گوا – سیمینار میں خواتین کے اردو ادبی خدمات پر روشنی
تحریر: عمران انعامدار
پنجم، گوا
اردو زبان کے فروغ کے لئے حسنین ایجوکیشن اینڈ فیلوشپ سوسائٹی اور نیشنل کونسل براءے فروع اردو نے 7 دسمبر کو ایسٹیلہ ہال، میرامر بیچ، پنجم میں خواتین کا کردار کے سلسلے میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیاتھا.
سیمینار کا افتتاح تعلیمی شعبہ کی ڈائریکٹر وندنا راؤ ، ڈاکٹر عقیل احمد (ڈائریکٹر این سی پی یو ایل) ڈاکٹر فوزیہ رباب ، ڈاکٹر آفرین شیخ اور سلیمان کرول کی موجودگی میں ہوا۔
استقبالیہ تقریر میں آرگنائزر ڈاکٹر آفرین نے تمام مہمانان اور حاضرین کا خیرمقدم کیا اور اس سیمینار کے لئے مالی مدد کرنے پر این سی پی یو ایل کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گوا میں ہر سطح پر اردو کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں ہمیں صرف سب کا تعاون اور حکومت کے اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔
معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر طاہرہ شیخ نے صالح عابد حسین ، عصمت چغتائی اور نور العین کی اردو ادب میں شراکت کی زکر کیا. اور بچپن میں مطالعہ کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔
گوا میں مقیم شخصیت رخسانہ شاہ نے گوا میں اردو لاءبرری کی ضرورتوں پر زور دیا ، اور گوا میں اردو کو بہتر انداز میں فروغ دینے کے لئے اردو طلبہ کے لئے باقاعدہ اردو نصابی کتب کی فراہمی کی گزاش کی.
اردو کے نامور شاعرہ ڈاکٹر فوزیہ رباب (گوا) ، ڈاکٹر زلی ہما اور ڈاکٹر صادقہ نواب سحر ، ڈاکٹر شرفنہار نے بھی خطاب کیا اور اردو ادب میں خواتین کی خدمات کے بارے میں بتایا-
نظامت کے فراءض فہمیدہ خان اور سلیمان کرول نے انجام دءے۔ اس سمینار میں گوا کے لگ بھگ 150 اردو دوست اور اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔