جو طے ہوا تھا وہی لیں گے،
اس سے کم کا کوئی سوال نہیں: ادھو ٹھاکرے , سنجے راوت کی شردپوار سے ملاقات
جو طے ہوا تھا وہی لیں گے،اس سے کم کا کوئی سوال نہیں : ادھو ٹھاکرے , سنجے راوت کی شردپوار سے ملاقات
مہاراشٹر میں حکومت سازی سے پہلے بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان تلخی ختم ہوتی نظر نہیں آرہی ایک بار پھر شیو سینا کی طرف سے بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ شیو سینا قانون ساز پارتی کی میٹنگ میں پارٹی صدر ادھو ٹھاکرے نے اراکین اسمبلی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سے ابھی کسی معاملے میں بات نہیں ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر 50-50 فارمولے پر وزیر اعلیٰ سچ بول رہے ہیں تو کیا میں جھوٹ بول رہا ہوں؟ اس دوران انھوں نے صاف کیا کہ جو طے ہوا تھا وہی لیں گے، اس سے کم بالکل نہیں۔ اسی درمیان سنجے راوت کی این سی پی سربراہ شردپوار سے ملاقات نے مہاراشٹر کی سیاست میں نیا موڑ پیدا کردیا ہے ویسے اس ملاقات کو سنجے راوت نے رسمی ملاقات بتایا ہے