پٹنہ میں زینب ٹورس اینڈ ٹراویلس کی نئ آفس کاافتتاح (عامرظفرقاسمی) "
بہار کی راجدھانی پٹنہ میں زینب ٹورس ٹراویلس کے آفس کا افتتاح ھوا،جناب جاویداحمد پروپرائٹر زینب ٹراویلس کی اطلاع کے مطابق بروز سنیچربوقت گیارہ بجے صبح چاندی ویپار بھون (پٹنہ) کی بلڈنگ میں آفس کا افتتاح عمل میں آیا محمد رضوان خان چیئرمین حج کمیٹی رانچی ( جھاڑکھنڈ )کے دست مبارک سے آفس کاافتتاح ہوا ،اس سے پہلے عامرظفرقاسمی نبی کریم نئ دھلی نے حج و عمرہ کی فضیلت بتاتے ہوئے اس زینب ٹورس اینڈ ٹراویلس کی پچھلی قابل تعریف خدمات اور حج عمرہ کے اسفار میں عازمین حج و عمرہ کے لئے اچھی سروس دینے پرجاوید احمد صاحب کومبارکباددی ،اس سلسلہ میں ان کے نگرانی میں گئے لوگوں نے اس زینب ٹورس اینڈ ٹراویلس کے بارے میں اچھے تاثرات بیان کئے،اس اعتبار سے پٹنہ میں اس کی برانچ(شاخ)کا قائم ھونا ھم لوگوں کے لئے خصوصاً پٹنہ والوں لئے خوش آئند اقدام ھے، واضح رہے کہ زینب ٹورس اینڈٹراویلس ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں (کناٹ پلس)میں 13سالوں سے خدمات انجام دے رہا ہے جناب رضوان خان چیئرمین حج کمیٹی رانچی (جھاڑکھنڈ )نے اپنے خیالات کا اظہار کیا مقامی برانچ میں رابطہ کے لئے ذمہ داردانش پرویز صاحب رہیں گے، افتتاحی محفل میں ۔ عارف ناشر بھٹ۔مفتی سہیل صاحب قاسمی صدر مفتی امارت شرعیہ پٹنہ۔مفتی امام الدین قاسمی۔مفتی شاہنواز قاسمی۔مولانا نوشادقاسمی۔مولانا معصوم قاسمی ۔محمد یاسین۔محمد سکندر۔ اسعد۔ محمد شاہ عالم۔ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے،سبھی نے اس ٹراویلس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، آخر میں زینب ٹورس اینڈٹراویلس کے ذمہ دار جاوید احمد نے آنے والے تمام مہمانان کرام کاشکریہ ادا کیا
