روسی صدر ولادیمیر پوتن نے رواں ہفتے کہا کہ وہ مزید دو مدت تک صدر رہنے کی اجازت فراہم کرنے والے قانون کی حمایت کریں گے۔
روس کا آئین فی الوقت اس کی ممانعت کرتا ہے۔
الجیریا سے زمبابوے تک حکمرانوں کی ایک طویل فہرست ہے جو اپنا عہدہ چھوڑنے سے انکاری نظر آتے ہیں۔
تو آخر اقتدار میں ایسا کیا ہے جس کے لیے لوگ قانون بدلنے اور توڑنے پر بھی آمادہ رہتے ہیں؟