جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتایج سیکولزم کی جیت۔ عوام قابل مبارکباد: ڈاکٹر منظور عالم

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتایج سیکولزم کی جیت۔ عوام قابل مبارکباد: ڈاکٹر منظور عالم
نئی دہلی
جھاڑکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج سیکولزم کی جیت اور فرقہ پرستی کی ہار ہے۔ جھارکھنڈ کے عوام نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے پورے ملک کو یہ میسج دیا ہے کہ سیکولرزم ، جمہوریت اور امن و آشتی کا فروغ فروغ ہندوستان کی مٹی میں شامل ہے ۔اور وہ لوگ زیادہ دنوں تک برسراقتدار نہیں رہ سکتے ہیں جو ہندوستان کی فطرت کے خلاف کام کرتے ہیں ہی نفرت کو بڑھاوا دیتے ہیں ہیں اور سماج کی ہم آہنگی بگاڑنے کا کام کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جھارکھنڈ کے عوام قابل مبارکباد ہیں جنہوں نے سیکولرزم اور جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کا فریضہ نبھایا اور ان لوگوں کو ووٹ نہیں کیا جنہوں نے سماج کو بانٹنے کا کام کیا ہے۔
جمہوریت اور سیکولرزم ہندوستان کی خمیر میں شامل ہے ہے اور اسی لئے یہاں کے لوگوں نے سیکولر اقدار کے حامل رہنما اور اس طرح کی پارٹیوں کو جتانے کا کام کیا ہے۔ جھارکھنڈ کا رزلٹ بتاتا ہے کہ بھلے ہی آپ کا کسی سے اختلاف ہو لیکن وہ بنیادی طور پر جمہوریت کو مضبوطی فراہم کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد منظور عالم نے مزید کہا کہ جھارکھنڈ کے عوام نے وزیراعظم کے راشٹرواد جیسے ایشوز کو مسترد کردیا ہے۔ رام مندر، این آر سی متنازع شہریت قانون اور مسلم مخالف بیان کو مسترد کردیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی ہوا ہے کہ انہوں نے علاقائی مسا ئل کی بات کرنے والے لیڈروں کو ترجیح دیا ہے۔