کونڈوا کی احتجاجی خواتین سے اظہار یک جہتی کیلئے سورا بھاسکر کی شرکت

کونڈوا کی احتجاجی خواتین سے اظہار یک جہتی کیلئے سورا بھاسکر کی شرکت
پونے : پونے کے کونڈوا میں شاہین باغ کی طرز کے احتجاج کو دس دن سے زیادہ ہوگئے مگر شاہین باغ کی خواتین کی طرح ان کے حوصلوں میں بھی کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔ اس دوران معروف فلمی اداکارہ سورا بھاسکر بھی اظہار یکجہتی کیلئے پہنچیں ۔شہر پونا کے معروف علاقہ کونڈوا میں پچھلے کئی دنوں سے سی اے اے اور این آرپی کے خلاف جاری احتجاج میں خواتین پچھلے دس دنوں سے دھرنا دے رہی خواتین سے اظہار یکجہتی کے لئے سورا بھاسکر ان کے درمیان پہنچیں اور خواتین کی حوصلہ افزائی کی ۔اس موقعہ پر سورا بھاسکر نے کہا کہ اب ہندوستان کی خواتین جاگ چکی ہیں ، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر آپ تمام خواتین اس وقت سڑکوں پر آتیں جب اخلاق کا قتل ہوا تو حکومت اس طرح کے کالے قانون کو لانے کی ہمت نہیں کرتی ۔ انہوں نے بچوں کو ساتھ لیکر بہت سے انقلابی نعرے بھی لگائے ۔