اکولہ میں ’حیات طیبہ صل اللہ علیہ وسلم‘ کتاب کی عوامی سطح پر مطالعہ کی مہم لیکچر سیریز اور انعامی مقابلہ
اکولہ میں ’حیات طیبہ صل اللہ علیہ وسلم‘ کتاب کی عوامی سطح پر مطالعہ کی مہم
لیکچر سیریز اور انعامی مقابلہ
جماعت اسلامی اکولہ کی جانب سے ماہ ربیع الاول کے آغاز سے قبل ہی عوامی سطح پر یہ اعلان کر دیا گیا تھا کہ اس ماہ مبارک میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ کو پڑھنے۔سمجھنے آور عمل کی تحریک پیدا کرنے کی غرض سے ابو سلیم محمد عبد الحی صاحب کی مختصر مگر انتہائی جامع کتاب ’حیات طیبہ‘ کا انتخاب کیا گیا ۔ کتاب کا مطالعہ کرنا ہے۔کتاب کو مزید سمجھنے اور سمجھانے کے لیے
اکولہ شہر کے قلب میں واقع مسجد مومن پورہ میں چار لکچرس کا اہتمام بھی کیا گیا۔۔جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔۔ اسی طرح مطالعہ سیرت کا شوق مزید پروان چڑھانے کے لئے ایک دلچسپ انعامی مقابلہ کا بھی اہتمام کیاگیا۔۔ ’حیات طیبہ کتاب پڑھیں ۔ لکچرسنیں ۔ سوالیہ پرچہ حل کریں ۔ اور انعام پائیں‘
اس کے لیے تین سینٹر قائم کئے ۔ تینوں سینٹر پر حیات طیبہ کتاب اور سوالیہ پرچہ فراہم کیاگیا ۔ 950 افراد نے کتابیں اور سوالیہ پرچہ حاصل کیا ۔ سوالیہ پرچہ حل کرکے واپس اسی سینٹر پر جمع بھی کروایا۔۔ اور مورخہ 27 نومبر کو جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔۔ اس جلسے میں ڈاکٹر جاوید مکرم صدیقی صاحب۔مفتی اشفاق قاسمی صاحب۔۔ طفیل احمد ندوی صاحب نے موجودہ حالات میں آپ صل اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے رہنمائی اس موضوع پر خطاب فرمایا ۔ اور آخر میں انعامی مقابلے کے شرکاء کو انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کے گئے ۔ 30 سال سے کم عمر اور 30 سال سے زاہد عمر اس طرح دونوں گروپس میں اول دوم اور سوم انعام بالترتیب 10000 ہزار 5000 ہزار اور3000 ہزار نقد دیا گیا ۔ اسی طرح مزید 21 افراد کو 1000 ہزار روپیے (فی کس) کے اعزازی انعامات بھی دیے گئے ۔ الحمد للّٰہ عوامی سطح پر اس مکمل پروگرام کافی پسند کیا گیا۔۔۔
