عالمی برادری کرونا وائرس کی روک تھام میں ایران کیساتھ کھڑے رہے: پاکستان

ان خیالات کا اظہار سینیٹر "خوشبخت شجاعت” نے آج بروز بدھ کو پاکستانی سینٹ میں قائمہ کمیٹی برائے صحت کے امور کے اجلاس کے موقع پر ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اقدار اور لطف ہمسایگی نے باہمی تعلقات کو اور مضبوط بنادیا ہے۔

پاکستانی خاتون سینیٹر نے ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں پر افسوس کا اظہار کردیا۔

شجاعت نے ایرانی عوام کی صحت کیلئے دعا کی اور کہا کہ پاکستانی حکام کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایران سے تعاون کیلئے ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوگیا ہے اور متعلقہ اداروں نے اس بحران پر قابو پانے کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔

 واضح رہے کہ پاکستانی سینٹ کے سربراہ "محمد صادق سنجرانی” نے بھی گزشتہ ہفتے کے دوران، پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کیساتھ ایک ملاقات میں کرونا وائرس کی روک تھام میں ایرانی حکام کی کوششوں کو سراہا۔

اس کے علاوہ پاکستانی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی حکام کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اس حوالے سے ایران سے تعاون پر تیار ہے اور سنجیدگی سے ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

عایشہ فاروقی نے ایرانی حکومت اور عوام سے بھی یکجہتی کا اظہار کردیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں اب تک 19 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور وہ ابھی اسلام آباد، کراچی اور کویٹہ میں قرنطینہ مراکز میں ہیں۔