آسام میں رکن اسمبلی اور سابق رکن اسمبلی کے نام این آرسی سے باہر

گوہاٹی: آسام میں سنیچر کو جاری کی گئی شہریت کے قومی رجسٹر (این آرسی )کی حتمی فہرست سے باہر رکھے گئے 19لاکھ لوگوں کے ناموں میں ایک رکن اسمبلی اور سابق رکن اسمبلی کے نام بھی شامل ہیں ۔
الو کی ہی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی عطاالرحمن کانام بھی انکے خاندان کے کئی افراد کے ساتھ این آر سی فہرست سے غائب ہے ۔انکے خاندان کے کچھ افراد کے نام این آرسی کے 31دسمبر2017 کوجاری پہلے مسودے میں شامل تھا لیکن 26جون 2019کوجاری کی گئی ڈیپورٹیشن فہرست میں شامل کردیاگیا۔

جنوبی ابھے پوری اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی اننت کمار مالو کا نام این آرسی کی حتمی فہرست میں شامل نہیں ہے ۔وہ ریاست کی دوسری سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے رکن اسمبلی ہیں ۔