گوا۔ این سی پی یو ایل اردو ادب میں خواتین کے کردار سے متعلق سیمینار کا انعقاد کرے گی ، اردو کی مشہور شاعرہ فوزیہ رباب (گوا) ، ڈاکٹرظلِ ہما، ڈاکٹرمسرت (نئی دہلی) ، ڈاکٹر صادقہ نواب ، ڈاکٹر شرف نہار (اورنگ آباد) جیسی شخصیات کو مدعو کیا ہے

گوا۔ این سی پی یو ایل اردو ادب میں خواتین کے کردار سے متعلق سیمینار کا انعقاد کرے گی


عمران انعامدار پنجم ، گوا  

اردو زبان کے فروغ کے لئے قومی کونسل سات دسمبر کو ایسٹیلہ ہال میں "اردو ادب کے فروغ میں خواتین کا کردار پر سیمینار کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔   حسنین  ایجوکیشن اینڈ فیلوشپ سوسائٹی ، پنجم بھی اس ایک روزہ ایونٹ کا منتظم شراکت دار ہے۔

 اس سیمینار کے کنوینر سلیمان کرول نے بتایا کہ اس کا اصل مقصد گوا میں اردو زبان کو فروغ دینا اور اردو ادب میں خواتین کے کردار کو اجاگر کرنا ہیں۔  انہوں نے کہا ، اردو ادب ایک سمنرر ہے اور اس میں خواتین کا بھی اتنا ہی حصہ ہے۔  گوا انگریزی زبان کے لئے جانا جاتا ہے لیکن ہمارے یہاں ہزاروں افراد ہیں جن کی مادری زبان اردو ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ پانچ اردو ہائی اسکول اور مختلف پرائمری اسکول کام کررہے ہیں اور اردو میڈیم کے ذریعہ تعلیم فراہم کررہے ہیں۔

 سلیمان کرول  نے ریاست کے تمام اساتذہ ، طلبہ اور اردو سے محبت کرنے والوں سے بھی اس تقریب میں شرکت کی اپیل کی۔

آرگنائزر ڈاکٹر آفرین شیخ نے کہا کہ ہم گوا کے لوگوں کے سامنے زیادہ بہتر طریقے سے اردو ادب کا تعارف کروانا اور  ادب سے جڑی خواتین کو پہچاننا چاہتے ہیں .ہم نے اردو کی مشہور شاعرات فوزیہ رباب (گوا) ، ڈاکٹر زل ہما، ڈاکٹر مثرت (نئی دہلی) ، ڈاکٹر صادقہ نواب ، ڈاکٹر شرف نہار (اورنگ آباد) جیسی شخصیات کو مدعو کیا ہے

 آفرین نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر شیخ عقیل احمد (ڈائریکٹر این سی پی یو ایل) تقریب کی صدارت کریں گے اور ایم ایل اے مسز جینیفر مانسیرات نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے رضامندی سے اتفاق کیا ہے اور ڈائریکٹر ایجوکیشن وندنا راؤ مہمان خصوصی ہوں گی۔
 کسی بھی مدد کے لئے کال کریں
 (سلیمان کرول۔ 9545698529 ، شیخ نواز۔ 8806860182)