عراق میں دو امریکی دہشتگرد فوجی ہلاک ہوگئے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے عراق میں اپنے دو دہشتگرد فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ کل بروز پیر عراق میں دو امریکی دہشتگرد فوجی ہلاک ہو گئے تاہم پنٹاگون نے اس سلسلے میں مزید کچھ نہیں کہا کہ یہ فوجی کس علاقے میں ہلاک ہوئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں امریکی فوجیوں کی شناخت اس وقت تک سامنے نہیں لائی جائے گی جب تک ان کے اہلخانہ کو اطلاع نہیں دے دی جاتی ۔