کیا یوگی حکومت مسلمانوں کی محسن ہے۔۔۔؟ قبلہ کلب جواد سے ایک سوال




ایم ودود ساجد


نوٹ : ایک دست بستہ گزارش۔۔۔تبصرہ ضرور فرمائیں لیکن کوئی مسلکی یا طبقاتی لعن طعن نہ کریں ۔۔۔
تین برس قبل جب یوپی میں اکھلیش حکومت کا خاتمہ ہواتھا اور یوگی حکومت نے باگ ڈور سنبھالی تھی تو مولانا کلب جواد نے ایک بیان میں فرمایا تھا کہ ظالم حکومت سے نجات مل گئی ۔۔۔
اس سلسلے میں ‘ میں نے ایک مختصر سی تحریر لکھی تھی۔۔۔ آج وہ تحریر اس سوال کے ساتھ دوبارہ پیش کر رہا ہوں کہ اب قبلہ کلب جواد صاحب کا کیا خیال ہے۔۔۔۔ ممکن ہے کہ کچھ تبدیل ہوا ہو۔۔۔۔۔
17 مارچ 2017 کی تحریر ۔۔۔۔۔۔۔
"………طفلانہ شرارت-8ایم ودودساجد
نوٹ: زیر نظر تصویر لکھنؤ کی ہے جہاں——ظالم سماجوادی حکومت سے نجات پانے کی خوشی میں منعقد "یوم نجات” کے موقع پر جلوس عمامہ نکالا گیا۔۔۔کہتے ہیں کہ مولانا رضا حسین نے عہد کیا تھا کہ جب تک ‘اس ظالم حکومت’ کا خاتمہ نہیں ہوجاتا وہ عمامہ نہیں پہنیں گے۔۔۔لہذا ظالم حکومت کے خاتمہ پر مولانا کلب جواد نے انہیں عمامہ پہنادیا۔۔۔۔۔
اب آئیے دیکھتے ہیں اس موقع پر قبلہ مجتہدالعصر حجت الاسلام والمسلمین حضرت مولانا کلب جواد صاحب نے کیا فرمایا ہے:
"….ظالم حکومت سے ملی عوام کو نجات۔۔۔۔”
جواب آں غزل:
اور اب ہم جیسے مظلوموں کی حکومت آگئی ہے جو ظالموں سے چن چن کر انتقام لے گی۔۔۔؟ واہ ۔۔۔۔صد مبارک قبلہ۔۔۔۔واقعی کتنے نیک دل ہیں مودی’ ساکشی’ سوم’ بالیان’ یوگی’ گری۔۔۔۔۔ اور کیسا اچھا سلوک کیا انہوں نے دادری میں ‘ مظفر نگر میں’ گجرات میں ‘ سہارنپور میں ‘ اعظم گڑھ میں ۔۔۔۔۔مسلمان تو بلا وجہ ہی انہیں کوستے ہیں ۔۔۔سمجھتے ہی نہیں کہ کون ظالم ہے اور کون ہمارا محسن ہے۔۔۔اب ظالموں سے نجات مل گئی ہے اور ہمارے محسنوں کی حکومت آگئی ہے۔۔۔۔

ReplyForward