تاجدار تاج اردو شعر و ادب کے بے تاج بادشاہ تھے انکی شاعری عہد حاضر کے لئے نہ صرف قابل تحسین ہے بلکہ قابل تقلید بھی ہے , ماہر نقاد, مصنف ممتاز شاعر ڈاکٹر کلیم ضیاء , جوگیشوری میں ادبی شعری نشست بیاد استاد شاعر تاجدار تاج رحمتہ الل

تاجدار تاج اردو شعر و ادب کے بے تاج بادشاہ تھے انکی شاعری عہد حاضر کے لئے نہ صرف قابل تحسین ہے بلکہ قابل تقلید بھی ہے , ماہر نقاد,  مصنف ممتاز شاعر ڈاکٹر کلیم ضیاء , جوگیشوری میں ادبی شعری نشست بیاد استاد شاعر تاجدار تاج رحمتہ اللہ
ممبئی 21 ستمبر,  اردو منچ ممبئ کے زیر اہتمام بتاریخ 20 ستمبر 2019 بروز جمعہ بعد نماز مغرب  بمقام یونیورسل گارڈن جوگیشوری ویسٹ میں معروف استاد شاعر تاجدار تاج رحمتہ اللہ کی یاد میں ایک شام عالی جناب استاد شاعر عبدالاحد ساز صاحب کی صدارت میں ادبی نشست  منعقد کی گئی اس باوقار تقریب کی نظامت کے فرائض معروف شاعر اور ناظم مشاعرہ یوسف دیوان نے ادا کیے سابق بیٹ آفیسر ممبئی مہانگر پالیکا محمود خان اور شبلی نعمانی ہائی اسکول ٹرسٹی انوار اعظمی نے اردو کی شمع روشن کر کے باضابطہ اس پر وقار تقریب کا افتتاح کیا – افتتاحی تقریر تاجدار تاج رحمتہ اللہ کے فرزند راشد عظیم نے کی اور مدعو شعرائے کرام  اور مہمانان کا استقبال کیا ماہر نقاد,  مصنف ممتاز شاعر ڈاکٹر کلیم ضیاء نے تاجدار تاج  کی شاعری ,  تعلیمی و تدریسی خدمات اور شخصیت  پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ بلا شبہ تاجدار تاج اردو شعر و ادب کے بے تاج بادشاہ تھے انکی شاعری عہد حاضر کے لئے نہ صرف قابل تحسین ہے بلکہ قابل تقلید بھی ہے نیز  عصر حاضر کے تقاضوں کا نہ صرف احاطہ کرتی ہے بلکہ  آئندہ فنکاروں کے لئے مشعل راہ ہے  جو وضعدار۔رکھ رکھاو اور تراکیب لفظی ہمیں تاجدار تاج کے کلام میں نظر آتی  اسکی مثال کم کم نظر آتی ہے ۔تاجدار تاج فکری جہتیں اور اختراعیں جہاں ادب میں پیوستہ ہوگئیں ہیں وہیں  فلموں میں انفرادیت نظر آتی ہے  تاجدار تاج نہ صرف ایک خوش فکر شاعر تھے بلکہ ایک مثالی معلم اور اچھے انسان بھی تھے  مہمان خصوصی محترم ارشد ندیم ( قومی اردو کونسل دہلی ) نے تاجدارتاج سے اپنے دیرینہ تعلقات اور شاعری پر بہترین    تاثرات کا اظہار کیا اپنے خوبصورت ترنم سے سامعین کو محظوظ کیا اس ادبی نشست میں جن شعرائے کرام نے سامعین سے بے پناہ داد و تحسین حاصل کی ان میں بطور خاص  محترم عبدالاحد ساز , محترم عبید اعظم اعظمی , محترم یوسف دیوان , محترم قمر صدیقی محترم احمد سوز , محترم ذکریا قمر , محترم حبیب الہ بادی , محترم شاذ رمزی, محترم ذاکر خان ذاکر , محترم ماہر نظامی, محترم یوسف یلغار , محترم انجان ساگری , محترمہ زینت احسان , قمر بجنوری کے نام قابل ذکر ہیں مہمان اعزازی کے طور پر کالم نگار صحافی ڈاکٹر سلیم خان صاحب , اردو ٹائمز صحافی اردو آکیڈمی ممبر محمد رفیق شیخ صاحب ,  معلم اخلاق شیخ صاحب, جاوید انصاری صاحب آل انڈیا ہیومن رائٹس , صدر مدرس عابد علی صاحب, صادق شیخ صاحب جماعت اسلامی رکن اور ادب نواز اردو دوست احباب نے محفل کی رونق بڑھائی – راشد عظیم کے رسم شکریہ اور عشائیہ کے بعد خوبصورت یادوں کے ساتھ اردو ادب کی یہ یادگار نشست اپنے اختتام کو پہنچی اس پروگرام کی ویڈیو عکاسی کی آمنا سامنا میڈیا کی ویڈیو جرنلسٹ شاہین پٹیل نے اس محفل کو کامیاب بنانے میں کاشف خان ,   ارمان زاہد , التمش ساجد توفیق علی ,پیش پیش رہے