ممبئی میں آج شام 5 بجے ہوگی این سی پی-شیوسینا-کانگریس کی انتہائی اہم میٹنگ، ہوگا اتحادی لیڈر کا انتخاب ۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو امید این سی پی، کانگریس اور شیوسینا کی مہاراشٹرمیں حکومت


ممبئی میں سیاسی ہلچل کے درمیان کانگریس، این سی پی اور شیوسینا اراکین اسمبلی کی آج شام 5 بجے مشترکہ میٹنگ ہوگی۔ اس میٹنگ میں تینوں پارٹیوں پر مبنی تشکیل نئے اتحاد کے لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔

سابق وزیر اعظم اور کانگریس لیڈر ڈاکٹر منموہن سنگھ سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا این سی پی، شیوسینا اور کانگریس مہاراشٹر میں حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہوں گے؟ اس پر انھوں نے کہا کہ ’’مجھے امید ہے کہ یہ پارٹیاں مل کر حکومت بنائیں گی۔‘‘ ساتھ ہی آج سپریم کورٹ کے ذریعہ صادر فیصلے پر انھوں نے کہا کہ ’’ہم سبھی سپریم کورٹ کی عزت کرتے ہیں، ہمیں عدالت کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔‘‘