بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹو میں اضافہ کئے جانے کو کانگریس پارٹی نے حکومت کی عوام کے ساتھ لوٹ قرار دیا
ئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی مصنوعات کی فیس میں تین تین روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے پٹرول پر روڈ سیس ایک روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر خصوصی ایکسائز ڈیوٹی کو دو روپے سے بڑھا کر آٹھ روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر چار روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلہ کے بعد بین الاقوامی سطح پر قیمتوں کی کمی کا فائدہ صارفین کو نہیں مل پائے گا۔ کانگرس نے اس پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کی طرف سے ’کھلی لوٹ‘ قرار دیا ہے۔
ہلی کانگریس کے سینئر رہنما اجے ماکن اس حوالہ سے پریس کانفرنس کی اور حکومت پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں تیل کی قیمتوں کو بازار سے منسلک کر دیا گیا ہے جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں کے کم ہونے اور زیادہ ہونے پر صارفین کو دئے جانے والے تیل کی قیمت بھی کم یا زیادہ ہوتی ہے لیکن حکومت نے ایکزائز ڈیوٹی زیادہ ہونے پر حکومت صارفین کو ملنے والے فائدہ کو اپنی جیب میں ڈالنا چاہتی ہے۔
