ملی کونسل ضلع سہارن پور کی کوشش سےمغربی بنگال، آسام و تری پورہ جانے والی ٹرین میں مندرجہ دیل مدارس کے سینکڑوں طلباء سوار ہوئے

اسٹاف رپورٹر(سہارنپور )

مغربی بنگال، آسام و تری پورہ جانے والی ٹرین میں مندرجہ دیل مدارس کے سینکڑوں طلباء سوار ہوئے ۔ دارالعلوم نظامیہ مگن پورہ، مدرسہ فیض ہدایت درگلزارِ رحیمی خانقاہ راءپور ، جامعہ مظاہر علوم سہارن پور،دارالعلوم رشیدیہ مہسری، جامعہ اسلامیہ ریڑھی، مدرسہ شاہ بہلول، جامعہ ظفرالعلوم طاہرپور، مدرسہ فیض ہدایت رحیمی قصبہ راءپور، ملی کونسل ضلع سہارن پور کی کوشش سے الحمدللہ سفرپر روانہ ہوئے ،ضلع اقلیتی افسر بھرت سنگھ گوڈ نے گزشتہ رات یہ ذمہ داری عبدالمالک مغیثی خادم ملی کونسل کو سونپی، ازلان شاہ کی محنت کوبھی دخل ہے اور ملی کونسل ضلع سہارنپور کی جانب سے مختلف مدارس کے طلباء کے لئے فلٹرپانی کی بوتلیں ، بسکٹ کے پیکٹس سفر کیلئے اور کھانے کا انتظام کیاگیا، ملی کونسل کی خدمت گار ٹیم جس میں قاری ثوبان، قاری وسیم، محمد شعیب، تبارک علی وغیرہ نے تعاون کیا ۔