سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی مخالف محاذ نے آج کے بھارت بند کی حمایت کی

سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی مخالف محاذ نے آج کے بھارت بند کی حمایت کی

مسافر خانہ میں واقع ممبئی امن کمیٹی کے دفتر میں  محاذ کیشریک کنوینروں کی میٹنگ میں 29 / جنوری کے بند کو بھی تائید

ممبئی: سی اے اے، این پی آر اور این آر سی مخالف محاذکی مہاراشٹر شاخ نے 24 / جنوری کے بھارت بند کی حمایت کی ہے یہ فیصلہ 21 / جنوری 2020 ممبئی امن کمیٹی دفتر مسافر خانہ میں محاذ کے شریک کنوینروں کی میٹنگ میں لیا گیا تھا۔ مذکورہ میٹنگ میں کئی اور بھی فیصلے لئے گئے اور اس میں اس کا اعادہ کیا گیا کہ موجودہ بحران کیخلاف جو بھی عوامی تحریک اٹھے گی اسے محاذ اپنی حمایت سے تقویت دینے کی بھر پور کوشش کرے گا۔ محاذ کی میٹنگ میں مولانا محمود دریا بادی، حافظ سید اطہرعلی، حسیب بھاٹکر، ڈاکٹرسلیم خان، حلیم اللہ قاسمی، مولانا اعجازکشمیری، فریدشیخ، ونیت وچارے اور ونچت بہوجن اگھاڑی سے ریکھا ٹھاکر سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
میٹنگ میں محاذ کے شریک کنوینروں نے بالاتفاق یہ تجویز بھی پاس کی کہ 26 / جنوری 2020 یوم جمہوریہ کے موقعہ پر صبح 8:45 بجے عوام مسافر خانہ چوک پرپرچم کشائی کی تقریب میں شریکہوکر عوام مخالف حکومت کو مضبوط اور راست پیغام دینے کی کوشش کو تقویت پہنچائیں۔شرکا نے کہا کہ سی اے اے، این پی آراور این آر سی مخالف محاذ ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے 24 /جنوری اور 29 / جنوری کو وامن میشرام کی جانب سے بھارت بند کی مکمل طور سے حمایت کرتا ہے۔عوامی تحریک کو مزید فعال اور حکومت کو متوجہ کرنے کیلئے محاذ نے 15 /فروری 2020 کو آزاد میدان میں 2 بجے سے 5 بجے کے درمیان شدید عوامی احتجاج کا اعلان بھی کیا۔
واضح ہو کہ مذکورہ سی اے اے، این پی آر اور این آر سی محاذ کا قیام مرکزی سطح پر دہلی میں ہوا اس کے بعد پانچ سے زائد ریاستوں میں بھی اس کا قیام ہوا ہے اور مزید کئی ریاستوں میں اس کے قیام کی کوشش ہورہی ہے تاکہ موجودہ عوامی تحریک کو ٹھوس رخ، موثر قیادت اور مرکزیت دی جاسکے۔مہاراشٹر میں محاذ کا قیام 10 /جنوری کو عمل میں آیا تھا جس میں 65 سے زیادہ سماجی اور حقوق انسانی کی تنظیموں اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔ جہاں محاذ نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ الگ سے کوئی تحریک نہیں ہے بلکہ جو عوامی تحریک جاری ہے اس کی حمایت کرے گی اور اسے مزید مستحکم اور موثر بنانے کیلئے کام کرے گی۔

Attachments area