مولانا رفیق قاسمی مرحوم سابق کل ھند سکریٹری شعبہ اسلامی معاشرہ جماعت اسلامی ھند آج دھلی میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ھو گیا
مولانا رفیق قاسمی مرحوم سابق کل ھند سکریٹری شعبہ اسلامی معاشرہ جماعت اسلامی ھند آج دھلی میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ھو گیا
انا لله وانا اليه راجعون
مولانا مرحوم کی پیدائش 1375ھجری میں بلرام پور میں ھوئ اور ابتدائی تعلیم گونڈہ کے مدرسہ فرقانیہ میں حاصل کی ،
اسکے بعد حصول علم کے لیے علم دوست نگری دیوبند کا رخ کیا اور دارالعلوم دیوبند سے سند فضیلت حاصل کی،
اسکے بعد مولانا موصوف جماعت اسلامی ھند سے منسلک ھوکر تقریباً 50پچاس برس ملک و ملت کی خدمات انجام دیتے رھے
مولانا اپنی عمر کے 75پڑاؤ پورا کرکے اس دار فانی سے دار باقی کی طرف کوچ کر گئے
"سب ٹھاٹھ پڑا رھ جائیگا جب لاد چلیگا بنجارہ ”
مولانا مرحوم جماعت اسلامی کے کئیں اھم عھدوں پر فائز رھے جن میں یوپی کے حلقہ امیر اور ناظم بھی رھے
آل انڈیا ملی کونسل ضلع سھارنپور کے صدر مولانا ڈاکٹر عبد المالک مغیثی نے مولانا کے انتقال پر گھرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ مولانا رخصت ھونے سے ملت کا بڑا خسارہ ھوا ھے ،کیونکہ مولانا ملت کے تمام طبقات میں یکساں مقبول تھے اور انکی امت کے لیے اجتماعیت و یکجائیت کی قربانیوں کو فراموش نھی کیا جا سکتا
ملک و ملت میں امن و امان و اور نظریاتی اختلاف کے باوجود باھمی اتحاد و اتفاق رھے یھی مولانا کو سچا خراج عقیدت ھوگا
جاری کردہ۔ شعبہ نشر و اشاعت
آل انڈیا ملی کونسل ضلع سھارنپور
ھیڈ آفس۔جامعہ رحمت گھگھرولی