اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں وکیل محمد ادریس کا گولی مار کر قتل
آمنا سامنا میڈیا پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے کریلی علاقے میں ایک وکیل کو گولی مارکر قتل کردیا گیا۔
پولس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ علاقے کے غوث نگر باشندہ وکیل محمد ادریس (32) ڈسٹرکٹ کورٹ میں پریکٹس کرتا تھا۔ دیر رات کچھ نامعلوم افراد نے انہیں گولی ماردی اور فرار ہوگئے۔ نازک حالت میں ادریس اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ وہ مستقل طور سے بارا تھانہ علاقے کے سیہنگا گاؤں کے رہنے والے تھے اور غوث نگر منا مسجد کے نزدیک کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس سلسلے میں پولس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کر کے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔
قومی آواز