NPR CAA،NRC قانون کی مخالفت کرتے ہوئے بھیم آرمی سولاپور یونٹ کے ممبران نےوزیر (پالک منتری) سنجے گائیکواڑ کومیمورنڈم دیا.
رخسانہ قلیدار، سولاپور آمنا سامنا میڈیا
سولاپور:- شہیر میں بھی NPR CAA،NRC قانون کی مخالفت کرتے ہوئے بھیم آرمی سولاپور یونٹ کے ممبران نے مل کر ۲۲فروری صبح ۹ بجے سولاپورضلع کے وزیر (پالک منتری) سنجے گائیکواڑ سے ملاقات کر کے NPR قانون کی مخالفت کرنے کی تجویزپیش کی اور میمورنڈم دیا. NPRجو ہندوستان میں رہنے والے باشندوں کی آبادی کا ایک رجسٹر ہوتا ہے اسے گرام پنچایت٬تحصیل٬ریاست٬ضلع کے مقام پر تیار کیا جاتا ہے ۱۹۵۵ اور سیٹیزن شپ رولس ۲۰۰۳ کے دفعات NPR Register تیار ہوتا ہے تو اس قانون کے مخالفت کرنے کے لیے بھیم آرمی نے اس قانون کی مخالفت درج کی۔

وفد نے مانگ کی کہ انھیں,. 2010 کا NPR قانون ہی چاہیے نہ کہ جو نیا CAA اور NRCسے یہNRP قانون جوڑا جارہا ہے یہ نہیں چاہیے کیونکہ ۲۰۱۰ کے NPR قانون میں ۱۵ پوائنٹ کا data شامل کیا گیا ہے جس میں اپنے آباؤاجداد کا نام ان کی پیدائش اور جگہ یہ سب معلومات نہیں مانگی گئی تھی لیکن اب 2021 کی مردم شُماری میں اپنے آباؤ واجداد کی پیدائش اور جگہ کا ثبوت دینا ہوگا ۔ وفد کا پلک منتری سے یہی کہنا ہے کہ کیا اب ہم ہمارے ہندوستانی ہونے کا ثبوت پیش کرے؟ اور انھوں نے پالک منتری سےکہا کے NPR قانون ہٹا دیا جائے۔کیونکہ آب جو 2021 میں مردم شُماری ہوگی تو اس میں 2010 کے قانون پر عمل کیا جائے نہ کہ اس نئے قانون پر جو یہ ۳ سوالات پوچھے جائینگے۔
تو پالک منتری نےکہا کے آپ نے اپنی درخواست پیش کی ہےآپ نے اپنا کام کیا اب میں اپنا کام کرونگا اور بات آگے تک پہنچا دونگا –
اس وفد میں درشن گائیکواڑ، رومانہ باگوان،عظمی فردوس پٹھان،نسیم شکلگر ، فردوس پٹیل اور نازیہ قاضی شامل تھی