انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ حضرت مولانا سجاد صاحب نعمانی دامت برکاتہم کے بھائی بے باک ومشہور صحافی جناب حفیظ نعمانی صاحب اب ہمارے درمیان نہیں رہے

انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ حضرت مولانا سجاد صاحب نعمانی دامت برکاتہم کے بھائی بے باک ومشہور صحافی جناب حفیظ نعمانی صاحب اب ہمارے درمیان نہیں رہے

انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور متعلقین بالخصوص حضرت مولانا سجاد صاحب نعمانی دامت برکاتہم کو صبر جمیل عطاء فرمائیں آمین ۔ وہ پچھلے چند دنوں سے شدید بیمار تھے۔مرحوم حفیظ نعمانی اردو صحافیوں کی اس نسل کے آ خری چراغ تھے جس نے آزادی کے بعد ہندوستانی مسلمانوں کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیا۔ حفیظ نعمانی صاحب نے سچ لکھنے کی پاداش میں قیدو بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار کی تحریک کے دوران ” ندائے ملت” کا مسلم یونیورسٹی نمبر شائع کرنے کی پاداش میں انھیں گرفتار کیا گیا اور وہ کئی مہینے جیل میں رہے۔
محترم حفیظ نعمانی مولانا منظور نعمانی رح کے فرزند ارجمند تھے۔ انھوں نے کئی اخبارات وجرائد کی ادارت کے فرائض انجام دئیے۔ پچھلے کئی برسوں سے ملک کے اہم روزناموں میں ان کے بے لاگ مضامین تواتر کے ساتھ شائع ہورہے تھے۔ زبان وبیان کے ساتھ ساتھ ملک وملت کی تاریخ پر ان کی گرفت بہت مضبوط تھی۔