکا حل موت تھی
***تمام احباب سے گزارش ھے کہ یہ ا عتراض نہ کریں کہ ایک مولوی بالی ووڈ ایکٹر کی موت پر سوگ منا رہا ھے مجھے ایک نوجوان کی موت پر افسوس ھے اب وہ چاہے بالی ووڈ ایکٹر ہو یا کوئی عام آدمی
اصل کہنے کا مقصد یہ ھے کی موت کسی مسلۓ کا حل نہی ھے ***مجھے ماجد دیوبندی کا ایک شعر بہت یاد آرہا ھے

***زندگی کیا ھے ایک فسانہ ھے ***
***اشک پی پی کے مسکرانا ھے ***