افریقہ میں اب تک 284 افراد کی موت، 7028 متاثر 55 رکنی افریقی ممالک کی میڈکل ایجنسی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) نے بتایا کہ کورونا وائرس اب تک تقریبا 50 افریقی ممالک میں پھیل چکا ہے

ادیس ابابا: افریقہ میں کورونا وائرس ‘كووڈ -19’ کے کیسز بڑھتے ہی جا ر ہے ہیں اور اس وائرس کی زد میں آنے سے اب تک 284 افراد ہلاک جبکہ تقریبا 7028 لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔ افریقہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (افریقہ سی ڈی سی) نے جمعہ کو روز یہ جانکاری میڈیا کو دی۔ سی ڈی سی 55 رکنی افریقی ممالک کی ایک میڈکل ایجنسی ہے۔ اس نے بتایا کہ کورونا وائرس اب تک تقریبا 50 افریقی ممالک میں پھیل چکا ہے۔

سی ڈی سی نے بتایا کہ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے 1462 کیسز، الجیریا میں 847 اور مصر میں 779 کیس درج کئے گئے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ براعظم میں اب تک 779 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 221 سے 284 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ افریقی یونین نے اس وبا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے 27 جنوری کو ہی اپنے ہنگامی آپریشنز سنٹر اور حادثاتی نظام کو شروع کر دیا تھا۔