مسلمانNRCسےخوف زدہ نہ ہوں،سرکاری کاغذات زمینی دستاویزات کےبجاےتعلیمی تصدیقات کی بنیادپربنائیں:شاہنوازبدرقاسمی سہرسہ میں ووٹر ویری فیکیشن ورکشاپ کااہتمام،کوسی کمشنری کےسرکردہ شخصیات کی شرکت
سہرسہ،27ستمبر2019:شہرکےکوسی نواس ہوٹل کانفرنس ہال میں کوسی کمشنری کےسرکردہ علما،دانشوارن اورملی،سیاسی وسماجی شخصیات کی موجودگی میں ووٹر ویری فیکیشن،مردم شماری،این پی آراوراین آرسی سے متعلق ایک اہم ورکشاپ کااہتمام کیاگیاجس میں پٹنہ سے تشریف لائےبہاررابطہ کمیٹی کےسکریٹری جناب افضل حسین بطورخاص شریک ہوکرحاضرین کی بہرپوررہنمائی کی اورہرطرح کےسوالات کاتسلی بخش جواب دیا-
پروگرام کےداعی وژن انٹرنیشنل اسکول کےمنیجنگ
ڈائریکٹروسماجی کارکن شاہنوازبدرقاسمی نےسب سےپہلےاس ورکشاپ کےاغراض ومقاصدپرروشنی ڈالتےہوےتمام حاضرین کا شکریہ اداکیااورکہاکہ یہ کام وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نےکہاکہ مسلمانوں کوNRCسےخوف زدہ ہونےکی ضرورت نہیں ہے اپنےکاغذات کی درستگی میں بیداری سےکام لیں،انہوں نےکہاکہ اپنےسرکاری کاغذات زمینی پیپرکےبجاےتعلیمی تصدیقات اوراہم دستاویزات کی بنیادپربنائیں،کسی غلط فہمی کےبجاےسب سےپہلےاپناووٹر ویری فیکیشن ضرورکرائیں،انہوں نےکہاکہ کمشنری سطح پراس مہم کوکامیاب بنانےکیلےالگ الگ ٹیم بناکرہم لوگ گاؤں گاؤں جائیں گےاورلوگوں کی ہرممکن رہنمائی اوراس کام میں بہرپورتعاون کریں گے،ورکشاپ کاآغازقاری نوراللہ نعمانی کی تلاوت کلام پاک سےہوا_
مہمان محترم افضل حسین نےاپنے خصوصی خطاب میں کہاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ملک میں پہلی مرتبہ ووٹروں کی جانچ وتصدیق کاکام شروع کیاہے یہ ویری فیکیشن دراصل ان لوگوں کیلےہےجن کا نام ووٹرلسٹ میں ہےانہیں کسی غلط فہمی کاشکارنہیں ہوناچاہیےکہ ہمارا نام ووٹر لسٹ میں موجود ہےمجہےکیا ضرورت ہے دراصل یہ ویری فیکیشن ان ہی لوگوں کیلےہےجن کا نام پہلےسے موجود ہےانہوں نے کہاکہ ہمارے لوگ ووٹر ویری فیکیشن،نیشنل پاپولیشن رجسٹر(NPR)،مردم شماری2021اورنیشنل رجسٹربراےشہری(NRC) میں کنفیوز ہورہے ہیں جوصحیح نہیں ہے_NPR یکم اپریل 2020 سے30ستمبر2020تک ہوگا،مردم شماری کاکام2021 میں ہوناطےپایاہے،NRCکیلےابہی وزارت داخلہ کی جانب سےکوئی اعلان نہیں کیاگیاہے
افضل حسین نےواضح لفظوں میں کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سے قبل ووٹر جانچ و ویری فیکیشن کاکام یکم ستمبرسےشروع ہوچکاہےجو15اکتوبر2019کوختم ہوجاےگالہذا ہم ترتیب سےکام کریں،ان کاموں کوخلط ملط نہ کریں،انہوں نےیہ بہی بتایاکہ ووٹر ویری فیکیشن میں الیکشن کارڈ کےعلاوہ جوالیکشن کمیشن سےمنظورشدہ ہیں،ان8دستاویزات میں انڈین پاسپورٹ، آدھارکارڈ،راشن کارڈ،پین کارڈ،بینک پاس بک، ڈرائیورنگ لائسنس،کسان سناختی کارڈ،سرکاری ونیم سرکاری ملازمین کےشناختی کارڈ وغیرہ شامل ہیں قبل از وقت ان کاغذات کودرست کروالیں تاکہ آئندہ مرحلہ میں آسانی ہو_
ان کےعلاوہ صدرپروگرام مشہورعالم دین مولانامظاہرقاسمی،راجدلیڈر پروفیسرمحمدطاہر،ڈاکٹرمحمدطارق،تنظیم ائمہ مساجدکےصدرحافظ ممتازرحمانی،شاہدپرویز،فرودس عالم،مولانانعمت اللہ سوپول وغیرہ نےاظہارخیال کیاجبکہ امارت شرعیہ کےمعاون ناظم مولاناقمرانیس،دارالقضاء سہرسہ کےمقامی قاضی مولانایوسف قاسمی،جدیوضلع صدرمحی الدین راعین، سہرسہ بستی کےامام مولاناسہراب ندوی،راجدلیڈرمیررضوان،مولاناآفتاب ندوی،ٹرینرمحمدشمیم،صفہ پبلک اسکول سوپول کےڈائریکٹرمولانانہال ندوی،مولاناامان اللہ قاسمی،مولانارضوان مستقیم،شہزادعالم پہلام،آفتاب رحمانی،جاویدانورچاند،عفان قاسمی،ہدایت اللہ قاسمی، مولانااطہراقبال،اسعدمدنی،حافظ مستقیم رحمانی، مولانارضوان امام سیٹن آباد،مولاناحسین احمدقاسمی استاذمدرسہ قاسمیہ سمری بختیارپور سمیت درجنوں شخصیات موجودرہے،آخرمیں اصلاحی فاونڈیشن کےصدرنعیم صدیقی نےتمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا_
