خرید و فروخت کے خوف سے شیوسینا ایم ایل اے ہوٹل میں جمع ! شرد پوار کی حالات پر گہری نظر

مہاراشٹر, 8 نومبر 2019 آمنا سامنا میڈیا : خرید و فروخت کے خوف سے شیوسینا ایم ایل اے ہوٹل میں جمع ! شرد پوار کی حالات پر گہری نظر

مہاراشٹر میں سیاسی رسہ کشی جاری ہے اور بی جے پی اور شیوسینا میں سے کوئی بھی اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اس درمیان شیوسینا نے اپنے اراکین اسمبلی کو رنگ شاردا ہوٹل میں جمع کیا ہے اور سب دو دن تک یہیں ٹھہریں گے۔ ایسا اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ دوسری طرف این سی پی سربراہ شرد پوار نے ابھی تک اپنے پتے صاف نہیں کیے ہیں اور سیاسی ماحول پر گہرائی کے ساتھ نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ مہاراشٹر میں اب اونٹ کسی بھی کروٹ بیٹھ سکتا ہے۔