وکیل خان سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری نامزد
مہاراشٹر و ممبئی سماج وادی پارٹی کے صدر ابو عاصم اعظمی ایم ایل اے نے مختلف سماجی تنظیموں سے جڑے سر گرم سماجی و سیاسی کارکن کانگریس کے سینئیر لیڈر وکیل خان کو سماج وادی پارٹی میں شامل کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کا جنرل سکریٹری نامزد کیا ہے ۔وکیل خان مہاراشٹر پردیش کانگریس( ہیومن رائٹس ڈپارٹمنٹ) کے آرگنائزر سکریٹری کے طور پر کام کر رہے تھے ممبئی کانگریس کے آپسی گروپ بندی سے نالاں ہوکر وکیل خان نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔یاد رہے کہ وکیل خٓان دو بار ممبئی میونسپل کارپوریشن کا کانگریس پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے الیکشن بھی لڑ چکے ہیں پہلی بار ۱۹۹۵ میں اور دوسری بار ۲۰۱۲ میں،ان دونوں الیکشن میں کانگریس کی آپسی گروپ بندی کا شکار ہوکر شکست سے دوچار ہوئے۔مہاراشٹر سرکار نےسلم امپرومنٹ اڈوائزری کمیٹی (ٹرامبے اسمبلی حلقہ) کے ممبر کے طور پر نامزد کیا تھا اسی طرح انہیں بھارت سرکار نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا مہاراشٹر ریجن کے ممبر کے طور پر ۳ سال کے لئے نامزد کیا تھا۔سابق ریاستی وزیر پروفیسر جاوید خان کے آمرانہ رویئے کی وجہ سے وکیل خان ۱۹۹۵ میں سماج وادی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۱۹۹۵ کے اسمبلی الیکشن میں ٹرامبے اسمبلی حلقہ کے تقریباً تمام کانگریسی لیڈران نے پروفیسر جاوید خان کے خلاف کام کیا تھا جس کی وجہ سے انکی شکست ہوئی تھی۵ سال تک وکیل خان ابو عاصم اعظمی کے شانہ بشانہ رہے۲۰۰۰ میں کانگریس کے قد آور لیڈر گروداس کامت کے اصرار پر وکیل خان پھر کانگریس میں شامل ہوگئے تھے ۔وہ علاقے کی مشہور شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی نہ کوئی پروگرام کرتے رہتے ہیں ایک اچھے آرگنائزر کے طور پر بھی یہ مشہور ہیں۔ابو عاصم اعظمی کی قیادت میں وکیل خان سماج وادی پارٹی کو مزید فعال بنانے میں اہم کردار ادا کرینگے ایساسماج وادی پارٹی کے کارکنان کا کہنا ہے۔
Show quoted text