ئی دہلی: پاکستان کے پنجاب صوبے میں ایک سکھ لڑکی کا اغوا اور زبردستی اس کا مذہب تبدیل کراکے نکاح کرانے کے سلسلے میں سکھ طبقے میں زبردست اشتعال ہے اور اسے ظاہر کرنے کےلئے انہوں نے پیر کو نئی دہلی میں واقع پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے زوردار مظاہرہ کیا اور پاکستان کی مخالفت میں نعرے لگائے۔
ہندوستان نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا’’سیول سوسائٹی اور ملک کے لوگ پاکستان میں دو سکھ لڑکیوں کے اغوا ،زبردستی ان کے مذہب تبدیل کرانے اور نکاح کرانے کےحالیہ واقعات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ہم نے پاکستان کو اپنی تشویش سے مطلع کرایا ہے اور اس سلسلے میں فوراً کارروائی کرنے کےلئے کہا ہے۔
نئی دہلی کے چانکیہ پوری میں واقع پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے سکھ طبقے سمیت دیگر طبقوں کے لوگ بھی بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔مظاہرین نے اغوا کی گئی لڑکی کو اس کے گھروالوں کو سونپنے اور پاکستان میں اقلیتوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے سلسلے میں جم کر نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ عمران خان حکومت پاکستان میں رہنے والے اقلیتوں کی سیکورٹی کو یقینی بنائے۔وہ اس معاملے میں پاکستان حکومت سے سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔ مظاہرین کو قابو کرنے کےلئے موقع پر بڑی تعداد میں پولس دستہ تعینات کیاگیا،لیکن اس واقعہ سے زبردستی غصہ میں نظرآرہے مظاہرین نے پولس کے بیریکیڈ کو توڑ دیا۔مظاہرین نے عمران خان کا پتلا بھی جلایا۔