سیلاب متاثرین کی باز آباد کاری کے لئے جمعیۃعلماء ناگپور و کامٹی کی امداد

سیلاب متاثرین کی باز آباد کاری کے لئے جمعیۃعلماء ناگپور و کامٹی کی امداد
ممبئی14/ ستمبر
جمعیۃعلماء ناگپور و کامٹی کے ایک وفد نے مغربی مہاراشٹر کے ضلع کولہا پور اور سانگلی کے سیلاب متاثرین کی باز آباد کاری کی مد میں تین لاکھ اٹھاسی ہزار چار سوروپئے ریاستی دفتر واقع امام باڑہ کمپاؤنڈ،میں مولانا مستقیم احسن اعظمی صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر اور مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے حوالہ کیا۔
وفد کے سربراہ جاوید اخترجنرل سکریٹری جمعیۃعلماء ضلع ناگپور نے بتایا کہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی اپیل پرمولانا حافظ مسعود احمد حسامی نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر و صدر جمعیۃعلماء ضلع ناگپور کی نگرانی میں ضلع ناگپور کی مقامی یونٹوں کے ذمہ داران کی کوششوں اور مخیرحضرات کے تعاون سے پانچ گانٹھ نئے کپڑے اور تین لاکھ اٹھاسی ہزار چار سور وپئے مغربی مہاراشٹر کے سیلاب متاثرین کی باز آباد کاری کے لئے جمع ہوا،جو آج ہم نے صوبائی ذمہ داروں کے حوالہ کردیا۔
جمعیۃعلماء ناگپور کے اس وفد میں جاوید اختر جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء ضلع ناگپور،محمد اسلم انصاری جوائنٹ سکریٹری،مولانا محمدمختار جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء کامٹی،شفیع الرحمٰن ناگپور وغیرہ شامل تھے۔